سینڈی - پاکستانی محفوظ

ایک ٹی وی خبر کے مطابق پاکستانی قونصل خانہ نے انکشاف کیا ہے کہ سینڈی طوفان امریکہ سے ٹکرانے کے بعد نیوریاک میں پاکستانی محفوظ ہیں۔ الحمدللہ
اللہ کرے وہ محفوظ رہیں
مگر ہمارے خیال میں وہ ایسے طوفان میں گھر گئے ہیں جس میں انھیں صرف اللہ ہی محفوظ رکھ سکتا ہے۔ اللہ کی رحمت سے واثق امید ہے کہ وہ پاکستانی محفوظ رہیں گے ۔ یہ ہم وطن اپنی مرضی سے اس طوفان میں گھر گئے ہیں ۔ اس طوفان میں نہ صرف ان کا ایمان بلکہ ان کی نسلوں کا ایمان خطرہ میں ہے۔ جس دولت، عزت، اور ترقی کی خاطر وہ اس طوفان میں گھرے ہیں وہ انھیں امریکہ نہیں صرف خدا ہی دے سکتا ہے۔

اللہ کرے ہمارے پاکستانی بھائیوں کو عزت،، دولت، اور ترقی ملے اور وہ محفوظ بھی رہیں
 
Muhammad Qader Ali

محفلین
السلام علیکم
صر ف پاکستانی نہیں سب مسلمانوں اور وہ لوگ جو مسلمانوں کے خلاف صف آراء نہیں ہیں۔
ان کے لئے میری دعاء ہے۔
 
السلام علیکم
صر ف پاکستانی نہیں سب مسلمانوں اور وہ لوگ جو مسلمانوں کے خلاف صف آراء نہیں ہیں۔
ان کے لئے میری دعاء ہے۔
اللہ تمامسلمانوں کو محفوظ رکھے
اللہ تمام انسانوں کو بھی محفوظ رکھے
اللہ امریکیوں کو نیک راہ پر لگادے
اللہ ظلمت کو نور سے بدل دے
 
Muhammad Qader Ali

محفلین
اللہ تمامسلمانوں کو محفوظ رکھے
اللہ تمام انسانوں کو بھی محفوظ رکھے
اللہ امریکیوں کو نیک راہ پر لگادے
اللہ ظلمت کو نور سے بدل دے
آمین
اللہ مسلمانوں کے اندر شیطان دوست امریکی کی نشاندھی کروائے،، آمین
تاکہ ہمارے ملک کے اندر سیاسی شیطان ہیں انکو پہچان جائیں،،
تاکہ کوئی فقیر بھیگ نہ ملنے پر یہ بدعاء نہ دے کہ اگر تم لوگوں نے میری کفالت نہیں کی تو میں اگلے الیکشن میں انہی لوگوں کو ووٹ دونگا۔
 
ایک ٹی وی خبر کے مطابق پاکستانی قونصل خانہ نے انکشاف کیا ہے کہ سینڈی طوفان امریکہ سے ٹکرانے کے بعد نیوریاک میں پاکستانی محفوظ ہیں۔ الحمدللہ
اللہ کرے وہ محفوظ رہیں
مگر ہمارے خیال میں وہ ایسے طوفان میں گھر گئے ہیں جس میں انھیں صرف اللہ ہی محفوظ رکھ سکتا ہے۔ اللہ کی رحمت سے واثق امید ہے کہ وہ پاکستانی محفوظ رہیں گے ۔ یہ ہم وطن اپنی مرضی سے اس طوفان میں گھر گئے ہیں ۔ اس طوفان میں نہ صرف ان کا ایمان بلکہ ان کی نسلوں کا ایمان خطرہ میں ہے۔ جس دولت، عزت، اور ترقی کی خاطر وہ اس طوفان میں گھرے ہیں وہ انھیں امریکہ نہیں صرف خدا ہی دے سکتا ہے۔

اللہ کرے ہمارے پاکستانی بھائیوں کو عزت،، دولت، اور ترقی ملے اور وہ محفوظ بھی رہیں
اللہ ہم سب کو سینڈی سے محفوظ رکھے۔
 
نیوریارک میں ایک ڈرائیور۔ یہ دیکھ کر جدہ کا فلڈ یاد اگیا

r
 
ساجد

محفلین
قدرتی آفات کبھی بھی اور کہیں بھی نازل ہو سکتی ہیں۔انسانی برادری ہونے کے ناطے متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کریں۔ اس کو سیاسی و نظریاتی پس منظر میں زیرِ بحث مت لائیں۔ یہ عمل اسلام کی روح کے بھی منافی ہے۔
 
ہر عمل کو کوئی محرک ہوتا ہے
قدرت کو کوئی عمل مصلحت سے خالی نہیں
ہر افت کی کوئی وجہ ہوتی ہے
اگر وجہ سمجھ پڑجاوے تو سدھار ہوسکتا ہے بیٹے
 
ساجد

محفلین
ہر عمل کو کوئی محرک ہوتا ہے
قدرت کو کوئی عمل مصلحت سے خالی نہیں
ہر افت کی کوئی وجہ ہوتی ہے
اگر وجہ سمجھ پڑجاوے تو سدھار ہوسکتا ہے بیٹے
قدرت کا عمل قدرت کو کرنے دو ہمیں قدرت نے جس کام کے لئے دنیا میں بھیجا ہے اسی کا تقاضا ہے کہ تمام انسانیت کی بہتری کی دعا کرو اورا س کے لئے کوشش بھی کرو نہ کہ محرکات کے چکر میں ہی پڑے رہو ۔ اگر محرکات تلاش کرنے کی ہمارے اندر لگن ہوتی تو آج سائنسی ترقی میں ہمارا نام ہوتا یہیں سے پتہ چل جا نا چاہئیے کہ ہماری ”محرکاتی رگ“ خاص مواقع پر ہی کیوں پھڑکتی ہے۔:)
 
نایاب

لائبریرین
اللہ تعالی ہر انسان کو مصیبت و ابتلاء سے محفوظ رکھے آمین
اور ہم سب مسلمانوں کو نہ صرف " سینڈی " جیسی آفات بلکہ " موسمی سنڈیوں " سے بھی محفوظ رکھے آمین
 
arifkarim

معطل
عالمی قدرتی آفت جیسا کہ دمدار ستارہ یا شہاب ثاقب کا زمین سے ٹکراؤجس نے ڈائنو سارز کی تمام نسل کو ملیا میٹ کر دیا، اگر کبھی دوبارہ آگیا اور یہ لڑاکے اور خود غرض انسان متحد نہ ہوئے، تو اسکا نتیجہ صرف انسانیت کا اختتام ہی نہیں بلکہ تمام حشرات الارض اور ہر قسم کی زمینی حیات زندگی کے اختتام پر ہو سکتا ہے!
 
ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ امریکا ایسے طوفانوں کو سر اٹھانے سے پہلے ہی کچل ڈالتا یا اگر وہ سر اٹھانے میں کامیاب ہو جائیں تو مزید آگے بڑھنے سے پہلے ہی ان کا تورا بورا بنا دیتا۔ وہ تاریخ کی سب سے بڑی سپر پاور ہے، وہ چاہے تو اپنے ایٹمی ہتھیاروں کی مدد سے چاند کو بھی تباہ کر دے، لیکن ان حقیر سمندری طوفانوں کے ساتھ لڑنے سے ڈرتا ہے۔ کیوں؟ شاید اس لیے کہ سائنس نے جتنی بھی ترقی کی ہے یا اس سے کرائی گئی ہے، اس کے زیادہ تر حصے کا ’’ہدف‘‘ انسان ہی ہے، قدرتی آفات نہیں۔ جتنی رقم ڈرون ٹیکنالوجی پر لگائی جاتی ہے، اتنی ہی رقم سے ساحل کے ساتھ کنکریٹ کے پلیٹ فارم بنائے جا سکتے ہیں جو طوفانوں کو پلٹ دیں یا کم از کم اس کا زور توڑ دیں لیکن شاید امریکا کے پاس جتنا سرمایہ ہے، وہ سارے کا سارا ڈرون،ا سٹیلتھ، میزائل، بحری جنگی بیڑوں، ہموی گاڑیوں، رات کے اندھیرے میں ’’دشمن انسانوں‘‘ کو دیکھنے والے آلات پر لگ جاتا ہے۔ طوفانوں سے نمٹنے کے لیے کچھ بچتا ہی نہیں۔
 
Top