سی ایس ایس

گرائیں

محفلین
میں‌کچھ عرصہ سے ایکس ایچ ٹی ایم ایل اور سی ایس ایس سیکھنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ ایکس ایچ ٹی ایم ایل کی الف ب سے تو مانوس ہو گیا ہوں، سی ایس ایس سٹائل شیٹ اور اس کے مندرجات تنگ کر رہے ہیں۔

بات پلے نہ پڑنے کی وجہ سے مجھے مسئلہ ہے۔ اباؤٹ ڈاٹ کام سے کچھ اسباق مجھے ای میل میں آئے، انھوں‌نے کچھ مدد کی مگر اور الجھا دیا۔ گوگل پہ کافی اچھی اچھی ویب سائٹ ملیں۔

مگر دل ہے کہ مختصر راستہ ڈھونڈتا ہے۔ کیا کوئی دوست اچھا سا مشورہ دے دیں‌گے کہ کیسے اس کو سیکھا جائے۔
یہ بات تو میرے پلے اچھی طرح پڑ گئی ہے کہ اپنے ہاتھ سے کوڈنگ کر کے سیکھنابہترین چیز ہے۔ سو یہ تو کر ہی رہا ہوں۔

جزاک اللہ
 

گرائیں

محفلین
شکریہ۔

بہر حال مجھے یہاں پر بہت مفید اسباق ملے ہیں۔ بالکل وہی جس کی مجھے تلاش تھی۔ ڈبلیو تھری سکولز کے اسباق کا مجھے پتہ تھا مگر ان کے انداز بیان سے الجھن ہو رہی تھی۔

بہت اچھے انداز میں‌یہ اسباق لکھے گئے ہیں۔ دیکھئے کل میں‌کیا کیا سیکھتا ہوں۔
 

گرائیں

محفلین
ذرا مانوس ہو جاؤں سی ایس ایس سینٹیکس سے تو ٹرائی اٹ مائی سیلف ٹول بھی استعمال کروں گا وہاں والا۔

:grin::grin:
 

dehelvi

محفلین
بندہ کے پاس اردو میں سی ایس ایس کے کافی آسان اسباق ہیں اگر ضرورت ہو تو اپنا ای میل ذاتی پیغام کے ذریعے بندہ کو ارسال فرمادیں۔ میں آپ کو میل کردوں گا۔
جہاں تک ویڈیو ٹیوٹوریلز کا تعلق ہے تو یوٹیوب اور لنڈا وغیرہ میں کافی مل جائیں گے۔ تاہم میں نے وی ٹی سی کے ویڈیو ٹیٹوریلز کو سب سے اچھا پایا ہے۔ اگر آپ صحیح معنی میں ان سے استفادہ کرلیں اور پریکٹس جاری رکھیں تو عنقریب سی ایس ایس ماسٹر کہلائیں گے۔
وی ٹی سی کے لنک کے لئے ذپ کر دیں۔http://rapidshare.com/files/274829893/vtccss2.3.part1.rar
 

گرائیں

محفلین
شکریہ دہلوی صاحب۔ غالبا یہی چیز مجھے ٹورینٹس میں مل گئی ہے۔ ریپڈ شئیر سے 200 ایم بی کی فائلیں‌لینا بھی جوئے شیر لانے سے کم نہیں ہے۔
 
Top