سیمسنگ نوٹ 7 کے پھٹنے کا حل مل گیا، داعش بری از ذمہ قرار!

محمدظہیر

محفلین
میرا نہیں خیال کہ اس میں کوئی سازش ہوئی ہوگی، پروفیشنل کمپنیاں ایسی حرکتیں کم ہی کرتی ہیں۔
جی آپ کی بات درست ہونے کے امکانات زیادہ ہیں.
ہمارے اکنامکس کے سر نے ایک واقعہ سنایا تھا کہ کس طرح کوکا کولا اور پپسی ایک دوسرے کے خلاف سازشیں کرتے رہے ہیں، گرمیوں میں شیشے سے بنی خالی بوتلیں ٹرک میں واپس کمپنی لے جایا جاتا ہے تاکہ اس میں دوبارہ بھر کے جلد از جلد واپس مارکیٹ میں لایا جائے، کوک والوں نے پپسی کی کئی ہزار بوتلیں لے جا کر جنگل میں پھینک دیں تھیں تاکہ ان پروڈکشن میں رکھا ہوا اسٹاک دوبارہ مارکیٹ میں نا آئے. اس طرح پپسی کا بہت نقصان ہوا تھا.
 
arifkarim

معطل
مزاح اپنی جگہ، لیکن کسے علم کہ کمپنی کے اندر اس وقت کیا زلزلے آئے ہوئے ہیں، اوپر سے لے کر نیچے تک کون کون ذمہ دار ہے اس خرابی کے لیے اور اس نقصان کے لیے، کون کون بھگتے گا اور کیسے کیسے؟
ذمہ داران تو وہی ہیں جنکا اوپر ذکر کیا گیا ہے۔ یعنی سیمسنگ کا اپنا بیٹری سبسڈری۔ اسی لئے اگلی بار ایپل آئی فون کے مین بیٹری سپلائر کو استعمال کیا جائے گا۔

اور ایک اہم سوال کس کو کتنے پیسے ملے یہ خرابی پیدا کرنے کے لیے اگر یہ سیم سنگ کے خلاف سازش ہے تو
پوری دنیا برصغیر کے نقش قدم پر نہیں چلتی۔
 
ربیع م

محفلین
دنیا کا سب سے بہترین خود کش فون بنانے والی کمپنی سیمسنگ نے اپنے جدید ترین سمارٹ فون نوٹ 7 کے پھٹنے کی وجہ معلوم کر لی ہے۔ اور حل بھی ڈھونڈ لیا ہے۔ کمپنی کے مطابق ان فونز کی مینوفیکچرنگ کے دوران ایرر آنے کی وجہ سے بیٹری کے دونوں پولز کے مابین خلا ختم ہو جاتا ہے اور یوں ایک حد سے زیادہ چارجنگ پر بیٹری پھٹ سکتی ہے۔ اسکا حل اگلے سافٹوئیر اپڈیٹ میں یہ نکالا گیا ہے کہ متاثرہ فونز کو 60 فیصد بیٹری چارجنگ تک محدود کر دیا جائے گا۔ تاکہ فون کے درجہ حرارت کو دھماکے کی حد تک پہنچنے سے پہلے ہی روکا جا سکے۔ :LOL::LOL::LOL:
ماخذ
ماخذ
زیک فاتح سید ذیشان الہلال محمد تابش صدیقی حمیرا عدنان

آپ سامسنگ کے نمائندے ہیں یا داعش کے!!!!!
 
محمد وارث

لائبریرین
ذمہ داران تو وہی ہیں جنکا اوپر ذکر کیا گیا ہے۔ یعنی سیمسنگ کا اپنا بیٹری سبسڈری۔ اسی لئے اگلی بار ایپل آئی فون کے مین بیٹری سپلائر کو استعمال کیا جائے گا۔
نقصان ان کی وجہ سے ضرور ہوا ہے لیکن خالی بیٹری والے ہی ذمہ دار نہیں ہیں۔ یہ سلسلہ اتنا سیدھا نہیں ہوتا، بیٹری وصول ہونے کے بعد اسے دس بار چیک کیا جاتا ہوگا وغیرہ وغیرہ،پراجیکٹ مینیجر، پراڈکٹ مینیجر ، کوالٹی والے، کون کون نہیں شامل ہوگا اس ذمہ داری میں۔
 
محمد وارث

لائبریرین
جی آپ کی بات درست ہونے کے امکانات زیادہ ہیں.
ہمارے اکنامکس کے سر نے ایک واقعہ سنایا تھا کہ کس طرح کوکا کولا اور پپسی ایک دوسرے کے خلاف سازشیں کرتے رہے ہیں، گرمیوں میں شیشے سے بنی خالی بوتلیں ٹرک میں واپس کمپنی لے جایا جاتا ہے تاکہ اس میں دوبارہ بھر کے جلد از جلد واپس مارکیٹ میں لایا جائے، کوک والوں نے پپسی کی کئی ہزار بوتلیں لے جا کر جنگل میں پھینک دیں تھیں تاکہ ان پروڈکشن میں رکھا ہوا اسٹاک دوبارہ مارکیٹ میں نا آئے. اس طرح پپسی کا بہت نقصان ہوا تھا.
اس میں اصل کوکا کولا اور پیپسی کی بجائے لوکل مالکان کی"دل لگی" زیادہ ہے۔ :) لیکن کھلے مقابلوں میں بہت کچھ ہوتا ہے۔ پراڈکٹ میں خرابی ہو جانا تشویشناک ہے، لیکن اگر یہ خرابی کسی سازش کی بنا پر ہوئی ہے تو سام سنگ کے لیے زیادہ تشویش کی بات ہے کہ دشمن اس حد تک ان کے اندر گھس چکے ہیں۔
 
arifkarim

معطل
نقصان ان کی وجہ سے ضرور ہوا ہے لیکن خالی بیٹری والے ہی ذمہ دار نہیں ہیں۔ یہ سلسلہ اتنا سیدھا نہیں ہوتا، بیٹری وصول ہونے کے بعد اسے دس بار چیک کیا جاتا ہوگا وغیرہ وغیرہ،پراجیکٹ مینیجر، پراڈکٹ مینیجر ، کوالٹی والے، کون کون نہیں شامل ہوگا اس ذمہ داری میں۔
جی لیکن سورسز کے مطابق مسئلہ صرف ان بیٹریوں میں آیا ہے جو سیمسنگ کی اپنی سبسڈری نے بنائی ہیں۔ دوسری کمپنیز کی بنائی بیٹریاں ٹھیک ہیں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
بنائی گئی چیزوں کا معیار چیک ہوتا ہے اور سیم سنگ اس کے پیسے بھی تو لیتا ہے
ایپل کی آمدنی کا 70 سے زائد فیصد حصہ آئی فون سے ہے اور اگر نوٹ 7 مقبول ہو جائے تو ظاہر ہے آئی فون کی فروخت میں کمی آئے گی ! میں ایپل پر الزام نہیں لگا رہا امکان ظاہر کر رہا ہوں.
سیم سنگ اس معاملے میں کارروائی کرے تو شاید حقیقت معلوم ہو جائے کہ آخر کیا وجہ تھی اس کے پیچھے.
دنیا کی بے شمار کمپنیاں بے شمار مصنوعات بنا کر دوسرو کو بیچتی ہیں۔ جیسے سام سنگ والے ایپل کو بنا کر دیتے ہیں، سمارٹ فون کے پروسیسر اور دیگر چپس شاید کوالکام بناتی ہے اور بیچتی ہے۔ اب سام سنگ، ایپل اور دیگر کمپنیاں اپنی چپس بنانے کی طرف متوجہ ہوئی ہیں۔ اگر کسی چپ کا فالٹ تھا تو وہ اس کے مینوفیکچرر اور اس کمپنی کی مشترکہ ذمہ داری ہے جو اس چپ کو بناتے اور استعمال کرتے ہیں۔ اگر میں کسی چیز کی کوالٹی سے مطمئن نہیں ہوں تو میں اسے کیوں آگے اپنے نام سے بیچوں گا؟ دوسرا سام سنگ کی اپنی مارکیٹ کی حالت یہ ہے کہ اپنا آپریٹنگ سسٹم بنا رہے تھے، پھر ونڈوز فون کی طرف متوجہ ہوئے، اینڈرائیڈ تو ویسے ہی چلتا رہتا ہے۔ ایک جاپانی کمپنی نے ایئربیگ بنا کر ہونڈا اور ٹیوٹا کو دیے تو ان میں مسئلہ سامنے آیا۔ ہونڈا اور ٹیوٹا نے اس کی ذمہ داری لی، گاڑیاں منگوائیں اور پھر مسئلہ ٹھیک کر کے دیا۔ اب الزام تو فورڈ پر بھی لگ سکتا ہے کہ فورڈ اس وقت دنیا کی سب سے بڑی کار بنانے والی کمپنی تھی، مگر ٹیوٹا نے اس کی جگہ لی اور فوراً ہی اس کی گاڑیوں میں ایئربیگ اور بریکس کے مسائل پیدا ہونا شروع ہو گئے تو ہو نہ ہو، اس کے پیچھے فورڈ کا ہاتھ رہا ہوگا
اس بات کا امکان سہی، مگر یہ چیزیں نہ تو ثابت کی جا سکتی ہیں اور نہ ہی ان کا کوئی فائدہ ہوتا ہے۔ ورنہ تو ایپل ہر مسئلے کو سام سنگ کے سر منڈھ دے گا اور یہ سلسلہ آگے چلتا ہی رہے گا
 
Top