سی این سی اصطلاحات کا اردو ترجمہ

ظفر سلام

محفلین
السلام علیکم۔
اس سے قبل ایک اور دھاگے میں اپنا تعارف پیش کر چکا ہوں۔ میں نے سی این سی کنٹرول اور اس سے متعلقہ فنی مواد کے اردو ترجمے کے کام کا آغاز کیا ہے۔ اس کام کو میں نے تین مراحل میں تقسیم کیا ہے۔ پہلا مرحلہ کمپیوٹر GUI کو اردو میں ڈھالنے کا ہے۔ یہ کام تقریبا مکمل ہو چکا ہے۔ ملاحظہ کیجیے یہ دو تصاویر۔

KaraCNC%20KC-08%20English%20Screen%201.png

KaraCNC%20KC-08%20Urdu%20Screen%201.png

دوسرے مرحلے میں امدادی مواد (Help files) اور طریقہ استعمال کے کتابچے (operator's manual) کا اردو ترجمہ شامل ہیں۔ تیسرے مرحلے میں سی این سی کے بارے میں عمومی مواد کا ترجمہ کیا جائے گا۔

اس معاملے میں آپ سب کی مرحلہ بہ مرحلہ رہنمائی کا خواستگار ہوں۔ اگلے مراسلے میں میں آپ کے سامنے کچھ بنیادی اصطلاحات رکھوں گا جن کا سہل اردو ترجمہ مطلوب ہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
برسبیلِ تذکرہ، آپ کے دیئے ہوئے سکرین شاٹس سے ایک بات واضح نہیں ہو رہی۔ وہ یہ کہ سپنڈل، سپن ریٹ وغیرہ جیسی انگریزی اصطلاحات کو سیون سیگمنٹ ڈسپلے جیسی تکنیک کی مدد سے دکھایا جا رہا ہے۔ کیا آپ محض تعلیمی مواد کو اردو میں منتقل کرنا چاہ رہے ہیں یا پورا انٹرفیس بھی اردو میں منتقل کریں گے؟ کیونکہ اس طرح کے سیون سیگمنٹ ڈسپلے جیسی چیز اردو کے الفاظ کو دکھانے میں کامیاب نہیں ہو سکے گی

باقی جناب دل و جان سے حاضر ہیں، چاہے آپ کو جس انداز میں بھی مدد درکار ہو :)
 
قیصرانی صاحب، یہ محض سیون سیگمنٹ فونٹس ہیں اور امیج کا حصہ ہیں۔ ان کو میں پہلے ہی اردو ورژن میں تبدیل کر چکا ہوں۔ Ref. all home کا ترجمہ میں نے یہاں "ابتدا" کیا ہے جو مہمل محسوس ہوتا ہے۔ اسی طرح کے الفاظ کے بہتر معانی کی تلاش میں ہوں۔
 
ظفر سلام

محفلین
بیشتر عمومی مشینی اصطلاحات کے تراجم دلی کی کرخنداری زبان میں موجود ہیں جنہیں ہم نے انہی معنوں میں محفوظ کرنے کی کوشش کی ہے۔ جیسے:
ٍFeed - چال
Thread - چوڑی
Gibs - مستر
Right angle - گُنیا
Thread pitch - دوڑ
Lathe machine - خراد مشین

کچھ اصطلاحات جن کے مناسب اردو مترادفات کی تلاش ہے وہ یہ ہیں۔
coordinates
fixture offsets
soft limits
homing
cycle start
feed rate
feed rate override
circular interpolation
linear interpolation
helical interpolation
rapid feed
feed hold
constant velocity contouring

ان تراجم کے دوران کچھ دلچسپ مقامات بھی آئے ہیں وہ بھی بیان کرتے چلیں۔ cycle start مشینی ٹیکنالوجی کی بنیادی اصطلاح ہے۔ سب سے پہلے اس کا ترجمہ ذہن میں آیا ”چکر شروع“۔ مگر تھوڑی ہی دیر میں یہ مضحکہ خیز لگنے لگا۔ پھر سوچا ”مشین چالو“ ٹھیک رہے گا۔ مگر جب ”چالو“ لفظ کے بازاری مفہوم کی طرف دھیان گیا تو اسے بھی ترک کر دیا۔ آخر کار یہ سوچ کر کہ چونکہ سائکل کا لفظ اردو میں بھی مستعمل ہے اسے ”سائکل سٹارٹ“ ہی رہنے دیا۔ اسی طرح G-codes کا ترجمہ جب ”گ-ضابطہ“ کیا تو دوستوں کے ذہنوں میں اچھوتے خیالات جنم لینے لگے اور انہوں نے سی این سی سے بیالوجی کے قلابے ملانے شروع کر دیئے۔

حاصل کلام یہ کہ ہم اس کام کو جتنا آسان سمجھ رہے تھے اتنا یہ ہے نہیں۔ اسی لیے آپ سب کو مدد کے لیے پکارا ہے-
 
اس پر تجاویز دینے کے لیے لوگوں کو تھوڑا چھوٹ دینی ہوگی کیونکہ واقعی کئی الفاظ کی مناسب اصطلاحی اردو ذہن میں نہیں آتی مگر ایک ترجمہ سے کوئی اور بہتر راہ مل سکتی ہے۔

coordinate
ہم پلہ ، ہم وزن ، ہم رتبہ ، ہم درجہ ،یک زاویہ، ترتیب

fixture offset
فاصلہ تنصیب

یہ اتنے صحیح تو نہیں لگ رہے مگر شاید یہ بہتر کی طرف لے کر جا سکیں۔
 
محمد امین

لائبریرین
برسبیلِ تذکرہ، آپ کے دیئے ہوئے سکرین شاٹس سے ایک بات واضح نہیں ہو رہی۔ وہ یہ کہ سپنڈل، سپن ریٹ وغیرہ جیسی انگریزی اصطلاحات کو سیون سیگمنٹ ڈسپلے جیسی تکنیک کی مدد سے دکھایا جا رہا ہے۔ کیا آپ محض تعلیمی مواد کو اردو میں منتقل کرنا چاہ رہے ہیں یا پورا انٹرفیس بھی اردو میں منتقل کریں گے؟ کیونکہ اس طرح کے سیون سیگمنٹ ڈسپلے جیسی چیز اردو کے الفاظ کو دکھانے میں کامیاب نہیں ہو سکے گی

باقی جناب دل و جان سے حاضر ہیں، چاہے آپ کو جس انداز میں بھی مدد درکار ہو :)

منصور بھائی یہ سیون سیگمنٹ نہیں ہیں۔ جیسا کہ ظفر انکل نے کہا یہ سیون سیگمنٹ فونٹ ہی صرف۔ باقی پوری یہ ایل سی ڈی اسکرین ہے۔ عموما ایسی ایچ ایم آئی بھی ہوتی ہیں۔ human machine interface
 
محمد امین

لائبریرین
اس پر تجاویز دینے کے لیے لوگوں کو تھوڑا چھوٹ دینی ہوگی کیونکہ واقعی کئی الفاظ کی مناسب اصطلاحی اردو ذہن میں نہیں آتی مگر ایک ترجمہ سے کوئی اور بہتر راہ مل سکتی ہے۔

coordinate
ہم پلہ ، ہم وزن ، ہم رتبہ ، ہم درجہ ،یک زاویہ، ترتیب

fixture offset
فاصلہ تنصیب

یہ اتنے صحیح تو نہیں لگ رہے مگر شاید یہ بہتر کی طرف لے کر جا سکیں۔

coordinates کا ترجمہ یہ تو نہیں ہوسکتا۔ یہ سمتوں یا ابعاد والے کو اورڈی نیٹس ہیں۔ اردو میں یقینا ان کا کوئی متبادل ضرور ہوگا جو کہ میرے علم میں نہیں۔ جس نے ریاضی اردو میں پڑھی ہو وہ جانتا ہوگا۔۔

الف عین چاچو۔۔۔ ابن سعید فاتح بھائی۔۔۔
 
مجھے بھی یہی ڈر تھا اور میں نے یہ لکھا بھی ہے کہ یہ مناسب ترجمہ نہیں لگ رہا مگر چونکہ باقی سب بھاری پتھر سمجھ کر اس دھاگے کو نہیں اٹھا رہے تو کچھ تحریک پیدا کی جائے ۔ :)
 
نبیل

تکنیکی معاون
کیا یہاں آنے والا کوئی دوست اردو میڈیم سکول میں نہیں پڑھا ہوا؟
میں نے میٹرک تک اردو میں تعلیم حاصل کی ہے اور اتنا یاد ہے کہ cartesian کی اردو کارتیسی پڑھتے تھے لیکن یہ یاد نہیں کہ coordinates کو کیا کہا کرتے تھے۔ اگر میڑک کے نصاب میں سائنس کی کتابیں اردو میں دستیاب ہو جائیں تو ان سے کافی اصطلاحات کے تراجم حاصل ہو سکتے ہیں۔ جو دوست اس کام میں تعاون کر رہے ہیں ان کی کاوشوں کا بہت شکریہ۔ لیکن اس بات کا خیال رکھیں کہ اس کام کا مقصد سی این سی کی صنعت کے "نیم خواندہ" مزدوروں کو تعلیم دینا ہے۔ اس لیے مصنع لطیف اور جالبین قسم کے تراجم نہ کیے جائیں تو بہتر ہوگا۔ یہ صرف میری رائے ہے۔ برائے مہربانی اس تھریڈ پر اس موضوع پر بحث کا آغاز نہ کیا جائے۔ شکریہ۔
 
اس کے لئے اردو وکی پیڈیا کے بقول

کا لفظ موجود ہے
 
محمد امین

لائبریرین
بیشتر عمومی مشینی اصطلاحات کے تراجم دلی کی کرخنداری زبان میں موجود ہیں جنہیں ہم نے انہی معنوں میں محفوظ کرنے کی کوشش کی ہے۔ جیسے:
ٍFeed - چال
Thread - چوڑی
Gibs - مستر
Right angle - گُنیا
Thread pitch - دوڑ
Lathe machine - خراد مشین

کچھ اصطلاحات جن کے مناسب اردو مترادفات کی تلاش ہے وہ یہ ہیں۔
coordinates
fixture offsets
soft limits
homing
cycle start
feed rate
feed rate override
circular interpolation
linear interpolation
helical interpolation
rapid feed
feed hold
constant velocity contouring

ان تراجم کے دوران کچھ دلچسپ مقامات بھی آئے ہیں وہ بھی بیان کرتے چلیں۔ cycle start مشینی ٹیکنالوجی کی بنیادی اصطلاح ہے۔ سب سے پہلے اس کا ترجمہ ذہن میں آیا ”چکر شروع“۔ مگر تھوڑی ہی دیر میں یہ مضحکہ خیز لگنے لگا۔ پھر سوچا ”مشین چالو“ ٹھیک رہے گا۔ مگر جب ”چالو“ لفظ کے بازاری مفہوم کی طرف دھیان گیا تو اسے بھی ترک کر دیا۔ آخر کار یہ سوچ کر کہ چونکہ سائکل کا لفظ اردو میں بھی مستعمل ہے اسے ”سائکل سٹارٹ“ ہی رہنے دیا۔ اسی طرح G-codes کا ترجمہ جب ”گ-ضابطہ“ کیا تو دوستوں کے ذہنوں میں اچھوتے خیالات جنم لینے لگے اور انہوں نے سی این سی سے بیالوجی کے قلابے ملانے شروع کر دیئے۔

حاصل کلام یہ کہ ہم اس کام کو جتنا آسان سمجھ رہے تھے اتنا یہ ہے نہیں۔ اسی لیے آپ سب کو مدد کے لیے پکارا ہے-

انکل میرا خیال ہے پہلے ان انگریزی اصطلاحات کے سیاق و سباق کو واضح کرنا ضروری ہے۔ مثلا coordinates، interpolation, contouring وغیرہ یہ ریاضی کی اصطلاحات ہیں۔ باقی میکینیکل کی اصطلاحات بھی اپنے اپنے سیاق و سباق میں واضح کردی جائیں تو بہتر متبادل مل سکتے ہیں۔۔۔
 
ظفر سلام

محفلین
اس کے لئے اردو وکی پیڈیا کے بقول

کا لفظ موجود ہے

cartesian coordinates بمعنی” کارتیسی متناسق“۔ ہمیں شک تھا کہ اردو میں کچھ ایسا ہی بھاری بھرکم لفظ اس کے لیے ہو گا۔ اس لیے ہم نے اس کو اپنے ترجمے میں کوآرڈینیٹ ہی لکھا تھا۔
 
ظفر سلام

محفلین
انکل میرا خیال ہے پہلے ان انگریزی اصطلاحات کے سیاق و سباق کو واضح کرنا ضروری ہے۔ مثلا coordinates، interpolation, contouring وغیرہ یہ ریاضی کی اصطلاحات ہیں۔ باقی میکینیکل کی اصطلاحات بھی اپنے اپنے سیاق و سباق میں واضح کردی جائیں تو بہتر متبادل مل سکتے ہیں۔۔۔

درست کہا آپ نے امین میاں۔ گو کہ یہ الفاظ ہمارے لیے روز مرہ ذخیرہ الفاظ کا حصہ ہیں مگر بیشتر محفلین کے لیے اجنبی ہیں۔ ان میں سے کچھ کی ہم وضاحت کرتے چلیں۔

linear interpolation - سیدھی لکیر میں حرکت یا اس حرکت کا حساب کتاب کرنے کو لینیئر انٹرپولیشن کہتے ہیں۔ سی این سی کی اصطلاح میں دو یا اس سے زیادہ مشینی محورات (machine axes) کی synchronized (ترجمہ؟) حرکت جس کے نتیجے میں سیدھی لکیر جنم لے لینیئر انٹرپولیشن کہلاتی ہے۔ امید ہے اس تشریح سے circular اور helical interpolation کا مطلب بھی واضح ہو گیا ہو گا۔

contouring سے مراد ہے کہ پہلے سے طے شدہ راستے پر چلنا۔ constant velocity contouring سی این سی کی اصطلاح میں ایسی حرکات کے مجموعے کو کہا جاتا ہےجہاں دو حرکات کے بیچ کوئی وقفہ نہ ہو۔ لوہے یا کسی اور سخت مٹیریل کی مشیننگ کے لیے یہ چیز بڑی اہمیت رکھتی ہے۔ اس سے machined surface finish (ترجمہ؟) میں فرق آتا ہے۔ اس کے برعکس exact stop contouring ہوتی ہے۔

homing - مشین پر کوئی بھی کام شروع کرنے سے پہلے ہومنگ کی جاتی ہے۔ اس عمل کے دوران مشینی محورات home switch (ترجمہ؟) کی طرف حرکت کرتے ہیں اور ہوم سوئچ تک پہنچ کر اس کا مقام (position) کمپیوٹر میں محفوظ (save) کر لیتے ہیں۔ اس مقام کو نقطہ صفر (zero point) کہا جاتا ہے۔

feed - مشینی محورات کی ایک مقررہ رفتار پر حرکت کرنے کو فیڈ کہتے ہیں۔ اس کے لیے مقامی کارخانوں میں لفظ ”چال“ عام ہے۔

rapid feed - وہ تیز ترین رفتار جس پر مشینی محورات حرکت کر سکتے ہیں ریپڈ فیڈ کہلاتی ہے۔ اس کا ترجمہ ہم نے ”سریع چال“ کیا ہے۔ کوئی بہتر اصطلاح ذہن میں ہو تو عرض کریں۔

feed rate override - مقرر کردہ چال کو عارضی طور پر بڑھانے یا گھٹانے کو فیڈ ریٹ اوور رائڈ یا پھر FRO کہا جاتا ہے۔
 
Top