سولھویں سالگرہ سید عمران بھائی کے ساتھ علمی اور معلوماتی مکالمہ

سید عمران

محفلین
سنجیدہ سوال یہ کہ ہم جیسے نوجوان بغیر مدرسے گئے کیسے ٹھوس اور پختہ علم حاصل کر سکتے ہیں؟
اگر نیت میں سنجیدگی اور پختگی ہے تو سب سے آسان طریقہ ہے کہ کسی قریبی عالم سے راہ و رسم بڑھالیں. محلہ کی مسجد کے امام عالم ہوں تو مزید سہولت ریے گی. اور ان سے پوچھ کر کوئی بھی ایک کتاب ان سے پڑھنا شروع کردیں. جلدی نہیں آرام آرام سے. ایک کے بعد ایک...
ایک دن ہوسکتا ہے علمی رسوخ آپ کو بے شمار علماء سے زیادہ ہوجائے!!!
 

شکیب

محفلین
جزاک اللہ خیرا!
تعلیم کے دوران آپ کو سب سے مشکل اورسب سے آسان مضمون یا کتاب کون سی لگی؟ کیوں؟
آپ کے لیے go to تفسیر کون سی ہے جسے ہر دم ریفر کرتے ہیں؟
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
Top