سیڈونا کے ریڈ راکس

زیک

مسافر
اگلے دن صبح ہم نے ہائک کا پروگرام بنایا۔ ٹریل ہیڈ‌پر پہنچے تو پارکنگ میٹر کام نہیں کر رہا تھا۔ سوچا کہیں اور سے پارکنگ پاس خرید لیں لیکن پھر پارکنگ میٹر کی تصویر لی کہ سند رہے اور بیل راک ٹریل پر چلنا شروع ہوئے۔

یہ رہا بیل راک (Bell Rock)
 
اگلے دن صبح ہم نے ہائک کا پروگرام بنایا۔ ٹریل ہیڈ‌پر پہنچے تو پارکنگ میٹر کام نہیں کر رہا تھا۔ سوچا کہیں اور سے پارکنگ پاس خرید لیں لیکن پھر پارکنگ میٹر کی تصویر لی کہ سند رہے اور بیل راک ٹریل پر چلنا شروع ہوئے۔

یہ رہا بیل راک (Bell Rock)

ایسا تو ہمارے پاس ہے سندھ میں
 
ریڈ راک لوپ مکمل کرنے کے بعد ہم ہوٹل گئے۔ ہوٹل میں چیک ان کرتے ہوئے اپنی آئی ڈی دی تو اس طرح کا مکالمہ (اردو ترجمہ) پیش آیا:

ہوٹل والا: کیا آپ انڈیا سے ہیں؟
میں: نہیں
ہوٹل والا: آپ کا فرسٹ نیم جنوبی انڈیا میں بہت عام ہے۔
میں: نہیں
ہوٹل والا: آپ کا لاسٹ نیم راجستھانیوں میں ہوتا ہے۔
میں: بالکل نہیں
ہوٹل والا: کیا آپ راجپوت ہیں؟
میں: نہیں

بہت دل تھا کہ اس سے پوچھتا کہ کیا وہ پٹیل ہے لیکن احتراز کیا۔ (پٹیل ہوٹلوں وغیرہ کے لئے یہاں مشہور ہیں)

بہرحال یہ رہی ہمارے کمرے سے منظر کی تصویر:


نوٹ: اگر آپ بھی ہوٹل والے کی طرح متجسس ہیں کہ میرا تعلق کہاں سے ہے تو بتاتا چلوں کہ میں مشرقی افریقہ سے ہوں۔

بھائی آپ پاکستانی ہیں اور رہیں گے کوئی کچھ کرلے
 

زیک

مسافر
جب 7 کلومیٹر کی ہائک ختم کی تو پارکنگ میٹر مشین ٹھیک ہو چکی تھی لہذا پارکنگ فیس ادا کی اور چل دیئے۔

سیڈونا میں ایک چرچ ہے جو انتہائی خوبصورت لوکیشن پر بنایا گیا تھا۔ چیپل آف دا ہولی کراس پہنچے تو وہاں شدید رش تھا۔ کچھ دیر ڈھونڈنے کے بعد پارکنگ ملی۔ گاڑی پارک کر کے کچھ اوپر گئے جہاں چیپل ہے۔

چیپل کے باہر تصویر
 

زیک

مسافر
یہ گھر کسی امیر کا لگتا ہے اور چونکہ چیپل سے نظر آتا ہے اس لئے شاید سیڈونا کا سب سے زیادہ فوٹوگرافڈ گھر ہے۔
 

زیک

مسافر
چرچ کے اندر کچھ لوگ بیٹھے تھے کچھ آرام کی خاطر اور کچھ ادب یا عبادت کے لئے۔ کچھ لوگ موم بتیاں جلا رہے تھے۔ چرچ کے دروازے کے ساتھ دیوار پر کوئی الف لیلوی داستان لکھی تھی جیسی اکثر مذہبیوں کو پسند ہوتی ہے۔ اندر منظر خوبصورت تھا کہ سامنے شیشہ تھا۔

 

زیک

مسافر
اور یوں ہمارا سیڈونا کا سفر ختم ہوا۔ لنچ کے بعد ہم نے فینکس کی راہ لی جس کی تصاویر چند دنوں میں۔
 
Top