سیاسی منظر نامہ

آصف اثر

معطل
مہنگائی اس وقت بھی بہت تھی۔ بس پراپگنڈہ کم تھا۔
2019-05-10-0-45-48.jpg
یعنی ساری تباہی پی پی پی کی مچائی ہوئی ہے۔ گراف میں ن لیگ کی پوزیشن بہت بہتر ہے۔
 
آصف اثر

معطل
اور حیرت یہ ہے کہ وردی والے پی ٹی آئی کے لوگ ن لیگ ہی کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں جو سراسر غلط اور پلانٹڈ ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین

سراسر غلط بات ہے۔ آج تحریک انصاف کے ’شیر‘ مراد سعید نے پی پی پی کا اگلا پچھلا سارا حساب برابر کر دیا
 
بیان اور بیانیے میں بہت فرق ہوتا ہے۔ اس کے لیے آپ کو لغت اور زمینی حقائق کی طرف رجوع کرنا ہوگا اگر آپ غیر جانبدار رہنا چاہتے ہیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
یعنی ساری تباہی پی پی پی کی مچائی ہوئی ہے۔ گراف میں ن لیگ کی پوزیشن بہت بہتر ہے۔
پی پی پی کے دور میں مہنگائی بہت زیادہ تھی۔ اسکے باوجود انہوں نے صرف 3 ارب ڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ چھوڑا۔اور بیرونی قرضہ 40 ارب سے 60 ارب ڈالر تک لے گئے۔
ن لیگ نے الحمدللہ 40 ارب ڈالر کے قرضے لے کر مہنگائی تو کم کردی۔ لیکن جاتے ساتھ نئی حکومت کیلئے 18 ارب ڈالر کا ریکارڈ خسارہ بھی چھوڑ کر گئے۔
3-1532027175.jpg

Pakistan’s current account deficit peaks at $17.99b | The Express Tribune

ن لیگ کے پانچ سال بعد ملک کا حال:
  • ریکارڈ خسارہ
  • ریکارڈ قرضہ
  • ریکارڈ مہنگائی
میاں دے نعرےوجن گے! دیکھو دیکھو کون آیا شیر آیا شیر آیا! قدم بڑھاؤ نواز شریف ہم تمہارے ساتھ ہیں!
 
پوائنٹ یہ ہے کہ ن لیگ نے معیشت کو پی پی دور کے مقابلے میں بہتر کیا بدتر نہیں۔ اور ہمیں اسے تسلیم کرنا چاہیے۔
 
نہیں، ہم تاویلیں گھڑیں گے۔ اگر، مگر، چونکہ، چنانچہ جیسے الفاظ اسی لیے ہیں۔ بدقسمتی سے ہمارے اخلاقی معیارات بہت ہی پست ہوچکے ہیں اور سیاست میں تو مخالف کو مجسم شیطان ثابت کرنا ہی اصل سیاست اور کاریگری ہے۔ اس میں جو جتنا زیادہ گرا ہوا ہو گا وہ اپنے آپ کو اتنا ہی کامیاب گردانے گا۔

رب کریم ہم سب کو اس ماہ مبارک کے طفیل اپنی کمی کوتاہیوں کو درست کرنے کی توفیق عطا فرمائیں۔ آمین
 
جاسم محمد

محفلین
پوائنٹ یہ ہے کہ ن لیگ نے معیشت کو پی پی دور کے مقابلے میں بہتر کیا بدتر نہیں۔
معیشت کی صحت چیک کرنے کے مختلف پیمانے موجود ہیں۔ جن میں سر فہرست ایکسپورٹ، امپورٹ، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ، جی ڈی پی، مہنگائی اور قرضے شامل ہے۔
ن لیگ کے دور میں امپورٹس بڑھی۔ ایکسپورٹس کم ہوئی۔ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ پچھلے تمام ریکارڈ توڑ گیا۔ جی ڈی پی بڑھا مگر صرف امپورٹس کے سہاروں پر۔ نئی حکومت نے جب کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم کرنے کیلئے امپورٹس کو ٹائٹ کیا تو جی ڈی پی بھی گر گیا۔ یعنی جی ڈی پی میں اضافہ جعلی تھا۔
ن لیگ کے دور میں مہنگائی کم تھی مگر وہ بھی صرف اس لئے کہ اسحاق ڈالر نے روپے کی قدر کو مصنوعی طور پر لگاتار 4 سال تک روک کے رکھا۔
Govt injected $7b to keep rupee overvalued in recent years
اس غلط اقتصادی پالیسی کے دو بڑے نقصانات ہوئے۔ اول امپورٹس غیرمعمولی طور پر بڑھ گئی۔ دوم ایکسپورٹس گر گئیں۔ اور یہی پالیسی ریکارڈ خسارہ کی وجہ بنی۔
اوپر سے سونے پہ سہاگا40 ارب ڈالر کے مزید بیرونی قرضے ملک و قوم پر چڑھا کر یہ جا وہ جا۔
D5-QIIDQW4-AAsc5q.jpg
 
بھائی آپ کا بیانیہ درست نہیں۔ آپ سسٹم سے زیادہ فرد کو نشانہ بنارہے ہیں۔ آپ کا سسٹم فرسودہ اور ناکارہ ہے۔ آپ کا عمران خان یہی تو چیخ رہے ہیں۔ کیا اس سب کا صرف نواز شریف ذمہ دار ہے؟ کیا ان کو کام کرنے دیا گیا۔ میرے خیال میں تو بے چارے پانچ سال تک سازشوں سے لڑتے رہیں۔ میں نے اپنی پوری زندگی میں عمران خان جیسا منافق اور جھوٹا سیاست دان نہیں دیکھا۔ جب آپ کو تجربہ ہی نہیں تو اتنی زیادہ بڑھکیں مارنے کی ضرورت کیوں۔ دھرنے کی وجہ سے معیشت کو ڈانواں ڈھول کیا گیا۔ سب کو علم ہے کہ ملک کی سیاسی خفیہ ایجنسی نے عمران کے ساتھ مل کر کیسا گھناونا منصوبہ ترتیب دیا تھا۔ کس کس کا رونا روئیں۔ نواز شریف کوئی فرشتہ نہیں۔ غلطیاں سب سے ہوئی ہیں لیکن سب کو گھیروں، سب کو کوسوں ایک فرد اور خاندان کے پیچھے لگنا صرف اور صرف بغض اور عناد یا انتقام ہی ہے اور کچھ نہیں۔
دوسری بات یہ کہ وردی والے اب بھی ملک کے بندر بانٹ میں مصروف ہیں۔ کوئی پوچھنے والا نہیں۔ عمران ان کا اور یہ عمران کے پشت پناہی بنے ہوئے ہیں۔ آپ ہی نے خبریں چلائی ہے کہ کتنا لوٹ مار مچایا ہوا ہے۔ کیا یہ کسی کھاتے میں نہیں؟ ملک کا، قوم کا خیر خواہ بنو، یہ ہر وقت زنگ آلود نعرے لگانے کا کوئی فائدہ نہیں۔ نواز شریف تو سبق سیکھ چکے ہیں۔ نئی فورس آپ لوگوں نے گھر سے ہی بنوالی ہے۔ اور کیا کرنا چاہتے ہو، سب یوتھیے باہر بیٹھ کر خوش و خرم ہے یہاں لوگوں کو نفسیاتی بنایا ہوا ہے۔ عوام متنفر ہیں۔ تین سال مزید واٹ پکی ہوگئی ہے۔ سزا دے رہے ہو تو چیخنا چلانا بند کرو اور کارکردگی دکھاو۔
 
آخری تدوین:

جاسم محمد

محفلین
کیا ان کو کام کرنے دیا گیا۔
اور کتنا کام کرنے دیں؟
پہلی بار اقتدار میں آئے تو اپنی منی لانڈرنگ حلال کرنے کیلئے ملک کا پہلا بے نامی قانون 1992 میں پاس کیا۔ اور اگلے ہی سال بدنام زمانہ پاناما آفشور کمپنیز کی بنیاد رکھی۔
صدر غلام اسحاق خان نے برطرف کیا مگر نواز شریف ڈٹ گئے۔ بالآخر فوج کے دباؤ پر استعفیٰ دے دیا۔
Pakistan's laws facilitate money laundering, tax evasion

دوسری بار اقتدار ملا تو تاریخ میں پہلی بار سپریم کورٹ پر اپنے غنڈوں کے ساتھ حملہ کروایا۔ 13 ویں اور 14 ویں آئینی ترامیم پاس کر کے امیرالمونین بننے کی کوششیں کی۔
مشرف کو برطرف کیا تو فوج نے تختہ الٹ دیا۔ مگر نواز شریف ڈٹ گئے۔ بالآخر فوج کے دباؤ پر ڈیل کر کے جدہ بھاگ گئے۔
jjj-640x458.jpg

تیسری اور آخری بار اقتدار نصیب ہواتو عالمی پاناما کرپشن سکینڈل میں پکڑے گئے۔ بہتر تھا عزت کے ساتھ استعفیٰ دے کر بیرون ملک ریٹائرمنٹ پر چلے جاتے۔
مگر ہمیشہ کی طرح اور اپنی پرانی عادت سے مجبور اداروں کے خلاف ڈٹ گئے۔ نتیجتاًآجکل جیل میں صفائی ستھرائی کر رہے ہیں۔
hqdefault.jpg
 
یعنی آپ خود ثابت کررہے ہیں کہ کام نہیں کرنے دیا گیا۔
 
جاسم محمد

محفلین
یعنی آپ خود ثابت کررہے ہیں کہ کام نہیں کرنے دیا گیا۔
حکومت میں آکر کام عوام کیلئے کرنا ہوتا ہے۔ اپنے خاندان کیلئے نہیں۔ نواز شریف نے اقتدار اپنے اور اپنے خاندان کے فائدہ کیلئے استعمال کیا۔ اور بار بار کیا۔ اسی لئے ریاستی ادارے ان کو دھکے مار کر اتارتے رہے۔ حالیہ اور مستقبل کے حکمرانوں کے ساتھ بھی یہی سلوک کیا جائے گا اگر وہ اقتدار کو ذاتی فوائد کیلئے استعمال کرنے کی کوشش کریں گے۔
 
آصف اثر

معطل
حکومت میں آکر کام عوام کیلئے کرنا ہوتا ہے۔ اپنے خاندان کیلئے نہیں۔ نواز شریف نے اقتدار اپنے اور اپنے خاندان کے فائدہ کیلئے استعمال کیا۔ اور بار بار کیا۔ اسی لئے ریاستی ادارے ان کو دھکے مار کر اتارتے رہے۔ حالیہ اور مستقبل کے حکمرانوں کے ساتھ بھی یہی سلوک کیا جائے گا۔
جو لوگ دھکے دے رہے ہیں کیا ان کا دامن صاف ہے؟
 
جاسم محمد

محفلین
جو لوگ دھکے دے رہے ہیں کیا ان کا دامن صاف ہے؟
نہیں ہے۔ وہ لوگ بھی کرپٹ ہیں مگر کیا کریں وہ ریاستی ادارے ہیں۔ ایک فرد اپنی تمام تر عوامی حمایت کے باوجود ریاست سے تو نہیں لڑ سکتا۔
لبیک یا رسول اللہ کی لیڈرشپ کا انجام آپ کے سامنے ہے۔ انہوں نے بھی ریاست کو للکارا تھا۔
 
آصف اثر

معطل
نہیں ہے۔ وہ لوگ بھی کرپٹ ہیں مگر کیا کریں وہ ریاستی ادارے ہیں۔ ایک فرد اپنی تمام تر عوامی حمایت کے باوجود ریاست سے تو نہیں لڑ سکتا۔
لبیک یا رسول اللہ کا انجام آپ کے سامنے ہے۔ انہوں نے ریاست کو للکارا تھا۔
تو پھر یہ احتساب نہیں الو سیدھا کرنا ہے۔ مجرم کبھی محتسب نہیں ہوسکتا۔
 
جاسم محمد

محفلین
تو پھر یہ احتساب نہیں الو سیدھا کرنا ہے۔ مجرم کبھی محتسب نہیں ہوسکتا۔
کامیاب جمہوریتوں میں بھی احتساب ریاستی ادارے ہی کرتے ہیں۔ بیشک وہ خود کرپٹ سیٹ اپ کا حصہ ہو۔
مثال کے طور پر الیکشن سے قبل اسرائیلی وزیر اعظم کرپشن کیسز کا شکار تھے لیکن اس کے باوجود الیکشن جیت گئے۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ اب وہ اپنی مبینہ کرپشن سے بچاؤ کے قوانین پاس کرسکیں گے۔ کسی بھی ایسی قانون سازی پر سپریم کورٹ حرکت میں آئے گی اور وزیر اعظم کو اپنے عہدہ سے ہاتھ دھونے پڑیں گے۔
Netanyahu’s Coalition May Help Stave Off Indictment
 
لیکن اس سے یہ تو ثابت نہیں ہوا کہ احتساب کرنے والے خود کرپٹ تھے۔
 
آصف اثر

معطل
اسرائیلی سپریم کورٹ اسطبلیہ کے دباؤ پر فلسطینی علاقوں میں یہودی آبادیوں کو حلال کرنے کے جرم میں برابر کی شریک ہے۔
اس کا نیتن یاہو کے احتساب سے کوئی تعلق نہیں۔ آپ ان کے سسٹم کے اندر اسرائیلی سپریم کورٹ کو مجرم ثابت کریں ۔
 
Top