سید حامد کو مولانا ابو الکلام آزاد انعام

الف عین

لائبریرین
مولیٰنا ابوالکلام آزاد اردو یونیورسٹی حیدر آباد نے سوا لاکھ روپئے کا خصوصی انعام سابق وائس چانسلر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سید حامد کو دینے کا اعلان کیا تھا، یہ انعام ان کو ملنے سے پہلے ہی انہوں نے یہ مکمل رقم شبلی نعمانی کے ادارے دار المصنفین اعظم گڑھ (بہار) کو عطیہ کر دی ہیں۔
دوسری خبریں ہونے والے یوم تاسیس کی ایک الگ موضوع میں،
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اعجاز انکل ، ایک سوال ، شبلی نعمانی کا یہ ادارہ کس حوالے سے ہے ؟ دار المصنفین ۔ ۔ ۔ مصنفین سے متعلق ہے تو اس کی نوعیت کیا ہے ، کن امور سے متعلق ہے ؟


شکریہ
 

عندلیب

محفلین
الف عین انکل ، اعظم گڑھ کے نام پر یاد آیا کہ اعظم گڑھ کے علماء کرام نے خصوصی ٹرین کے ذریعہ جو احتجاج کیا تھا ، اس کا مقصد اور نتائج کیا رہے؟؟
 

عندلیب

محفلین
یہ احتجاج کس مقصد کے لیے تھا ؟
یہ ایک بہت اہم احتجاج تھا۔ اعظم گڑھ کو بار بار ہندوستانی میڈیا میں " آتنک گڑھ " کا خطاب دیا جا رہا تھا کہ وہاں سے کئی دہشت گرد گرفتار کئے گئے تھے (اب اس گرفتاری کی حقیقت اللہ بہتر جانتا ہے)
اس موضوع پر عدنان بھائی کے بلاگ کی یہ تحریر آپ کے لئے انفارمیٹیو ثابت ہوگی۔ ہندوستانی مسلمانوں کے پس منظر میں‌ عدنان بھائی کا یہ صحافتی بلاگ خاصا مشہور و مقبول ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
شبلی مرحوم نے تحقیق کے لئے یہ ادارہ قائم کیا تھا جس میں وہ خود اسلامی تاریخ کی تحقیق کرتے تھے۔
اعظم گڑھ بہار اور اتر پردیش کی سرحدوں پر (لیکن اتر پردیش میں) ایک ضلع ہے، کچھ بم دھماکوں میں ملزموں کا تعلق اعظم گڑھ سے پایا گیا تھا اور میڈیا نے ایسا رنگ دیا تھا کہ اعظم گڑھ کے ہر مدرسے میں دہشت گرد پلتے ہیں۔
عندلیب۔ میں ادھر ہندوستان میں تھا تو نہیں جو اس سلسلے میں بتا سکوں کہ اس احتجاج کا کیا ہوا۔
 
Top