اقتباسات سید سرفراز شاہ صاحب کی کتاب "فقیر رنگ" سے اقتباس

باباجی

محفلین
سوال: اہلِ کتاب کے راندہء درگاہ ہونے کی وجہ کیا ہے؟

جواب: جب تک ہم اپنے ذہنوں سے یہ بات نہیں نکالیں گے کہ اسلام کے علاوہ دیگر ادیان و مذاہب کے پیروکار بھی اللہ کے بندے اور انسان ہیں تب تک ہم بھول بھلیوں میں گم رہیں گے۔ ہمارے ذہن میں یہ خیال بیٹھ گیا ہےکہ صرف ہم ہی اللہ کے بندے ہیں اور رب صرف ہمارا ہی ہے حالانکہ قرآن پاک میں واضح طور پر ذکر ہے کہ ہاں اہل کتاب میں سے کچھ لوگ صاحب علم ہوتے ہیں۔ دراصل ہم بھول جاتے ہیں کہ ہم آپﷺ سے قبل آنے والے تمام انبیاء اور قرآن پاک سے قبل نازل ہونے والی تمام الہامی کتم پر ایمان لانے کا وعدہ کرچکےہیں ۔ فرق محض اتنا سا ہے کہ رب تعالیٰ کاپیغام ہمیشہ اُس دور کے لوگوں کی ذہنی سطح کے مطابق صحیفوں اور الہامی کتب کی صورت میں نازل ہوتا رہا اور مختلف پیغمبر اللہ کے اُس پیغام کو Remind کراتے چلے گئے۔حتیٰ کہ انسانی ذہنی ارتقا پایہ تکمیل کو پہنچا اور اس کے ساتھ ہی اللہ تعالیٰ نے اسلام کی صورت اپنا پیغام مکمل کرکے Declare کردیا کہ آج میں نے تمہارے لیئے دین تمہارا دین مکمل کردیا ہے ۔ (سورہ المائدہ:3) لہٰذا اللہ کا پیغام جس دورکے لوگوں کے لئے تھا اُنہوں نے اگر اللہ کے Latest پیغام اور Latest پیغمبر کو Follow کیا تو اُن کو اتنا علم مل گیا جس سطح کا اُس دور کا پیغام تھا۔علم مسلمانوں کے پاس وہی ہے۔ یہود و نصاریٰ کےپاس بھی وہی ہے۔ لیکن علم کی سطح یا ڈگری کا فرق ہے۔ مسلمانوں کے پاس Greater degree علم ہے۔ اس کے مثال یہ کہ جیسے ایک کتاب کے 1920ء کے ایڈیشن میں وہ علم نہیں ہوگا جو اُسی کتاب کے 1980 ء کے ایڈیشن میں ہوگا۔ عقل مند انسان وہی ہے جو کتاب کے Latest ایڈیشن کو Follow کرے گا ۔
اہل کتاب کے راندہ درگاہ ہونے کی وجہ یہ ہے کہ اُنہوں نے اللہ کے آخری پیغام اور آخری نبیﷺ کو تسلیم نہیں کیا۔

اقتباس از "فقیر رنگ" صفحہ 30،31
سید سرفراز شاہ صاحب
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
بھیا میں یہ کتاب پڑھ رہی ہوں۔ اور یہ والا چیپٹر بھی پڑھا تھا میں نے
ان کی اور بکس بھی ہیں ناں بہت اچھی باتیں بتائی گئی ہیں۔ اور کچھ تو بالکل سمجھ نہیں آتیں ناں
 
ان پہلی کتاب ہے "کہے فقیر" پھر "فقیر رنگ" اور نئی کتاب ہے "فقیر نگری"
ان کا سمجھانے کا انداز بہت ہی پیارا اور دھیما ہے
میری ان سے کافی ملاقات رہی ہے
بہت اعلیٰ ظرف اور تعلیم یافتہ عام سے انسان ہیں
میری تو یہ کتب خریدنے کی حیثیت نہیں تھی
پھر اللہ کا کرم ہوا اور ایک مہربان دوست نے یہ کتب تحفتاً گھر بھجوادیں
 
جی بھیا کہے فقیر میں نے کافی دیر پہلے پڑھی تھی
ہمارے پاس ان کے تینوں بکس ہیں۔
سچی بھیا!!!! میں نے تو ان کی سی ڈیز سنیں ہیں رائٹر تو سرفراز شاہ ہیں جبکہ جن بابا کی باتیں انہوں نے لکھی ہیں وہ کوئی اور ہیں۔ ان کی سی ڈیز سننے سے بالکل یوں لگتا ہے جیسے اشفاق احمد (اللہ ان کے درجات بلند کرے۔ آمین) کا پروگرام زاویہ سن رہے ہوں۔ لیکن یہ کچھ زیادہ مشکل باتیں کرتے ہیں۔
 
ساجد

اور یہ تحفہ ہم تک کب پہنچ رہا ہے بابا جی؟۔
 
ان کےپیر و مرشد جناب سید یعقوب شاہ صاحب ہیں اب پردہ فرماچکے ہیں
ان کی باتیں کرتےہیں
اور مجھے تو ان کی باتیں بہت آسان اور عام فہم لگتی ہیں
آپ ان کی کتب جب دوبارہ پڑھیں گی تو آپ کو پھر کچھ سمجھ آئے گا
پھر دوبارہ پڑھیں گی تو پھر اور زیادہ سمجھ آئے گا
مرحلہ وار ایسی باتیں سمجھ آتی ہیں
 
جی بھیا
 
تلمیذ

لائبریرین
ان کا سمجھانے کا انداز بہت ہی پیارا اور دھیما ہے
میری ان سے کافی ملاقات رہی ہے
میں آپ سے یہی پوچھنے والا تھا کہ کیاآپ کی ان سے ملاقات ہوئی ہے اور یہ پڑھ کر بہت خوشی ہے کہ آپ ان سے ملتے رہے ہیں۔ لاہور کا رہائشی ہونے کی بنا پر آپ کے لئے یہ بہت آسان ہے۔ تاہم ، دوسرے شہروں سے آنے والوں کو باقاعدہ شیڈول بنا کر چلنا پڑتا ہے۔ اس کے باوجود ہر اتوار کو ان کے در دولت پر حاضری دینے والوں کا ایک اژدہام رہتا ہے ۔ بہرحال آپ سے گزارش ہے کہ ان کی محفل کے بارے میں تآثرات میں ہمیں بھی شریک کریں، شکریہ۔
یہاں پر میں ان اہل محفل، جنہیں علم نہیں ہے، کی اطلاع کے لئے عرض کرنا چاہتا ہوں کہ ان کے چاہنے والوں نے ایک ویب سائٹ بھی بنا ئی ہوئی ہے جن پر ان کے دو سو تیس (۲۳۰) لیکچر اپلوڈ کئے گئے ہیں جنہیں مفت ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔۔ ان ہی لیکچروں کو مدون کر کے مذکورہ بالا تینوں کتابیں شائع کی گئی ہیں۔ ہر کتاب کے ساتھ ان لیکچروں پر مشتمل سی ڈیز منسلک ہیں۔ اہل شوق ان لیکچروں کو آن لائن یا ان سی ڈیز کے ذریعے سن سکتے ہیں۔
ویب سائٹ کا لنک حسب ذیل ہے:
http://qalander.org/first.html
؂@باباجی
ساجد نایاب فلک شیر @عابف بٹ عبدالرزاق قادری
 
نایاب

لائبریرین
قران پاک اور دیگر کتب الہی و سماوی کسی انسان کی تحریر کردہ ایسی کتب نہیں ہیں جن کا ہر سال ترمیم شدہ ایڈیشن مارکیٹ میں دستیاب ہوتا ہے ۔
توریت زبور انجیل اور دیگر آسمانی صحیفے جو کہ امتداد زمانہ اورکسی بنا پر تحریف کا شکار ہوئے ان سب میں بیان کردہ پیغام توحید اور منشور انسانیت مکمل اور خالص طور پر قران پاک میں بیان فرماتے اللہ تعالی نے اپنے دین کو جناب نبی پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر مکمل فرما دیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اہل کتاب مغضوب اور گمراہ کیوں قرار پائے ۔ اس کی وجہ بھی قران پاک کھلے طور بیان کرتا ہے ۔۔۔۔
محترم سید سرفراز شاہ صاحب تو نسبت سے ملی " عطا " کو دکان پر سجا چکے ۔۔۔
نسبت تو پارس پتھر کی مثال جو کہ لوہے کو سونا بنا دے ۔ کی مثال ٹھہرے۔۔۔۔۔
جن کی ملاقات سنت نگری جلیبی بابا محترم
سید یعقوب شاہ صاحب سے رہی ہے ۔​
وہ بخوبی جانتے ہیں کہ یہ جو بک رہی ہے صدا آج کل زور و شور سے​
اس کا اصل مخرج کون سی زبان مبارک ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
قران پاک اور دیگر کتب الہی و سماوی کسی انسان کی تحریر کردہ ایسی کتب نہیں ہیں جن کا ہر سال ترمیم شدہ ایڈیشن مارکیٹ میں دستیاب ہوتا ہے ۔
توریت زبور انجیل اور دیگر آسمانی صحیفے جو کہ امتداد زمانہ اورکسی بنا پر تحریف کا شکار ہوئے ان سب میں بیان کردہ پیغام توحید اور منشور انسانیت مکمل اور خالص طور پر قران پاک میں بیان فرماتے اللہ تعالی نے اپنے دین کو جناب نبی پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر مکمل فرما دیا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔
اہل کتاب مغضوب اور گمراہ کیوں قرار پائے ۔ اس کی وجہ بھی قران پاک کھلے طور بیان کرتا ہے ۔۔۔ ۔
محترم سید سرفراز شاہ صاحب تو نسبت سے ملی " عطا " کو دکان پر سجا چکے ۔۔۔
نسبت تو پارس پتھر کی مثال جو کہ لوہے کو سونا بنا دے ۔ کی مثال ٹھہرے۔۔۔ ۔۔
جن کی ملاقات سنت نگری جلیبی بابا محترم
سید یعقوب شاہ صاحب سے رہی ہے ۔​
وہ بخوبی جانتے ہیں کہ یہ جو بک رہی ہے صدا آج کل زور و شور سے​
اس کا اصل مخرج کون سی زبان مبارک ہے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔​
شاہ جی شاہ جی ایسی گلاں نہیں کرتے۔۔۔۔۔
آپ ان کو ایک عام بندہ نہ سمجھیں گو وہ ایک عام سے بندے لگتے ہیں لیکن صاحب اسم اعظم ہیں آپ ان کی شکل و صورت پر نہ جائیں کہ ایک کلین شیو موٹا سا بندہ ٹی وی پر آرام سے بیٹھا ہوا اور وصی شاہ اس سے باتیں کررہا ہے ٹی وی پر تو وہ عام سے باتیں کرتے ہیں ۔۔۔۔ چونکہ چشتی صابری سلسلہ ہے جس کا تعلق خاک سے ہے اور پھر صابری رنگ چونکہ کالا ہے اس وجہ جلا یا اچھا خاصہ پکا ہوا بھی ہے ۔۔۔۔ شاہ جی بدگمانی اچھی بات نہیں ہے آپ کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
 
نایاب

لائبریرین
محترم روحانی بابا جی بہت دعائیں آپ کے نام ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ " سلاسل " اہم نہیں ہوتے ۔ بلکہ ان سلسلوں سے بندھے " انسان " اپنے اعمال و افعال سے اہم ہوتے ہیں ۔
الکاسب الحبیب اللہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کی روشن دلیل ہوتے ہیں ۔
کسی بھی " درجے " پر پہنچنے والے اللہ کے دوست " درویش فقیر " علم کو بیچا نہیں کرتے ۔ بلکہ اس " عطائے علیم " کو عطا کی صورت ہی انسانوں میں تقسیم کر دیتے ہیں ۔ اور ان انسانوں میں ہی سے کچھ انسان اپنے اعمال و افعال " کی بجائے اپنے " اقوال " سے مشہور عام ہوجاتے ہیں ۔
محترم بابا تاج صاحب ۔ محترم بابا رحمت وارثی ۔ محترم ریاض احمد گوہر شاہی ۔ محترم سید یعقوب شاہ صاحب ۔اور محترم سید سرفراز شاہ صاحب کی تعلیمات اور حالات آپ سے مخفی نہ ہوں گے ۔
اسم اعظم کے حامل " خاک " میں پہنچ ہی دنیا پر ظاہر ہوتے ہیں میرے محترم روحانی بابا جی
مجھے کوئی بدگمانی نہیں ۔ مجھے جو محسوس ہوا ۔ اس کا اظہار کر دیا ۔
 
سوال: اہلِ کتاب کے راندہء درگاہ ہونے کی وجہ کیا ہے؟

جواب: جب تک ہم اپنے ذہنوں سے یہ بات نہیں نکالیں گے کہ اسلام کے علاوہ دیگر ادیان و مذاہب کے پیروکار بھی اللہ کے بندے اور انسان ہیں تب تک ہم بھول بھلیوں میں گم رہیں گے۔ ہمارے ذہن میں یہ خیال بیٹھ گیا ہےکہ صرف ہم ہی اللہ کے بندے ہیں اور رب صرف ہمارا ہی ہے حالانکہ قرآن پاک میں واضح طور پر ذکر ہے کہ ہاں اہل کتاب میں سے کچھ لوگ صاحب علم ہوتے ہیں۔ دراصل ہم بھول جاتے ہیں کہ ہم آپﷺ سے قبل آنے والے تمام انبیاء اور قرآن پاک سے قبل نازل ہونے والی تمام الہامی کتم پر ایمان لانے کا وعدہ کرچکےہیں ۔ فرق محض اتنا سا ہے کہ رب تعالیٰ کاپیغام ہمیشہ اُس دور کے لوگوں کی ذہنی سطح کے مطابق صحیفوں اور الہامی کتب کی صورت میں نازل ہوتا رہا اور مختلف پیغمبر اللہ کے اُس پیغام کو Remind کراتے چلے گئے۔حتیٰ کہ انسانی ذہنی ارتقا پایہ تکمیل کو پہنچا اور اس کے ساتھ ہی اللہ تعالیٰ نے اسلام کی صورت اپنا پیغام مکمل کرکے Declare کردیا کہ آج میں نے تمہارے لیئے دین تمہارا دین مکمل کردیا ہے ۔ (سورہ المائدہ:3) لہٰذا اللہ کا پیغام جس دورکے لوگوں کے لئے تھا اُنہوں نے اگر اللہ کے Latest پیغام اور Latest پیغمبر کو Follow کیا تو اُن کو اتنا علم مل گیا جس سطح کا اُس دور کا پیغام تھا۔علم مسلمانوں کے پاس وہی ہے۔ یہود و نصاریٰ کےپاس بھی وہی ہے۔ لیکن علم کی سطح یا ڈگری کا فرق ہے۔ مسلمانوں کے پاس Greater degree علم ہے۔ اس کے مثال یہ کہ جیسے ایک کتاب کے 1920ء کے ایڈیشن میں وہ علم نہیں ہوگا جو اُسی کتاب کے 1980 ء کے ایڈیشن میں ہوگا۔ عقل مند انسان وہی ہے جو کتاب کے Latest ایڈیشن کو Follow کرے گا ۔
اہل کتاب کے راندہ درگاہ ہونے کی وجہ یہ ہے کہ اُنہوں نے اللہ کے آخری پیغام اور آخری نبیﷺ کو تسلیم نہیں کیا۔

اقتباس از "فقیر رنگ" صفحہ 30،31
سید سرفراز شاہ صاحب
بہت سادہ اور عام فہم انداز انداز تحریر بھی خوب ہے
اگر اقتباسات شریک محفل کرتے رہیں تو شاہ صاحب کے بارے میں بہت کچھ جاننے کا موقع ملے گا
شریک محفل کرنے کا شکریہ
شاد و آباد رہیں
 
باباجی

محفلین
میں آپ سے یہی پوچھنے والا تھا کہ کیاآپ کی ان سے ملاقات ہوئی ہے اور یہ پڑھ کر بہت خوشی ہے کہ آپ ان سے ملتے رہے ہیں۔ لاہور کا رہائشی ہونے کی بنا پر آپ کے لئے یہ بہت آسان ہے۔ تاہم ، دوسرے شہروں سے آنے والوں کو باقاعدہ شیڈول بنا کر چلنا پڑتا ہے۔ اس کے باوجود ہر اتوار کو ان کے در دولت پر حاضری دینے والوں کا ایک اژدہام رہتا ہے ۔ بہرحال آپ سے گزارش ہے کہ ان کی محفل کے بارے میں تآثرات میں ہمیں بھی شریک کریں، شکریہ۔
یہاں پر میں ان اہل محفل، جنہیں علم نہیں ہے، کی اطلاع کے لئے عرض کرنا چاہتا ہوں کہ ان کے چاہنے والوں نے ایک ویب سائٹ بھی بنا ئی ہوئی ہے جن پر ان کے دو سو تیس (۲۳۰) لیکچر اپلوڈ کئے گئے ہیں جنہیں مفت ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔۔ ان ہی لیکچروں کو مدون کر کے مذکورہ بالا تینوں کتابیں شائع کی گئی ہیں۔ ہر کتاب کے ساتھ ان لیکچروں پر مشتمل سی ڈیز منسلک ہیں۔ اہل شوق ان لیکچروں کو آن لائن یا ان سی ڈیز کے ذریعے سن سکتے ہیں۔
ویب سائٹ کا لنک حسب ذیل ہے:
http://qalander.org/first.html
؂@باباجی
ساجد نایاب فلک شیر @عابف بٹ عبدالرزاق قادری

سر جی شاہ صاحب کے ساتھ میری اکثر ملاقات میرے بڑے ماموں سید حسین سمعان کے ہمراہ ہوئی ہیں
وہ اسلام آباد میں رہتے ہیں اور ہومیوپیتھک ڈاکٹر ہیں ، اکثر لاہور آتے ہیں تو شاہ صاحب سے لازمی ملتے ہیں
اقبال ٹاؤن میں 2،3 بار ہی گیا ہوں ان کی نشست میں، ورنہ ماموں کے ساتھ ہی ملاقات ہوتی ہے کسی ہوٹل میں دوپہر کے کھانے میں
اور بہت سادہ انسان خاص طور ان کے جو بولنے کا انداز ہے وہ بہت دلنشیں ہے دل کرتا ہے سُنتے ہی جائیں
ان کے پیر و مرشد جناب سید یعقوب شاہ صاحب کی برسی پر بھی وہاں حاضری کا اتفاق ہوا ہے 2 مرتبہ ، میانی صاحب میں ان کا مرقد ہے
اور شاہ صاحب دعا بہت سادی اور پُر اثر کرواتے ہیں
 
Top