سی ویو سے مزید 6لاشیں برآمد،تعداد 18ہو گئی

سی ویو سے مزید 6لاشیں برآمد،تعداد 18ہو گئی

31 جولائی 2014 (10:44)

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سی ویو پر ڈوبنے والے مزید 6افرد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جس کے بعد اب تک نکالی جانے والی لاشوں کی تعداد 18ہو گئی ہے جبکہ 4افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سی ویو پر کم ازکم 22افراد ڈوب گئے تھے جس کے بعدمتعلقہ ادارے متحرک ہوئے اور رات گئے تک 12افراد کی لاشیں نکال لی گئی تھیں لیکن تاریکی کی وجہ سے آپریشن روک دیا گیا تھا۔ جمعرات کو علی الصبح شروع ہونے والے آپریشن میں اب تک 6افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں ۔ سرچ آپریشن میں پاک نیوی کے ماہر غوطہ خور اور ہیلی کاپٹر استعمال کیے جارہے ہیں۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق اب تک شناخت کے بعد 10لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہیں ۔دوسری طرف کمشنر کراچی شعیب صدیقی نے بتایا کہ تین روز کے لئے ساحل سمندر پر جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

دوسری طرف تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ہاکس بے کے قریب ملیر سے تعلق رکھنے والے مزید چھ افراد کے ڈوبنے کی اطلاعات ہیں تاہم سرکاری طورپر تصدیق نہیں ہوسکی ۔

http://dailypakistan.com.pk/karachi/31-Jul-2014/127795
کراچی: سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 20 ہو گئی
http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2014/07/140730_karachi_sea_view_dorwned_sa.shtml
 
آخری تدوین:

x boy

محفلین
اب تو سمندر بھی طالبان نکلا، چونکہ یہ کراچی کا معاملہ ہے اس لئے سمندر کو ٹارگٹ کلر کہہ سکتے ہیں:)
 

شمشاد

لائبریرین
انتہائی افسوسناک واقعات ہیں۔
لیکن لوگوں کو کون سمجھائے، وہ کسی کی مانتے ہی نہیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون
بی بی سی اردو پر تھا کہ امدادی کارکن لاشیں نکال رہے تھے اور لوگ ان سے لڑ رہے تھے کہ ہمیں بھی نہانے جانا ہے :(
 

محمد امین

لائبریرین
تقریبا 40 افراد ڈوب کر ہلاک ہوئے۔۔۔ شنید ہے کہ یہ سب جاننے والے تھے اور ساتھ ہی گئے تھے۔۔۔ یہ بھی سنا ہے کہ ایک سوزوکی پک اپ بھر کر سمندر میں اتر گئے تھے جسے لہریں بہا لے گئیں۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
کوئی بتائے کہ اتنی لہریں ہوں اور سوزوکی بھر کر سمندر میں جایا جائے۔ بیوقوفی کی انتہا ہے۔
 
Top