سیدمصطفی کمال مسلم دنیاکےجواں سال لیڈر

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

میر انیس

لائبریرین
ہاہاہاہاہا،اسی جواب کی توقع تھی،ابھی ایک صاحب سے جب جواب نہیں بنا تو فرمایا کہ جناب نعمت اللہ بھی تو کراچی کے سپوت ہیں ۔ اور اب آپ فرما ہے ہیں کہ مصطفٰی کمال رات کو دیر تک باہر رہ کر کام کی نگرانی کرتے ہیں ۔ سبحان اللہ جاؤں آپ کی بے خبری کے، نعمت اللہ ایک بار کام کی وجہ سے تین دن تک گھر میں نہیں جا سکے تھے اور اکثر تو وہ پوری پوری رات کام کرتے ہوئے اور جاگتے ہوئے گزارتے تھے ۔ جناب ان کے کام کو کوئی تسلیم کرے یا نہ کرے لیکن کراچی کی باشعور عوام حقیقت جانتی ہے یہاں تک کہ نعمت اللہ خان کے کاموں کی وجہ سے ایم کیو ایم اتنا بوکھلا گئی کہ صوبائی حکومت میں شامل ایم کیو ایم کے وزراء نعمت اللہ کے کاموں میں بے جا مداخلت کرنے لگی ۔ رہی بات منتخب ہونے کی تو وہ کراچی کی عوام جانتی ہے کہ ایم کیو ایم نے کس قدر دھاندلی کی َ مخالفین کو پولنگ اسٹیشن تک نہیں آنے دیا گیا اور خود اپنے ورکروں سے پولنگ باکس جعلی ووٹوں سے بھرتے رہے ۔ کیا اس حقیقت سے انکار ممکن ہے ۔ اب آپ کھمبا نوچیں گے یا سر کے بال ۔
محترمہ جوابات تو بہت سارے ہیں پر ایک ہی بات کر کر کہ سر کیوں دھنا جائے جماعتیوں کا سب کو پتہ ہے کہ وہ سارا وقت بحث برائے بحث میں صرف کرتے ہیں آپ دعا دیں کہ اسوقت ایم کیو ایم نے انتخابات کا بائیکاٹ کردیا تھا تو نعمت اللہ صاحب کو موقع ملا کام کرنے کا اور میں کسی جماعت سے تعلق نہیں رکھتا جو کسی کے اچھے کام کی قدر نہ کروں یہ بات سب جانتے ہیں کہ ایم کیو ایم بے ایمانی کرے یا نا کرے جیت کراچی میں اسی کی ہونی ہے ۔ اگر یہاں جماعت اسلامی کے چاہنے والے موجود ہیں اور صرف جماعت بے ایمانی کی وجہ سے ہارتی ہے تو جماعت تع پورے ملک سے صرف 2 یا 4 ہی سیٹیں جیت تی ہے تو کیا پورے ملک میں اسکو ہرانے کیلیئے ایم کیو ایم سر گرم ہے ۔ نہیں یہ بات نہیں ہے آپ حقیقت پسند بنیںاور جس طرح مصطفٰے کمال کی حد تک کراچی میں بسنے والی ساری قومیں انکے کام کو تسلیم کرتی ہیں آپ کو بھی کرنا چاہیئے نہ کہ تعصب کا لبادہ ہر وقت اوڑھے رکھنا چاہیئے،اگر نعمت اللہ کے کام اچھے تھے تو انہیں جگہ جگہ بینر لگوانے کی ضرورت پیش نہ آتی کہ ایک سڑک بنوادی اور پورے شہر میں شاباش نعمت اللہ لکھا نظر آنے لگاکام تو لوگوں کو خود نظر آتا ہے اسکے لئے پبلسٹی کی ضرورت نہیں ہے ۔ ایک بات بتائوں کہ میں نے خود اپنی آنکھوں سے مصطفٰے کمال کو گھٹنوں گھٹنوں پانی میں کھڑے ہوکر کام کرتا دیکھا ہے اسلئے میں انکے کام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں جبکہ میرا تعلق ایم کیو ایم سے نہیں ہے
 
آفت

محفلین
ایم کیو ایم سے تعلق نہیں اور وکالت بھی خوب کر رہے ہیں ۔ ویسے ایک ہی بات کی رٹ لگانے سے کچھ نہیں ہونے کا ۔ جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے ۔ میں پہلے بھی دعوت دے چکی ہوں کہ آپ مصطفٰی کمال کے ایسے کاموں کی تفصیل دیں جو انہوں نے خود شروع کیے ہوں ۔ جھوٹ سچ سامنے آ جائے گا ۔َ یا میں مان لوں گی کہ مصطفٰی کمال نے کام کیے ہیں یا پھر آپ مان لیجئے گا کہ نعمت اللہ خان نے کام کیے ہیں ۔ ورنہ آپ کی بحث مرغے کی ٹانگ والی بحث رہ جائے گی ۔
 
عین عین

ویسے واقعی ایک ہی بات کی رٹ لگانے سے کچھ نہیں ہو گا۔ اور واقعی تمام کام نعمت بھائی کے ہیں۔۔۔۔۔۔۔ جسے مصطفا نے ہتھیا لیا۔ اور اور اور اسے چاہیے تھا کہ سارے منصوبے جو نعمت بھائی نے سوچے تھے پیپر میں‌ رکھتے تھے عمل کرنے کے لیے انھیں‌ سائڈ پر رکھتا اور اپنی طرف سے کچھ کرتا۔ مگر ٹھیرا نکما۔
 
عین عین

لائبریرین
ہے ناں؟ یہی کرنا چاہیےتھا نا۔ نعمت بھائی اگر مصطفی کے بعد منتخب ہوتے تو یہی کرتے اور کہیں‌ بھی اپنی تختی نہ لگواتے بلکہ وہ لکھتے کہ مصطفا کی انقلابی سوچ پر میں‌ نے کام کروایا بس۔ اور اصل تو مصطفا کا کارنامہ ہے۔ ہے ناں؟؟؟؟؟؟؟ شریفوں‌ کا یہی تو شیوہ ہے۔ لیکن یہ مصطفا توبہ ایک نمبر کا ڈرامے۔۔۔۔ باز
 
آفت

محفلین
آئیں بائیں شائیں :grin:

دیکھو تو دل و جاں سے اٹھتا ہے
یہ دھواں سا کہاں سے اٹھتا ہے

بے کار بحث میں‌نا مانوں۔
اندھا ریوڑیاں بانٹ رہا ہے اپنوں‌ کو
 
جوش

محفلین
محترمہ جوابات تو بہت سارے ہیں پر ایک ہی بات کر کر کہ سر کیوں دھنا جائے جماعتیوں کا سب کو پتہ ہے کہ وہ سارا وقت بحث برائے بحث میں صرف کرتے ہیں

شاید اسی وجہ سے ان کو جنت کے طوطے یا منہ کی توپ کے القاب سے جانا جاتا ہے پاکستانی معشرہ میں
 
جوش

محفلین
آئیں بائیں شائیں :grin:

یہ دھواں سا کہاں سے اٹھتا ہے

دھواں تو سب کو نظر آرہا ہےکہ کہاں سےاٹھ رہا ہے۔۔۔ ۔۔۔ ایک طرف امریکہ محبوب نے نظر پھیر لی۔۔۔۔ ڈالر بھی نہیں آرہے، کراچی کی نظامت سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے۔۔۔۔۔ باقی رہی پاکستان کی عوام وہ تو اب گھاس بھی نہیں ڈالتی الیکشن میں۔۔۔۔
 
عین عین

لائبریرین
بی بی یا بے بے بات ساری انیس بھائی نے ختم کر دی کہ سب جانتے ہیں‌ اور آپ صرف بحث کر رہی ہین شاید آپ کے پاس بہت وقت ہے بے کار باتوں‌ کے لیے۔ آپ کے پاس خود حقائق نہیں‌ ہیں۔ نعمت ہوتا تو سب مںصوبوں‌ پر مصفطا کا نام دیتا؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
یا روک کر نئے منصوبے شروع کرتا؟
ان دو باتوں‌ کے جواب نعمت کی زبانی دیں‌ ذرا
 
عین عین

لائبریرین
میں‌ پھر پوچھ رہا ہوں‌ کہ مصطفا کو کیا کرنا چاہیے تھا؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
روک دیتا نعمت بھای کے منصوبے۔۔۔۔ شان دار قسم کے؟
 
آفت

محفلین
میرے اس سوال کا جواب نہیں دیا آپ نے کہ مصطفٰی کمال کے ایسے منصوبے بتائیں جو موصوف نے شروع کر کے پایا تکمیل تک پہنچائے ہوں ۔ اور ساتھ میں نے یہ بھی کہا ہے کہ اگر آپ چند ایسے بڑے کام بتا دیں تو میں اپنی غلطی تسلیم کر لوں گی ۔ کیا غیر جانبداری ثابت کرنے کے لیے اس بڑی بات ہو سکتی ہے ۔ میرے محترم بھائیو !! امید ہے اب آپ آئیں بائیں شائیں کی بجائے ثبوت کے ساتھ حاضر ہوں گے ۔ :grin:

بی بی یا بے بے بات ساری انیس بھائی نے ختم کر دی کہ سب جانتے ہیں‌ اور آپ صرف بحث کر رہی ہین شاید آپ کے پاس بہت وقت ہے بے کار باتوں‌ کے لیے۔ آپ کے پاس خود حقائق نہیں‌ ہیں۔ نعمت ہوتا تو سب مںصوبوں‌ پر مصفطا کا نام دیتا؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
یا روک کر نئے منصوبے شروع کرتا؟
ان دو باتوں‌ کے جواب نعمت کی زبانی دیں‌ ذرا
 
عین عین

لائبریرین
محترم میں‌ یہی عرض‌کر رہا ہوں‌ کہ جب پلان موجود تھے تو انھیں‌ روک کر نیا کام شروع کیا جاتا ِ اور کیا یہ کوئی کلیہ ہے کہ نیا میئر اپنے بنائے ہوئے منصوبو پر کام کروائے تو اس کی تعریف کی جائے گی یا اسے کام گار تصور کیا جائے گا۔۔۔۔ اور کیا نعمت بھائی بعد میں آتے تو مصطفا یا کسی بھی ناظم کے منصوبوں‌ پر اسی کی تختی دھرتے ؟؟؟؟؟؟؟؟؟ اگر یہ معاملہ طے پا جائے تو یہ بتانے کی ضرورت ہی نہیں‌ رہے کہ کس نے کیا منصوبہ دیا شہر کو۔۔۔۔۔۔۔۔ آپ کے پاس بہت وقت ہے۔ میں‌ ثبوت کی بات اس لیے نہیں‌ کر رہا کہ سورج کو چراغ دکھانا حماقت ہے۔ آپ بینائی کے باوجود بھی کچھ نہیں‌ دیکھ سکو تو آپ کا مسئلہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہاں‌ تو دنیا بھر میں‌ اعتراف ہو رہا ہے۔ نعمت بھائی کے کارنامے ہم کیسے بتا سکتے ہیں کیوں‌ کہ انھیں تو صرف وہی علاقے نظر آئے جہاں‌ سے ووٹ‌ملتے ہیں۔ سب کے لیے کام کرتے تو آج سب ان کی تعریف کرتے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ غیر جانب داری اس طرح‌ بھی ثابت کر سکتی ہیں‌ آپ کہ یہ بتائیں‌ کہ نعمت بھائی کے کام کو پایہ تکمیل تک پہنچانا جرم ہے؟ مطلب کیا کرنا چاہیے تاھا مصطفا کو؃؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 
عین عین

لائبریرین
ہم تو بتا دیں‌ گے کہ نعمت بھائی کو کیا کرنا چاہیے تھا اپنے دور میں
دیکھیے مصور والا قصہ تو آپ نے بھی سن رکھا ہو گا۔
کہ اس نے تصویر بنا کر چوک پر لکگائی اور سب سے کہا کہ اس میں‌ خطا نکالیں۔ اگلے روز بھری ہوئی تھی تصویر نشانات ہی نشانات۔
پھر یہی ہوا۔ اور اگلی میں‌ بھی یہی ہوا۔۔۔۔۔۔ تو کسی نے کہا کہ جی لکھ کر لٹکائو کہ غلطی درست کر دیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور جناب پھر اس کی بنائی ہوئی پینٹنگ پر کوئی نشان نہین‌ تھا۔۔۔۔۔۔
آپ صرف مصطفا کے بارے میں‌ یہ کہے جارہے ہو کہ اس نے اپنی تختیاں‌لگوائیں۔ اور بس اس ایک جملے کےعلاوہ کچھ نہیں‌ ہے ۔ بات یہ ہے کہ کیا منصوبے خراب تھے؟ کام کا معیار گرا ہوا ہے؟ ایسی کوئی مثال ۔ ثبوت؟ نہیں۔۔۔۔۔۔۔
کیا اس نے تفریق کی کاموں‌کے حوالے سے علاقوں‌ میں؃؟ نہیں۔۔۔۔۔۔
اس تختی اور نام کندہ کروانے سے ہٹ کر اہم باتوں‌ کی طرف آئیں۔
تفریق۔ اور غیر ضروری کام۔۔۔۔۔ اور اسے کیا کرنا چاہیے یہ بتائیں۔۔۔۔۔۔۔
 
عین عین

لائبریرین
میرے اس سوال کا جواب نہیں دیا آپ نے کہ مصطفٰی کمال کے ایسے منصوبے بتائیں جو موصوف نے شروع کر کے پایا تکمیل تک پہنچائے ہوں ۔ اور ساتھ میں نے یہ بھی کہا ہے کہ اگر آپ چند ایسے بڑے کام بتا دیں تو میں اپنی غلطی تسلیم کر لوں گی ۔ کیا غیر جانبداری ثابت کرنے کے لیے اس بڑی بات ہو سکتی ہے ۔ میرے محترم بھائیو !! امید ہے اب آپ آئیں بائیں شائیں کی بجائے ثبوت کے ساتھ حاضر ہوں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ نئے منصوبے کیوں‌شروع کرتا؟ جب پلان موجود تھے؟ پھر آپ کہتے کہ جی جماعت کے منصوبے تھے اس لیے روک دیے۔ یہ تو اس کی بڑآئی ہے۔ اس پر کوئی پابندی تو نہیں‌ تھی۔ مگر اس نے وہی منصوبے جاری رکھے۔ جو بہقول آپ کے نعمت بھائی کے ہیں۔
نعمت بھائی اگر بعد میں‌ آتے اور مصطفی کے تمام بہترین پلان روک کر کام شروع کرتے تو کیا یہ بہتر ہوتا؟ انھیں‌ ہر طرف سے مار ہی پڑتی۔ تو بھائی آپ کیوں‌ چاہتے ہو کہ مصطفی یہ غلطی کرے۔ یا کرتا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ عجیب جماعتی قسم کی سوچ ہے
 
آفت

محفلین
ہاہاہاہا،اس کا مطلب ہے کہ آپ کے پاس جواب ہے ہی نہیں ۔ یہ میں بھی مانتی ہوں کہ نعمت اللہ خان کے پروجیکٹ مصطفٰی کمال نے جاری رکھے اور یقیناً یہ بہت اچھی بات ہے لیکن نعمت اللہ خان کے سب کاموں کا کریڈٹ اپنے کھاتے میں ڈال لینا سرا سر نا انصافی ہے ۔ میرا آپ سے اسی بات پر اختلاف ہے ۔ کبھی ان کے بنائے ہوئے پل کو خطرناک کہا جا رہا ہے کبھی یہ کہا جا رہا ہے کہ نعمت اللہ نے صرف پارک بنائے کبھی کہا گیا کہ نعمت اللہ خان کے شاباش نعمت اللہ خان لکھے بینرز لگائے گئے ۔ کراچی میں پارک بالکل نہیں تھے لوگوں کے پاس تفریح کے لیے ساحل سمندر ہی واحد جگہ تھی اب الحمداللہ ہر علاقے میں پارک ہیں اور یہ صرف نعمت اللہ نے نہیں بلکہ مصطفٰی کمال نے بھی بنوائے ہیں جو اچھا کام ہے ۔ ہر علاقے کی ہر سڑک اور ہر آبادی میں بینرز یا بورڈز آویزاں ہیں جس میں الطاف حسین مصطفٰی کمال کو سر پر ہاتھ رکھ کر سراہ رہے ہیں ۔ بینرز نظر آ جاتے ہیں یہ کیوں نظر نہیں آتا ۔
اب یہ کہا جا رہا ہے کہ نعمت اللہ پیپرز میں کام چھوڑ گئے ۔ ایک اور نیا الزام ۔ بھائیو!! چلو ایسا کرو کہ مصطفٰی کمال کے ایسے کام بتاؤ جن کی تکمیل نعمت اللہ خان نے پچاس فی صد سے کم کی ۔ کیا اب بھی نہیں بتاؤ گے ۔ جہاں تک بات ہے کہ نعمت اللہ نے اپنے علاقوں میں کام کیے تو مجھے ان علاقوں کی نشاندہی کر دیں کہ انہوں نے کراچی کے کن علاقوں میں کام نہیں کیا مجھے تو کراچی میں ہر طرف ان کے کام نظر آ رہے ہیں اس طرح تو پورا کراچی نعمت اللہ خان کا ہوا ۔ جو یقیناً ہے بھی ۔
نمعت اللہ خان چار سال پہلے کراچی کے ناظم تھے لیکن لوگ آج بھی انہیں یاد کرتے ہیں ۔ آخر اس کی کوئی وجہ بھی تو ہو گی ۔ آج بھی ایم کیو ایم نعمت اللہ خان کو ہر سطح پر بدنام کرنے کی کوشش کرتی ہے ۔ لیکن آج بھی نعمت اللہ خان کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے ۔ حالانکہ ان کے نام کی ساری تختیاں حیلے بہانوں سے اتار دی گئی ہیں یا توڑ دی گئی ہیں لیکن لوگوں کے دلوں میں جو مقام ہے وہ کم نہیں ہوا ۔ ایک طرف ایم کیو ایم کے ہمدرد در و دیوار،پرنٹ میڈیا اور کیبل پر بیک وقت تین تین چار چار ویڈیو چینلز پر مسلسل مصطفٰی کمال کی تشہیر کرتے ہیں اور دوسری طرف نعمت اللہ خان کے بارے میں نہ میڈیا اور نہ کوئی اور زریعہ ابلاغ کچھ کہتا ہے لیکن لوگ ہیں کہ پھر بھی نعمت اللہ خان کو یاد رکھے ہوئے ہیں ۔ فرصت ملے تو ذرا اس پر غور کریں کہ ایسا کیوں ہے ۔

میرے اس سوال کا جواب نہیں دیا آپ نے کہ مصطفٰی کمال کے ایسے منصوبے بتائیں جو موصوف نے شروع کر کے پایا تکمیل تک پہنچائے ہوں ۔ اور ساتھ میں نے یہ بھی کہا ہے کہ اگر آپ چند ایسے بڑے کام بتا دیں تو میں اپنی غلطی تسلیم کر لوں گی ۔ کیا غیر جانبداری ثابت کرنے کے لیے اس بڑی بات ہو سکتی ہے ۔ میرے محترم بھائیو !! امید ہے اب آپ آئیں بائیں شائیں کی بجائے ثبوت کے ساتھ حاضر ہوں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ نئے منصوبے کیوں‌شروع کرتا؟ جب پلان موجود تھے؟ پھر آپ کہتے کہ جی جماعت کے منصوبے تھے اس لیے روک دیے۔ یہ تو اس کی بڑآئی ہے۔ اس پر کوئی پابندی تو نہیں‌ تھی۔ مگر اس نے وہی منصوبے جاری رکھے۔ جو بہقول آپ کے نعمت بھائی کے ہیں۔
نعمت بھائی اگر بعد میں‌ آتے اور مصطفی کے تمام بہترین پلان روک کر کام شروع کرتے تو کیا یہ بہتر ہوتا؟ انھیں‌ ہر طرف سے مار ہی پڑتی۔ تو بھائی آپ کیوں‌ چاہتے ہو کہ مصطفی یہ غلطی کرے۔ یا کرتا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ عجیب جماعتی قسم کی سوچ ہے
 
فرخ

محفلین
میں بابائےجدید کراچی سٹی ناظم سید مصطفی کمال کو ان پروجیکٹس کی تکمیل پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

ان کے پراجیکٹس کے بارے میں تو آپ کو اوپر کافی اچھے جوابات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ یہ بالکل ایسے ہی ہے کہ موٹروے منصوبے نواز شریف کے شروع کردہ تھے، اور مشرف صاحب نے اپنے نام لکھوانے کی کوشش کی، جو بہرحال بری طرح ناکام رہی۔
کراچی آج بھی نعمت بھائی کے گُن گاتا ہے کیونکہ ان کا کیریکٹر، اس مصطفٰی کمال کی طرح گھٹیا نہیں تھا۔

اس ایم کیو ایم کے آنے سے پہلے کراچی روشنیوں‌کے شہر کے نام سے مشہور تھا جو دنیا کے ان چند شہروں‌میں سے تھا جو رات کو بھی نہیں‌سوتا تھا۔ اور ایم کیو ایم کے آنے کے بعد وہاں جس قسم کے اندھیرے چھائے، اس سے خوب اندازہ ہو جاتا ہے کہ کراچی کے اصل دشمن کون ہیں؟۔ اب اپنی مارکیٹنگ کے لئے اس قسم کی وڈیوز بنانا ایک الگ تماشا ہے۔

رہ گئی بات جدید کراچی کی، تو وہاں‌ہونے والے قتل و غارت، لوٹ مار اور بھتہ خوری اور لینڈ مافیا اور ایسے کتنے ہی اور جرائم جو ایم کیو ایم کی ناک کے نیچے ہو رہے ہیں، ان کے بارے میں‌کیا خیال ہے؟
خرد ہے باطل پرست اب بھی، عبس ہے صہبا بجام اب بھی
حیات کے جان گداز رستوں میں لُٹ رہے ہیں عوام اب بھی​
 
عسکری

معطل
یار یہ کیا بات ہوئی دھاگہ شروع ہوا تو جوان لیڈر تھا 5 دن میں بابا بنا دیا ۔زاتی طور پر میں اس کے کام کی قدر کرتا ہوں اچھا انسان لگتا ہے ۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top