مبارکباد سیما علی آپا 55 ہزاری ہو گئیں!

ہماری آپا جی کو بہت بہت مبارک ہو کہ انہوں نے 55 ہزاری ہونے کا سنگ میل عبور کر لیا اور وہ مراسلہ جات کی تعداد کے حساب سے صرف 5103 مراسلہ جات کے فرق سے تیسری پوزیشن پر ہیں۔ اللہ تعالی آپا جی کو دونوں جہانوں کی راحتیں نصیب فرمائیں اور ان کے آئی فون کو سلامت رکھیں جس پہ ریٹنگز میں تنوع کی کمی نے آپا جی کی یہان تک پہنچنے میں اتنی مدد کی جتنی کی جا سکتی تھی۔ آپ سب بھی فردا فردا مبارکباد دیجیے اور لفافے یہاں ڈیسک پر ہی جمع کرواتے جائیے گا!
 

سیما علی

لائبریرین
ہماری آپا جی کو بہت بہت مبارک ہو کہ انہوں نے 55 ہزاری ہونے کا سنگ میل عبور کر لیا اور وہ مراسلہ جات کی تعداد کے حساب سے صرف 5103 مراسلہ جات کے فرق سے تیسری پوزیشن پر ہیں۔ اللہ تعالی آپا جی کو دونوں جہانوں کی راحتیں نصیب فرمائیں
جیتی رہیے بٹیا اللہ پاک سے دعا ہے کہ وہ آپکو دین و دنیا کی کامیابیاں و کامرانیاں عطا فرمائے ۔آمین ۔سچ ہماری کبھی کوئی ایسی تمنا نہ تھی کہ ہم کسی پوزیشن پر پہنچیں نہ ہم شاعر نہ ادیب یہ جو آڑھا ٹیڑھا لکھنا سیکھا وہ بھی اُردو محفل کی مرہونِ منت ہے
اردو محفل سے جڑا ہمارا اٹوٹ رشتہ ۔۔شاید ہمیں یہاں تک پہچانے کا سبب بنا ۔۔۔
اردو محفل زندہ و پائندہ باد۔۔۔۔
 

یاز

محفلین
چند اشعار سیما جی کی نذر

وفا خلوص محبت کی روشنی کے چراغ
ہمیشہ میں نے جلائے ہیں دوستی کے چراغ

یہ مت سمجھنا کے آسان کام ہوتا ہے
جگر کے خون سے جلتے ہیں زندگی کے چراغ

سخن سرائی میں ہوتی نہیں مجھے دقت
مرے دماغ میں جلتے ہیں شاعری کے چراغ
 
جاتی بہار کی مبارکاں ہی سہی ۔ چلیں میری جانب سے دودھ دلاری نوش فرمائیں
hq720.jpg
 

عظیم

محفلین
بہت بہت مبارک ہو آپا
بہر حال مجھے تو خوشی ہوئی کہ آپ نے یہ سنگ میل بھی عبور کیا، محفل کے ختم ہونے سے پہلے پہلے پچپن ہزاری ہو گئیں
 
لے دس۔۔۔ یہ تو پانچ ہی دنوں میں اگلا ہزاری بھی کراس کرنے والی ہیں۔
وڈئیاں ساریاں مبارکاں ہوون جی۔۔۔
آپ نے پانچ دن کی بات کر کے آپا جی کو بڑا لائٹ لے لیا ہے۔ اتنے مراسلے تو ایک آدھ دن قطار میں شتونگڑے لگانے سے ہی ہوجاتے ہوتے ہیں!

سیما علی آپا جی، صرف 4367 مراسلہ جات باقی ہیں سعود بھائی کو کراس کر کے محفل میں دوم آنے میں، امید ہے محفل برخاست ہونے سے پہلے پہلے آپ نے کر لینے ہیں، بس جب تک محفل قائم ہے، یکسوئی سے مراسلے اور شتونگڑے داغیں! اگر اگلے الیکشن کے لیے وولنٹئیر کریں تو آپ کا مخالف امیدوار ہم نے سوچ رکھا ہے! :ROFLMAO: :ROFLMAO:
 
آخری تدوین:
آپ نے پانچ دن کی بات کر کے آپا جی کو بڑا لائٹ لے لیا ہے۔ اتنے مراسلے تو ایک آدھ دن قطار میں شتونگڑے لگانے سے ہی ہوجاتے ہوتے ہیں!
اسے میری کوتاہ بینی سمجھیے کہ مجھے اس فارمولا ون رفتار کا علم ہی نہیں تھا۔
اگر اگلے الیکشن کے لیے وولنٹئیر کریں تو آپ کا مخالف امیدوار ہم نے سوچ رکھا ہے!
وولنٹئیر صرف میں مراج بننے کے لیے ہو سکتا ہوں۔:p
 
Top