سیاسی چٹکلے اور لطائف

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محمد وارث

لائبریرین
شیخ رشید آجکل بڑا سچ بول رہے ہیں۔ :)
جنرل ضیا کی خوبیوں تک کون پہنچ سکتا ہے؟

نماز کے انتہائی پابند، پورے ملک میں نظام صلوۃ کمیٹیاں بنا کر لوگوں کو نماز کی طرف راغب کیا لیکن مرحوم کی اصل خوبی یہ تھی کہ کابینہ کی جاری میٹنگ سے اٹھ کر نماز کے لیے چلے جاتے تھے لیکن کبھی کسی ساتھی کو یہ نہیں کہا کہ آؤ نماز پڑھیں۔

روزوں کے انتہائی پابند، پورے ملک میں احترامِ رمضان آرڈیننس جاری کر کے روزہ خوروں کو اندر کر دیا لیکن مرحوم کی اصل خوبی یہ تھی کہ ماہِ رمضان میں صدارتی محل میں کابینہ کے جن لوگوں کا روزہ نہیں ہوتا تھا ان کے کھانے پینے کا باقاعدہ اہتمام ہوتا تھا۔

شراب کے قریب بھی نہیں پھٹکتے تھے، اور پورے ملک میں شرابیوں کو درے مارے جاتے تھے لیکن مرحوم ایسے دریا دل تھے کہ جنرل یحییٰ کی جو شراب بھٹو نے سزا کے طور پر بند کر رکھی تھی وہ مرحوم نے اقتدار میں آتے ہی شروع کر دی۔

جنرل ضیا کی خوبیوں تک کون پہنچ سکتا ہے!
 

زیک

مسافر
شراب کے قریب بھی نہیں پھٹکتے تھے، اور پورے ملک میں شرابیوں کو درے مارے جاتے تھے لیکن مرحوم ایسے دریا دل تھے کہ جنرل یحییٰ کی جو شراب بھٹو نے سزا کے طور پر بند کر رکھی تھی وہ مرحوم نے اقتدار میں آتے ہی شروع کر دی۔
انور شمیم کا ذکر بھی لازم ہے یہاں
 

جاسم محمد

محفلین
EY9fBkXWAAQIyFj
 

جاسم محمد

محفلین
پاکستانی میڈیا نے جو جھوٹ بولنے کے الزام پر چیخ چیخ کر مولانا طارق جمیل سے معافی منگوائی تھی اب کدھر گیا؟
 

جاسم محمد

محفلین
پاکستان کرکٹ ٹیم عمران خان کی کپتانی میں ورلڈ کپ جیتی تھی۔ جبکہ پاکستان کا ایٹمی منصوبہ بھٹو دور سے چل رہا تھا جسے پایہ تکمیل تک پہنچانے میں نواز شریف کا دور تک کوئی ہاتھ نہ تھا۔ اگر بھارت 1998 میں ایٹمی دھماکے نہ کرتا تو پاکستان کو جواب دینے کی بھی ضرورت نہ پڑتی۔ کیونکہ ڈاکٹر ثمر مبارک مند کے مطابق وہ 1983 میں ایٹم بم بنا چکے تھے۔ جب ابھی نواز شریف کو جنرل ضیا کے بوٹ پالش کرکے سیاست میں آئے جمعہ جمعہ آٹھ دن ہی ہوئے تھے۔
A.Q. Khan and Samar Mubarakmand

ان لیگیوں کا بس چلے تو پاکستان بنانے کا کریڈٹ بھی نواز شریف کو دے دیں۔
 
آخری تدوین:

جاسم محمد

محفلین
عمران خان کو تاریخ میں سلیکٹڈ لکھا گیا۔ اس پر بات کرتے ہوئے اپوزیشن، لبرل ، لفافوں کی زبانوں کو تالے لگ جاتے ہیں۔
 

جاسم محمد

محفلین
ایٹمی دھماکے کرتے ساتھ ہی پاکستان کشکول پکڑ کرآئی ایم ایف کے در پر پہنچ گیا تھا اور 2004 تک اس کے پروگرام میں رہا۔
 

جاسم محمد

محفلین
نیب نے احسن اقبال عرف ارسطو ن لیگ سے اپنے ہی ہیڈ کواٹرز پر زائد اخراجات خرچ کرنے کا حساب مانگ لیا :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top