سہی نہیں ، صحیح

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
کیا آپ مجھے جانتے ہیں؟

میں ایک مجبور ، مظلوم ، مسکین ، بےکس اور بے بس صحیح ہوں ۔۔۔

(جاری ۔ ۔ ۔ )
 
شمشاد

لائبریرین
میں ایک مجبور ، مظلوم ، مسکین ، بےکس اور بے بس صحیح ہوں ۔۔۔
میں آپ کو جس حد تک جانتا ہوں وہ یہ ہے کہ آپ اپنے آپ کو کیوں اسطرح سمجھتی ہیں؟؟؟؟؟؟؟؟ :cry: :( مانا کہ زمانہ بہت بے درد ہے، بہت ظالم ہے لیکن کیا اس طرح آپ اس سے بدلا لے پائیں گی؟

آپ کو اپنے لیے خود ہی جینا ہے اپنے ہی بھروسے پر اپنی ہی ہمت سے۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
کیا آپ مجھے جانتے ہیں ؟

میں ایک مجبور ، مظلوم ، مسکین ، بےکس اور بے بس صحیح ہوں نہایت رنجور ہوں کہ اردو محفل پر چند محترم اراکین اکثر اپنے پیغامات میں مجھے لکھتے وقت میرے ساتھ ناانصافی کر جاتے ہیں اور نتیجے میں میں صحیح ہونے کے باوجود صحیح نہیں رہ پاتا بلکہ سہی بن جاتا ہوں ۔ صحیح ہوتے ہوئے سہی بن جانا کسی قیامت کو سہنے سے کم نہیں ہے ۔ میں سہتے سہتے تھک چکا ہوں مزید سہنے کی تاب نہیں کیونکہ مجھے صرف سہی ہی نہیں لکھا جاتا کچھ دوست بے تکلفی میں میرا ایک بازو ہی اُڑا دیتے ہیں اور ایسے میں میں صحیح کیسے رہ سکتا ہوں ، زخمی حالت میں میں صرف صیح بھی لکھا پایا گیا ہوں ۔

میں اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ

میں ایک نہایت معصوم سا صحیح ہوں اور صحیح ہی رہنا چاہتا ہوں لہٰذا مجھے صیح یا سہی نہ لکھ کر میری زندگی کو بچایا جائے ۔

مجھے صرف اور صرف صحیح لکھا جائے ۔ مجھے صحیح لکھنا بہت آسان ہے ،

ذرا دیکھئے اس طرح

ص + ح + ی + ح = صحیح

اگر آپ مجھے صحیح لکھنے کا وعدہ کریں تو میں اپنے خاندان کے کچھ دوسرے الفاظ سے بھی آپ کو متعارف کروانا چاہوں گا جیسے :

صحیح المزاج
صحیح سالم
صحیح کرنا
صحیح گئے ، سلامت آئے
صحیح ہونا
صحیح الدماغ
صحیح النسب
صحیح النسل
صحیحین

کیا میں آپ سے امید رکھوں کہ آپ سب آئندہ مجھے صحیح لکھیں گے اور سہی نہ لکھ کر مزید سہنے کی اذیت سے بچا لیں گے !؟
 
شمشاد

لائبریرین
بہت خوب شگفتہ صاحبہ، اسی بہانے آپ سے ملاقات تو ہوئی۔

بڑی صحیح کی کوشش ہے آپ کی۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
میں ایک مجبور ، مظلوم ، مسکین ، بےکس اور بے بس صحیح ہوں ۔۔۔
میں آپ کو جس حد تک جانتا ہوں وہ یہ ہے کہ آپ اپنے آپ کو کیوں اسطرح سمجھتی ہیں؟؟؟؟؟؟؟؟ :cry: :( مانا کہ زمانہ بہت بے درد ہے، بہت ظالم ہے لیکن کیا اس طرح آپ اس سے بدلا لے پائیں گی؟

آپ کو اپنے لیے خود ہی جینا ہے اپنے ہی بھروسے پر اپنی ہی ہمت سے۔

شمشاد بھائی

آپ کے کلمات کے لئے شکریہ ۔ لیکن مجھے نہیں سمجھ میں آیا کہ میں اپنے آپ کو کس طرح سمجھتی ہوں، کیا کسی جگہ میں نے کچھ غلط لکھا ہے ؟ آپ نے تو مشکل میں ڈال دیا اب آج مجھے عین اپنی بہن کی شادی کے روز باقی کام چھوڑ کر اپنا ادھورا پیغام یہاں مکمل کرنا پڑا ہے ورنہ سُستی میں میرا مقابلہ کوئی نہیں کر سکتا :)
 
رضوان

محفلین
اب صحیح طریقہ سمجھ میں آیا۔ اس سے زیادہ سہی معاف فرمائیے گا صحیح کون سمجھا پائے گا۔ سیدہ شگفتہ صحیح بھی کیا یاد کرے گا کہ کسی سے صحیح پالا پڑا تھا۔
 
یوسف-2

محفلین
میں ایک مجبور ، مظلوم ، مسکین ، بےکس اور بے بس صحیح ہوں ۔۔۔
میں آپ کو جس حد تک جانتا ہوں وہ یہ ہے کہ آپ اپنے آپ کو کیوں اسطرح سمجھتی ہیں؟؟؟؟؟؟؟؟ :cry: :( مانا کہ زمانہ بہت بے درد ہے، بہت ظالم ہے لیکن کیا اس طرح آپ اس سے بدلا لے پائیں گی؟

آپ کو اپنے لیے خود ہی جینا ہے اپنے ہی بھروسے پر اپنی ہی ہمت سے۔
شمشاد بھائی ! کیا زمانہ کسی کا نام ہے یا نک نیم ؟:D
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین

یوسف-2

محفلین
شمشاد بھائی ، آپ نے اس دھاگہ کو ڈھونڈ نکالا ، لوگوں کی اردو پڑھ کر اس کی یاد آ جاتی ہے ۔ اکثر خود اہل زبان بھی تمیز نہیں کر پاتے کہ "صحیح" اور "سہی" کا درست استعمال کہاں ہونا ہے ۔
یہ ضروری تو نہیں کہ جملہ اہلِ زبان ”اپنی زبان“ پہ عبور بھی رکھتے ہوں۔ زبان پر عبور رکھنے والا ”غیر اہل زبان“ اس ”اہلِ زبان“ سے زیادہ مستند ہوتا ہے، جسے اپنی زبان پہ عبور نہ ہو۔ ہاں اگر زبان پر یکساں عبور رکھنے والے کسی اہل زبان اور غیر اہل زبان میں اختلاف رائے ہو تو اہل زبان کی رائے کو ترجیح دی جاتی پے ۔ جیسے عطا ء الحق قاسمی جیسے اردو زبان کےمستند ادیب، شاعر اور استاد نے اپنے ہم منصب مگراہلِ زبان شمیم حنفی کی اس رائے پر سر تسلیم خم کرلیا کہ ”استفادہ حاصل کرنا“ کی ترکیب بھی درست ہے۔ قبل ازیں وہ دیگر بہت سے اردو لکھنے پڑھنے والوں کی طرح اسے اسی طرح غلط سمجھتے تھے جیسے ”آبِ زم زم کا پانی“ یا ”سنگ مر مر کا پتھر“ غلط ہے۔
(یہ والی ”گپ شپ“ تو ٹھیک ہے نا :) )
 
Top