سیکیورٹی فورسز کی حراست میں کوئی خاتون اور بچہ نہیں،آئی ایس پی آر

راولپنڈی…پاک فوج کے ترجمان نے کالعدم تحریک طالبان کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی حراست میں کوئی خاتون اور بچہ نہیں ہے، طالبان دہشت گردی سے توجہ ہٹانے کیلئے پروپیگنڈا کررہے ہیں۔آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق کالعدم تحریک طالبان کے ان دعوؤں میں کوئی حقیقت نہیں کہ طالبان رہنماؤں کی خواتین اور بچے سیکورٹی فورسز کے تحویل میں ہیں۔ترجمان نے اسے کالعدم طالبان کا پروپیگنڈا قرار دیا اور کہا کہ اس قسم کی باتوں کا مقصد ملک میں جاری دہشت گردی اور اصل مسائل سے توجہ ہٹانا ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ حقیقت تو یہ ہے کہ خواتین اور بچوں کو کبھی بھی حراست میں نہیں لیا گیا۔
http://beta.jang.com.pk/JangDetail.aspx?ID=138730
 

حسینی

محفلین
لیکن منور حسن جیسوں کو پاک فوج کی باتوں پر یقین کہاں سے آئے گا۔۔۔ ان کے نزدیک تو صرف ظالمان ہی سچ بولتے ہیں۔ جبکہ پوری دنیا جھوٹی ہے۔
عجیب ہے زندہ انسانوں کو جانورں کی طرح، کند چھریوں سے، ذبح کرکے ان کے سروں سے فٹ بال کھیلنے والے سچ بولتے ہیں۔۔ جبکہ ملک کی سرحدوں کے حقیقی محافظ جھوٹ۔
 
Top