سیڈیوں میں MyLib سے تلاش کریں

مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم

اگر آپ کے پاس کمپیوٹر ہے تو یقیناً آپ سیڈیوں کا بھی ایک جمِ غفیر رکھتے ہوں گے جن میں کمپیوٹر سے متعلق سوفٹ ویر اور ڈرائیور وغیرہ کی ہوں گے جو کہ ہر کمپیوٹر رکھنے والے کے لئے ایک ضروری امر ہے.. یہاں تک تو سب ٹھیک ہے لیکن مسئلہ تب پیدا ہوتا ہے جب اِس جمِ غفیر میں سے آپ کو کوئی خاص فائل تلاش کرنی پڑجائے اور آپ کو یاد نہ ہو کہ مطلوبہ فائل کسی سی ڈی میں ہے..؟!

اس کا بدیہی نتیجہ یہ ہوگا کہ اس فائل کو اس جمِ غفیر میں تلاش کرنے میں آپ کا بہت سارا وقت ضائع ہوگا اور بار بار سیڈیاں ڈرائیو میں لگانے اور نکالنے کی محنت الگ..

یہ پروگرام آپ کی تمام سیڈیوں کی "انڈیکسنگ" کرتا ہے اور تلاش کے آپشن سے آپ کی مطلوبہ فائل تلاش کرنے میں آپ کی مدد کرتا ہے اور آپ کا بہت سارا وقت ضائع ہونے سے بچاتا ہے.. یعنی اگر آپ نے اس سے اپنی تمام سیڈیوں کی انڈیکسنگ کی ہوئی ہے تو مطلوبہ فائل تلاش کرنے کے لئے آپ کو صرف اسے چلاکر مطلوبہ فائل کا نام لکھ کر تلاش کرنا ہے اور یہ آپ کو پل بھر میں بتادے گا کہ آپ کی مطلوبہ فائل کس سی ڈی میں کہاں موجود ہے.. اور مزے کی بات یہ ہے کہ آپ کو سی ڈی لگانے کے بعد اسے براؤز کرنے کی بھی ضرورت نہیں ہے.. اسی پروگرام میں رہتے ہوئے آپ اپنی مطلوبہ فائل کو رن کرسکتے ہیں یا سی ڈی میں ڈائریکٹ اس فائل کے مقام تک پہنچ سکتے ہیں وہ بھی بغیر لمبے چوڑے چکر کاٹے..

مزے کی بات یہ ہے کہ یہ بالکل فری ویر ہے اگرچہ اس قسم کے اور بھی بہت سے کمرشل پروگرام موجود ہیں لیکن میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ اس کے مد مقابل کوئی نہیں.. خاص کر اس کی سیڈیوں کو ریڈ کرنے کی رفتار انتہائی برق رفتار ہے کہ سی ڈی لگائی اور انڈیکسنگ مکمل..

یہ سیڈیوں کے علاوہ آپ کی ہارڈ ڈرائیو کی بھی انڈیکسنگ کرسکتا ہے..

میں ایک زمانے سے اسے استعمال کر کے اپنا وقت بچا رہا ہوں سو آپ بھی بچائیے.. :D



ڈاونلوڈ يہاں سے

واللہ الموفق
 

دوست

محفلین
واہ کیا چیز بتائی ہے۔
سیڈی کو سی‌ڈی لکھ لیا کریں۔
سی لکھ کر پھر شفٹ سپیس دبائیں ZWNJنامی ایک یونیکوڈ حرف پڑ جائے گا جس کی وجہ سے صفر چوڑائی رہے گی اور حرف بھی نہیں جڑیں گے۔
 
Top