سیاسی چٹکلے اور لطائف

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

عباس اعوان

محفلین
سب نیک لوگ پی ٹی آئی میں چلے گئے تو پی پی اور نون کے پاس چور ہی بچنے تھے
جب یہی چور ن لیگ، پی پی میں تھے تو فرشتہ تھے ؟
لوٹا، چور اور بدمعاش کوئی تبھی بنتا ہے جب وہ پی ٹی آئی میں شامل ہو۔
لنک
یہ بندہ ثابت شدہ چور ہے اور اب نون لیگ کے ٹکٹوں کا فیصلہ کر رہا ہے۔
لیکن نہیں، چور سارے تو پی ٹی آئی میں آ گئے ہیں، جب تک نون لیگ میں ہیں تو فرشتہ ہیں۔
 
ربیع م

قرین انصاف یہ ہے کہ چور چاہے پی ٹی آئی میں ہو چاہے ن لیگ میں اسے چور کہا جائے میں ن لیگ کو بھی چوروں کا گڑھ سمجھتا ہوں اور پی ٹی آئی کو بھی چوروں کا ٹبر
مجھے کوئی مسئلہ نہیں، مسئلہ ان کو ہے جنہوں نے کسی ایک سیاسی جماعت کی اندھی وکالت کا ٹھیکا لیا ہے.
چلیں ذرا مل کر نعرہ لگائیں کہ نون لیگ اور پی ٹی آئی دونوں ہی چوروں کے گڑھ ہیں.
بسم اللہ....
 
یہی اصل نکتہ ہے۔ عمران خان نے لوگوں کو شعور دیاکہ اچھے اور برے میں تمیز کریں، بھیڑ چال نہ چلیں، اندھی تقلید نہ کریں۔جب بندیال کو شامل کیا گیا تو پارٹی سپورٹرز نے آواز اٹھائی، اور اس بندے کو فوراً نکال باہر کیا گیا۔
نذر گوندل وغیرہ کی شمولیت کے کتنے ہی مخالفین موجود ہیں، مجھ سمیت۔
یہی اصل فرق ہے۔
کیا ن لیگ والوں میں اتنی ہمت ہے کہ چوہدری شیر علی کو پارٹی سے نکلوا سکیں ؟
 
ربیع م

محفلین
جب بندیال کو شامل کیا گیا تو پارٹی سپورٹرز نے آواز اٹھائی
مصطفی کھر کے بارے میں کیا خیال ہے؟
معاف کیجئے عمران خان نے اس لیے نہیں نکالا کہ وہ مجرم ہے بلکہ اس لئے نکالا کہ عامۃ الناس کی رائے اس کے خلاف تھی.
اور یہ عمران خان کی خوبی نہیں خامی ہے.
باقی اگر تحریک انصاف نے ہر بات میں موازنہ نون لیگ سے ہی کرنا ہے تو پھر انتہائی قابل رحم حالت میں ہے.
 
آخری تدوین:
ریاست مدینہ بنانے کی طرف پہلا قدم۔
قومی اسمبلی کے 173 ٹکٹوں میں باقی جماعتوں سے آنے والے مہاجرین کے لئے 148 ٹکٹ۔ پی ٹی آئی کے انصار کے لئے صرف 25۔۔
اس سے بڑے ایثار اور قربانی کی مثال صرف اسلام کی ابتدائی تاریخ میں ملتی ھے۔
(منقول)
اس طرح کے لطیفوں سے آپ کیا ثابت کرنا چاہ رہے ہیں؟ کس کا مذاق اڑایا جا رہا ہے؟
خدا کے واسطے سیاست کو سیاست رہنے دیں ۔ یہی ن لیک بھی کچھ سال پہلے تک مذہب کو ووٹ کے لئے استعمال کرتی رہی ہے ۔
 
عباس اعوان

محفلین
مصطفی کھر کے بارے میں کیا خیال ہے.
مجھے ان موصوف کے بارے میں کوئی زیادہ علم نہیں ہے۔
معاف کیجئے عمران خان نے اس لیے نہیں نکالا کہ وہ مجرم ہے بلکہ اس لئے نکالا کہ عامۃ الناس کی رائے اس کے برعکس تھی.
یعنی عوام نے اندھی تقلید میں اس بندے کو لیڈر تسلیم نہیں کیا اور پارٹی سے نکلوا دیا۔
:)
باقی اگر تحریک انصاف نے ہر بات میں موازنہ نون لیگ سے ہی کرنا ہے تو پھر انتہائی قابل رحم حالت میں ہے.
ووٹ کے لیے موازنہ کریں گے۔
 
جان

محفلین
اس طرح کے لطیفوں سے آپ کیا ثابت کرنا چاہ رہے ہیں؟ کس کا مذاق اڑایا جا رہا ہے؟
خدا کے واسطے سیاست کو سیاست رہنے دیں ۔ یہی ن لیک بھی کچھ سال پہلے تک مذہب کو ووٹ کے لئے استعمال کرتی رہی ہے ۔
جذباتی ہونے کی بجائے مراسلے پہ ایک مرتبہ پھر غور کریں اور جب تک سمجھ نہ آئے رجوع کرتے رہیں۔ میں اسی کا جوابدہ ہوں جو میں نے لکھا ہے اور اس کا ہرگز نہیں جو آپ نے سمجھا ہے۔ ریٹنگ اور رپورٹنگ آپ کے اختیار میں ہے، استعمال کریں۔ شکریہ۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top