سیاسی منظر نامہ

زیک

مسافر
سیرل المیدا کے وارنٹ گرفتاری وغیرہ کا ذکر نہیں ہوا؟ یہ مقدمہ کیوں زندہ ہے؟
 

فرقان احمد

محفلین
سیرل المیدا کے معاملے میں اسٹیبلشمنٹ کی مفت میں بدنامی ہو گی۔ شاید یہ مقدمہ اینٹی اسٹیبلشمنٹ عناصر کی سازش کا نتیجہ ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
یہ تو بہترین کام ہو گیا۔ پورے پاکستان میں عام لوگوں کو بھی ڈیفنس جیسے گھر ملیں گے۔ یا شاید انہیں فوجی بیرکوں میں رکھا جائے گا
یہ وزیر اعظم عمران خان کے 50 لاکھ موعود گھروں کا ڈراپ سین تھا۔ ۔۔
ویسے آئیڈیا زیادہ برا نہیں۔ فوجی کمپنیز کے بعد ملک کا سب سے بڑا نجی ریل اسٹیٹ ٹائیکون ملک ریاض ہے۔ اس کو تو یہ حکومتی کنٹریکٹ کرپشن کی وجہ سے ملنے نہیں والا۔ اس لئے ظاہر ہے بالآخر مقدس گائے کے پاس ہی جانا ہے۔
 
امریکی صدر ٹرمپ کی بے لگام و بدتمیز میڈیا سے نفرت ڈھکی چھپی نہیں۔ وہ بارہا بی بی سی، سی این این، نیویارک ٹائمز سمیت کئی چینلوں اور اخبارات کو دو کوڑی کے رپورٹر، چیتھڑے، متعصب اور گھٹیا کے القابات سے سرفراز کر چکے ہیں۔ ان کی دیکھا دیکھی وزیر مشیر بھی یہی زبان استعمال کرنے سے نہیں ہچکچاتے۔ ٹرمپ انتظامیہ میڈیا سے زیادہ اعتبار اپنے ٹویٹر ہینڈل پر کرتی ہے۔

نریندر مودی جب سے وزیرِ اعظم بنے انہوں نے ایک بھی کھلی پریس کانفرنس نہیں کی۔ صرف ایسے چینلوں اور اخبارات کو انٹرویوز دینے کا اعزاز بخشا جو ان کا قالین بن چکے ہیں۔ ارنب گوسوامی جیسا اینکر جو راہول گاندھی سمیت ہر ہما شما کے چیتھڑے اڑا دینے کے لئے مشہور ہے۔ جب مودی کے روبرو آتا ہے تو ایسے انداز میں پیش آتا ہے گویا پردھان منتری کا اسٹینو آدھی کرسی پر بیٹھ کر ڈکٹیشن لے رہا ہو۔

اٹھارہ اگست سے بننے والے نئے پاکستان کے ہر شعبے میں اصلاحات کے لیے نئے اور تخلیقی آئیڈیاز دینے کے لیے خصوصی مشاورتی کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں مگر میڈیا سے پرانے انداز میں ہی نمٹا جا رہا ہے۔ وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے عہدہ سنبھالتے ہی اعلان کیا کہ ہمیں خبروں سے زیادہ انٹرٹینمنٹ کی ضرورت ہے۔

پرانے کی طرح نئے پاکستان میں بھی جو چینل، اخبارات اور صحافی پہلے سے کھچی حب الوطنی کی لکیر پار کرنے کی کوشش کریں گے انہیں بالائے ریاست اداروں کی جانب سے ٹیلی فونک دھمکیوں، نامعلوم دفاتر میں طلبی، مضامین و کالم رکوائے جانے اور غیر اعلانیہ سنسر شپ کا سامنا رہے گا۔

سرکاری اشتہارات بطور ہتھیار استعمال ہوتے رہیں گے۔ کیبل آپریٹرز کے ذریعے چینلز کی نشریات الٹ پلٹ ہوتی رہیں گی، ہاکروں کو غیر معروف عناصر مخصوص اخبارات فروخت کرنے سے باز رہنے کا حکمیہ مشورہ دیتے رہیں گے۔ حتیٰ کہ انسدادِ دہشت گردی اور غداری کی دفعات کے تحت ’قلمی غداروں اور دہشت گردوں‘ سے نمٹنے کا عمل بھی قومی مفاد میں جاری رہے گا۔ یوں سمجھو کہ ضیا الحق کا دورِ ماضی بھی اچھا لگنے لگا ہے۔

نئی حکومت خلق ہونے کے بعد سے ناپسندیدہ صحافیوں کو پریس بریفنگز سے علیحدہ رکھنے کا چلن تو سمجھ میں آتا ہے لیکن اب تو پی ٹی وی، ریڈیو پاکستان اور سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی کو بھی صرف منتخب سرکاری مصروفیات کی کوریج کی اجازت ہے۔

ثبوت یہ ہے کہ جب عمران خان وزیرِ اعظم بننے کے بعد پہلی بار کراچی آئے تو میڈیا سے خان صاحب کی ملاقات کی فہرست سے عین وقت پر ڈان گروپ کا نام خارج کر دیا گیا۔ اور جب دو روز قبل وزیرِ اعظم پہلی بار منتخب ہونے کے بعد پشاور گئے تو سرکاری خبر رساں اداروں کے مقامی نمائندوں کو بھی کہہ دیا گیا کہ آپ وزیرِ اعلیٰ ہاؤس آنے کی زحمت نہ کریں۔ وزیرِ اعظم اسلام آباد سے اپنی میڈیا ٹیم ساتھ لائے ہیں۔

مگر نئی حکومت کا بھی قصور نہیں۔ دراصل میڈیا ہی بدتمیز ہے۔ پاک پتن کے طاقتور مانیکا خاندان کے دباؤ پر ڈی پی او کے راتوں رات تبادلے کی خبر اچھالنے کو تو حکومت نے اعلیٰ ظرفی سے برداشت کر لیا۔ مگر کم ظرف میڈیا نے اسی پر بس نہیں کی۔

اب بھلا یہ بھی کوئی چھاپنے کی خبر ہے کہ وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے بھری قومی اسمبلی میں سابقہ حکومتوں کو چوروں اور ڈاکوؤں کی حکومت کہا اور ایک گستاخ چینل نے وزیرِ اطلاعات کو یاد دلایا کہ نون لیگ کے سابق وزیر خواجہ آصف نے جب ایک پی ٹی آئی رکنِ اسمبلی کے لئے ٹریکٹر ٹرالی جیسے سستے الفاظ استعمال کئے تھے تو پارلیمانی اخلاقیات کی سب سے زیادہ وکالت فواد چوہدری نے ہی کی تھی۔

_103638526_e724e1d7-2bbe-43fe-8a10-5c4d928d23c2.jpg



ایک انگریزی اخبار کا کیا بگڑ جاتا اگر یہ خبر پی جاتا کہ پنجاب کے وزیرِ جیل خانہ جات زوار حسین نے علی الصبح کوٹ لکھپت جیل میں عملے کو ایک جانب کھڑا کر کے چابیاں چھین کر زبردستی خطرناک قیدیوں کی بیرک کھلوائی اور خود کش حملوں میں ملوث ایک ملزم سے بھی ملاقات کی۔ حالانکہ خبر یہ بننی چاہئیے تھی کہ وزیرِ موصوف کے ترجمان کے بقول وزیرِ جیل خانہ نے قیدیوں کی شکایات سننے کے لیے اچانک جیل پر علی الصبح چھاپہ مارا اور جیلر نے وزیر صاحب کے طرزِ عمل کے بارے میں حکامِ بالا کو جو رپورٹ بھیجی ہے وہ سراسر جھوٹی ہے۔

یا یہ بھی کوئی چھاپے جانے والی خبر ہے کہ عدالتی نااہلی کے باوجود پی ٹی آئی کے سابق سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے دو ہفتے قبل وزیرِ اعظم ہاؤس میں خوراک و زراعت سے متعلق اعلی سطحی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ جس میں کئی وفاقی افسروں اور مشیروں نے شرکت کی اور ترین صاحب کو اپنی کارکردگی سے آگاہ کیا۔اگر نااہلی کے باوجود ترین صاحب ملک و قوم کی خدمت کرنا چاہتے ہیں تو میڈیا کو کیوں تکلیف ہے۔

یہ کیسا میڈیا ہے جو پہلے سو دن میں بھی نئی حکومت کی عیب جوئی سے باز نہیں آ رہا۔ الٹا صحافتی تنظیموں نے نو اکتوبر کو میڈیا کا مرحلہ وار گلا گھونٹنے کے مبینہ عمل کے خلاف ملک گیر یومِ سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا کچھ بھی کر لے تبدیلی کے پہئیے کو نہیں روک سکتا۔لہذا میرا مخلصانہ مشورہ ہے کہ بدلے ہوئے حالات میں ’نمبردار کے لڑکوں‘ سے بنا کے رکھنے میں ہی عافیت ہے۔ آگے میڈیا کی مرضی۔

ربط
 

زیک

مسافر
وزیر مذہبی امور کا دفاع پاکستان کونسل کے انتہا پسندوں کے ساتھ اٹھنا بیٹھنا اچھی بات نہیں ہے
 

جاسم محمد

محفلین
الٹا صحافتی تنظیموں نے نو اکتوبر کو میڈیا کا مرحلہ وار گلا گھونٹنے کے مبینہ عمل کے خلاف ملک گیر یومِ سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔
آزادی صحافت کا گلا کیسے گھونٹا ہے ؟ حکومت کی طرف سے میڈیا کو اشتہار نہ دینا گلا گھونٹنے میں شمار نہیں ہوتا۔
 

جاسم محمد

محفلین
اب کون کٹھ پتلی ہے؟ لیگیوں سے سوال:
مسلم لیگ (ن) کے اسٹیبلشمنٹ سے معاملات ٹھیک ہوگئے ہیں، رانا مشہود
1362229-ranamashhiid-1538479569-599-640x480.jpg

معاملات کو درست کرنے میں شہباز شریف کا بہت بڑا کردار ہے، رانا مشہود۔ فوٹو : فائل

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہود کا کہنا ہے کہ اب اسٹیبلشمنٹ سے ہمارے معاملات ٹھیک ہوگئے ہیں اور اسی طرح چلتا رہا تو 2 ماہ کے بعد پنجاب میں (ن) لیگ دوبارہ حکومت بنائے گی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہود کا کہنا ہے کہ اب اسٹیبلشمنٹ سے ہمارے معاملات ٹھیک ہوگئے ہیں اور معاملات کو درست کرنے میں شہباز شریف کا بہت بڑا کردار ہے، اسی طرح چلتا رہا تو 2 ماہ کے بعد پنجاب میں (ن) لیگ دوبارہ حکومت بنائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف تمام اداروں کو ساتھ لے کر چلنے کی بات کرتے ہیں، یہ ادارے ہمارے اپنے ہیں اور ان اداروں کی عزت میں کمی نہیں ہونی چاہیے۔

رانا مشہود نے کہا کہ انہیں اب سمجھ آگئی ہے، جسے گھوڑا سمجھا تھا وہ خچر نکلا ہے، ادارے میں بیٹھے تھنک ٹینک کو نظرآرہا ہے کہ یہ صرف جھوٹ پرچلنے والے ہیں، اب مجموعی ماحول میں انہوں نے بھی سمجھا ہے اور ہمیں بھی احساس ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خچروالی پی ٹی آئی حکومت اب ڈلیور نہیں کرپارہی، اب پی ٹی آئی کو کارکردگی دکھانا ہوگی اور کہیں سے حمایت نہیں ملے گی۔

 
آخری تدوین:

فرقان احمد

محفلین
پشاور میں "تبدیلی" کے آثار نظر آنا شروع ہوگئے
خود احتسابی اچھی بات ہے تاہم آپ ہمیں تنقید کا موقع تو دیا کریں۔ ہمیشہ 'آگے سے ہو کر ملنا' اچھی بات نہیں۔ یا پھر ہمیں بتلا دیجیے کہ خود اذیتی کے بعد آپ معرفت کی کس نئی منزل پر پہنچنے والے ہیں؟
 

جاسم محمد

محفلین
یا پھر ہمیں بتلا دیجیے کہ خود اذیتی کے بعد آپ معرفت کی کس نئی منزل پر پہنچنے والے ہیں؟
اس میں خود اذیتی والی کیا بات ہے؟ قانون سب کے لئے برابر ہے اور پولیس خود بھی اس سے ماورا نہیں ہے۔پُرامن احتجاج پر لاٹھی چارج پولیس کو زیب نہیں دیتا۔ ماضی میں تحریک انصاف پولیس گردی کے خلاف کئی بار احتجاج کر چکی ہے۔
دوسری طرف عوام کا بھی فرض ہے کہ قانون کی پاسداری کرے۔ پچھلے چند دنوں سے پنجاب میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ای چلان ہو رہا ہے۔ جس پر عوام سراپا احتجاج ہے۔ کپڑے پھاڑے جا رہے ہیں، ٹریفک پولیس سے تصادم،اور کئی مقامات پر موٹرسائیکل، رکشے وغیرہ نذر آتش کر دئے گئے ہیں۔
وہ عوام جو کئی دہائیوں سے قانون توڑ کر رشوت دینے اور لینے کی عادی تھی ۔ وہ اس یکدم تبدیلی کے لئے تیار نہیں۔ یہ کلچر تبدیل کرنے میں کافی وقت لگے گا۔ عوام شور شرابہ ڈال کر قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتی۔ اب تحریک انصاف کی حکومت ہے۔
 

فرقان احمد

محفلین
اس میں خود اذیتی والی کیا بات ہے؟ قانون سب کے لئے برابر ہے اور پولیس خود بھی اس سے ماورا نہیں ہے۔پُرامن احتجاج پر لاٹھی چارج پولیس کو زیب نہیں دیتا۔ ماضی میں تحریک انصاف پولیس گردی کے خلاف کئی بار احتجاج کر چکی ہے۔
دوسری طرف عوام کا بھی فرض ہے کہ قانون کی پاسداری کرے۔ پچھلے چند دنوں سے پنجاب میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ای چلان ہو رہا ہے۔ جس پر عوام سراپا احتجاج ہے۔ کپڑے پھاڑے جا رہے ہیں، ٹریفک پولیس سے تصادم،اور کئی مقامات پر موٹرسائیکل، رکشے وغیرہ نذر آتش کر دئے گئے ہیں۔
وہ عوام جو کئی دہائیوں سے قانون توڑ کر رشوت دینے اور لینے کی عادی تھی ۔ وہ اس یکدم تبدیلی کے لئے تیار نہیں۔ یہ کلچر تبدیل کرنے میں کافی وقت لگے گا۔ عوام شور شرابہ ڈال کر قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتی۔ اب تحریک انصاف کی حکومت ہے۔
آپ بیک وقت حکومتی ترجمان بھی ہیں، اپوزیشن کا کردار بھی خود ادا کر رہے ہیں اور عوام سے ہمدردی بھی رکھتے ہیں اور ان سب کے باوصف کہیں کہیں آپ اپوزیشن کے ترجمان بھی معلوم ہوتے ہیں، حکومت کی (اکثر)پالیسیوں کے نقاد بھی ہیں اورحسبِ توفیق اور حسبِ استطاعت عوام کو کھری کھری سنانے کے لیے بھی بے چین رہتے ہیں۔ معرفت کی ان منازل تک ہماری رسائی نہیں ہے؛ اس کم فہمی کے لیے معذرت!
 
آخری تدوین:
Top