اجتماعی انٹرویو سیاسی ٹی پارٹی

محمداحمد

لائبریرین
6-کوئی سیاسی پیغام جو آپ محفلین کو دینا چاہیں؟
سیاست برائے مخالفت یا سیاست برائے تنقید سے بچیں سیاست برائے اصلاح کرنے کی کوشش کریں۔۔۔ سیاستدان یا جماعت کو برا نا کہیں اسکے اقوال اور افعال کو برا سمجھیں اور اصلاح کی کوشش کریں، سیاست میں جذبات کو قابو میں رکھیں اور تحمل اور بردباری سے مقابل کا دلائل کے ساتھ سامنا کریں۔۔

(y)
 
مجھے سیاسی شخصیات سے اتنی ہی نفرت ہے جتنی میں خود میں موجودہ نا مو جودہ براییوں سے کرتا ہوں کبھی ووٹ نہیں دیا نہ کسی پارٹی کو سپورٹ کرتا ہوں مگر بتانا چاہوں گا جماعت اسلامی میں رکن کی حیثیت حاصل ہے شکریہ.
 

کعنان

محفلین
1- آپ نے کبھی ووٹ دیا ہے؟
جی پاکستان میں بھی، اور یو-کے میں تو ووٹ ڈالتے رہتے ہیں۔

2- کیا سیاست میں دلچسپی اور سیاسی شعورایک عام پاکستانی کے ضروری ہے؟
جی سیاست میں بہت دلچسپی ہے اور یہاں بھی لیبر پارٹی کا سپورٹر ہوں۔ پاکستان میں تحریک انصاف کو بھی موقع ملنا چاہئے۔

3- کیا موجودہ سیاسی پارٹیوں سے بہتری کی اُمید کی جا سکتی ہے؟
نہیں مک مکا ہے اور دن دبدن مزید ناکامی، اگر ایسا چلتا رہا تو ملک دیوالیہ بھی ہو سکتا ہے۔

4- آپ ملک کی بہتری کے لیے سیاسی کمپین کا حصہ بننا چاہیں گےِ؟
جی تحریک انصاف کا

5- آپ کا پسندیدہ سیاسی نعرہ ؟
پاکستان زندہ آباد

6- کوئی سیاسی پیغام جو آپ محفلین کو دینا چاہیں؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟ معذرت

7- اگرآپ کو کوئی یہ شخصیات سمجھ کر آٹوگراف مانگے تو کیا لکھیں گے؟
1- عمران خان ------------
2- نوازشریف -------------
3-رحمان ملک -------------

عمران خان
 
1- آپ نے کبھی ووٹ دیا ہے؟

اک بار

2- کیا سیاست میں دلچسپی اور سیاسی شعورایک عام پاکستانی کے ضروری ہے؟

ضروری نہیں۔ فوج ہے نا

3- کیا موجودہ سیاسی پارٹیوں سے بہتری کی اُمید کی جا سکتی ہے؟

صرف ایم کیو ایم یا جماعت اسلامی ہی کچھ کرسکتی ہیں

4- آپ ملک کی بہتری کے لیے سیاسی کمپین کا حصہ بننا چاہیں گےِ؟

نہیں۔ میں فوج میں نہیں ہوں

5- آپ کا پسندیدہ سیاسی نعرہ ؟

جئے مہاجر۔ پاکستان ہمارا ہے
6- کوئی سیاسی پیغام جو آپ محفلین کو دینا چاہیں؟

میں سیاسی کاموں سے زیادہ کام نہیں رکھتا
7- اگرآپ کو کوئی یہ شخصیات سمجھ کر آٹوگراف مانگے تو کیا لکھیں گے؟
1- عمران خان ------------ تبدیلی ارہی ہے
2- نوازشریف ------------- قدم بڑھاو ہم ساتھ ہیں
3-رحمان ملک ------------- وی آئی پی
 

کعنان

محفلین

پاکستان زندہ باد کا نعرہ پاکستانی شہری جذبہ حب الوطنی اور فتح کے موقع پر اپنی خوشی کے اظہار کے لئے لگاتے ہیں۔ نیز اسے سیاسی اور قومی تقریروں میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

 
Top