سکینڈے‌نیویا

قیصرانی

لائبریرین
دیکھیں‌ماوراء بی بی۔ بات یہ ہے کہ فن لینڈ لمبا عرصہ سوئیڈن کے قبضے میں رہا ہے۔ اس حوالے سے تب بھی اور اب آزادی کے بعد بھی یہ سکینڈے نیویا کا ہی حصہ ہے۔ باقی اگر آپ اس کو نہیں مانتی تو آپ کی مرضی۔ ویسے اگر آپ حوالہ دے دیں‌کہ کونسا سا سورس اسے سکینڈے نیویا سمجھتا ہے اور کون نہیں تو بات واضح ہو جائے گی۔ اب ڈنمارک خود کوسکینڈے نیویا کا حصہ سمجھتا ہے، فن لینڈ کو نہیں۔ اب کس کی بات سنیں گی اور کس پر عمل کریں گی؟باقی فن لینڈ سرکاری طور پر اپنے آپ کو سکینڈے نیویا کا حصہ سمجھتا ہے۔
قیصرانی
 

ماوراء

محفلین
میں بھی آج تک یہی سمجھتی رہی تھی کہ یہ پانچ ممالک سکینڈے نیویا میں آتے ہیں۔ لیکن میں نے خود یہ فیصلہ بالکل نہیں کیا کہ سکینڈے نیویا میں کون سا ملک رہے گا یا نہیں۔ یہ تو میں نے آج کتاب میں پڑھا ہے۔ اور امی بھی یہی کہہ رہی ہیں کہ یہ تین ممالک ہی سکینڈے نیویا میں آتے ہیں۔ لیکن اس کے باوجود دوسرے ملکوں میں ان ملکوں کو سیکنڈے نیویا کے ممالک ہی جانا جاتا ہے۔ لیکن سرکاری طور ہر ایسا نہیں ہے۔ فن لینڈ میں کہاں لکھا ہے کہ فن لینڈ اور آئس لینڈ ان کے ممالک ہیں۔؟
اچھا، آپ ایسا کریں۔ کہ فن لینڈ کی تاریخ پر ایک جامع مضمون لکھیں نا۔ تاکہ میرا کام آدھا ہو جائے۔ مجھے یہ تو بالکل نہیں پتہ کہ کبھی سویڈن نے بھی فن لینڈ پر حکومت کی تھی۔ اور وہ بھی 800 سال۔ :?
 

قیصرانی

لائبریرین
اگر آپ کتاب اور اس سے مصنف کا حوالہ بھی دے دیں تو شاید مزید کچھ طے ہو سکے۔اب کئی اور کتب اس کو حصہ کہیں گی۔ پھر کون سی کتاب کو مانیں گی؟
قیصرانی
 

ماوراء

محفلین
ابھی تو مجھے خود بھی سمجھ نہیں آ رہی۔ اسی لیے تو میں بکس کے ساتھ ساتھ آپ سے بھی پوچھ رہی ہوں۔ کہ آپ اس کے بارے میں کیا جانتے ہیں۔ بلکہ میں نے سب کو پکڑا ہوا ہے۔ میں نے اپنے کولیگز سے بھی پوچھ پوچھ کر انھیں ہلکان کر دیا۔ لیکن اتنی عجیب بات ہے ان میں سے بھی زیادہ کو اس بارے میں پتہ ہی نہیں تھا۔ لیکن ایک نے شکر ہے کچھ پڑھا ہوا تھا۔ اس نے بھی کچھ بتایا ہے۔ جب میں سب سے معلومات اکھٹی کر لوں گی اور مختلف کتابوں کو ریڈ کر لوں گی تو تب ہی کچھ صیحح کہہ سکوں گی نا۔
زکریا، نے ایک اور تھریڈ کھولا ہے تاریخ کا۔ جب میں مکمل کر کے وہاں کچھ پوسٹ کروں گی تو ضرور کتاب کا نام اور مصنف کا نام بھی دوں گی۔
 

قیصرانی

لائبریرین
میری باتوں کا برا مت منائے گا۔ میں جب بحث کے موڈ میں ہوتا ہوں‌تو بالکل سیدھے سیدھے الفاظ میں‌بحث کرتا ہوں بلکہ بعض اوقات میرا لہجہ اوکھا بھی محسوس ہوتا ہے۔ امید ہے کہ برا نہیں منائیں گی۔ ویسے میں نے کئی لنک چیک کئے ہیں۔ کچھ نے (بشمول انکارٹا) یہ کہا ہے کہ فن لینڈ سکینڈے نیویا کا حصہ نہیں‌ہے۔ مگر میں نے یہاں‌ کے کئی میوزیم کے چکر لگائے ہیں اور سارے گائیڈ خواتین و حضرات کا یہی کہنا ہے کہ فن لینڈ سکینڈے نیویا کا حصہ ہے۔ ویسے میں نے اپنی ٹیچر سے رابطہ کیا ہے۔ مگر وہ 2-3 دن کے لئے سینٹ پیٹرز برگ گئی ہیں۔ ثوموار تک میں لازمی بتا دوں گا کنفرم بمع رسورسز کے۔ امید ہے کہ آپ نے برا نہیں منایا ہوگا۔ویسے آئیندہ میں خیال کروں گا کہ لہجہ درست رہے۔(کتاب کا سالٍ اشاعت بتانا بھی مت بھولئے گا)۔
قیصرانی
 

ماوراء

محفلین
قیصرانی، میں نے کب کہا ہے کہ آپ کا لہجہ درست نہیں تھا۔ :? میں بھی بحث میں بہت کچھ کرتی ہوں۔ سب کو چپ کروا کے ہی چھوڑتی ہوں۔ لیکن اس بحث میں جس کا میرے پاس کچھ علم ہو۔ :p

لیکن یہاں بحث نہیں کر رہی میں۔ معلومات اکھٹی کر رہی ہوں۔ ہو سکتا ہے کہ آپ کی بات درست ہو۔ ہم نے کون سا اپنی رائے دینی ہے جو حقیقت ہے اس کا پتہ لگانا ہے۔ چلیئے آپ اپنے ٹیچر سے پوچھ لیجئے گا۔ میں بھی کتابوں کا جو بنڈل لے کر آئی ہوئی ہوں ان سب کو ریڈ کر لوں۔ اب چاہے تو کسی دوسری کتاب میں کچھ اور ہی لکھا ہوا ہو۔ اگر کسی اور کتاب میں کچھ اور لکھا ہوا ہوا۔ تو پھر ہم اس بات کو یہ نتیجہ دے کر ختم کر دیں گے کہ اس معاملے کو سمجھنے سے ہم قاصر ہیں۔ جن کا یہ کام ہے وہ ہی جانیں۔ :D
ہاں میں نے کتاب کی اشاعت کا سال سب سے پہلے نوٹ کیا تھا۔ لیکن اب میں سب کچھ پڑھ کر ہی کچھ کہہ سکوں گی۔

اس مسئلے کو ابھی چھوڑ دیں نہ۔ آپ فن لینڈ کی تاریخ پر لکھیں گے نا؟؟
 

قیصرانی

لائبریرین
ایک لنک ہے۔ اسے فالو کریں۔
http://www.britannica.com/eb/article-9109757?query=finland&ct=
یہ لنک برٹانیکا کا ہے جس کے مصدقہ ہونے پر میں ذاتی طور سے یقین کرتا ہوں۔ اس میں کافی کچھ ہے۔ اور آخر میں لکھا ہے کہ اس کے دوسرے سکینڈے نیوین ممالک سے کچھ جھگڑے چل رہے ہیں۔
دیکھ کر رائے دیں۔
قیصرانی
 

ماوراء

محفلین
میں نے یہ آرٹیکل پڑھا ہے۔ ایک تو اس میں لکھا ہے۔ کہ فن لینڈ بارہویں صدی سے 1809 تک سویڈن کا حصہ تھا۔ نہ کہ سویڈن کا قبضہ تھا۔۔۔۔۔۔۔ ہے نا؟؟؟
Finland was part of Sweden from the 12th century until 1809


اور دوسرا مجھے تو نظر نہیں آیا کہ یہاں لکھا ہے سکینڈے نیوین ممالک سے جھگڑے چل رہے ہیں۔
یہاں تو لکھا ہے۔ کہ فن لینڈ نے سکینڈے نیویا کے دوسرے ممالک سے اپنے تعلقات جاری رکھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Finland has continued to have especially close ties with the other Scandinavian countries, sharing a free labour market and participating in various economic, cultural, and scientific projects.
 

قیصرانی

لائبریرین
آئس ایج دسویں صدی میں ختم ہوئی۔ تب یہاں‌صرف سامی لوگ رہتے تھے اور یہ ملک کی شکل میں‌نہیں تھا لیکن سوئیڈن کا حصہ بھی نہیں تھا۔ سوئیڈن نے اس پر قبضہ کیا یا جو لفظ لکھیں، کیا۔ پھر سوئیڈن کا یہ حصہ بن گیا۔
اب دیکھئے
Finland has continued to have especially close ties with the other Scandinavian countries, sharing a free labour market and participating in various economic, cultural, and scientific projects
اگر اس کو ایسے پڑھیں تو پتہ چلے گا کہ فن لینڈ بھی سکینڈے نیویا کا حصہ ہے۔ورنہ اسے ایسے لکھا جاتا
Finland has continued to have especially close ties with the other Scandinavian countries, sharing a free labour market and participating in various economic, cultural, and scientific projects
خط کشیدہ لفظ کو نکال دیا گیا ہوتا۔
مزید فرمائیں۔ میں بھی بحث میں‌ہمیشہ جیتا کرتا ہوں۔ دیکھتے ہیں کہ آپ سے ہار مانتے ہوئے مزا آئے گا یا نہیں۔
قیصرانی
 

ماوراء

محفلین
قیصرانی قسم سے میں بحث نہیں کر رہی۔ میں نے تو کتابیں کھولی ہوئی ہیں۔ بحث اسی وقت اچھی لگتی ہے جب بندہ کو کچھ آتا جاتا ہو۔ مجھے تو فن لینڈ اور آئس لینڈ کے بارے میں بالکل بھی کچھ نہیں معلوم۔ ہاں البتہ سویڈن، ڈنمارک اور ناروے کی تاریخ کا کچھ پتہ ہے وہ بھی اس لیے کہ یہ دونوں ممالک ناروے پر حکومت کرتے رہے ہیں۔ اور کالج میں میرا سیبجیکٹ ناروے کی تاریخ بھی تھا۔ اور اس میں سویڈن اور ڈنمارک کا بھی کافی ذکر تھا۔ اسی وجہ سے کچھ پتہ ہے ورنہ میں کہاں اتنی لائق فائق کہ تاریخیں یاد رکھنا شروع کر دوں۔ :?


اچھا، اب میں سامیوں کی تاریخ کی بھی علیحدہ کتاب لائی ہوں۔ وہ بھی پڑھوں گی۔ ابھی میں نے اتنا ہی پڑھا ہے کہ ناروے میں وہ کہاں کہاں آباد ہیں۔ یہ بھی پتہ چل جائے گا کہ فن لینڈ حصہ تھا یا نہیں۔ ویسے اس آرٹیکل میں تو صاف لکھا ہے۔ :?

دوسری بات کہ فن لینڈ کے دوسرے سکینڈے نیوین ممالک سے تعلقات۔۔۔
تو میں پہلے بھی کہہ چکی ہوں کہ northern پانچ ممالک کو دوسرے ملکوں میں سکینڈے نیویا کے نام سے ہی جانا جاتا ہے۔ جو کہ ان پانچ ممالک کے متفق ہونے سے ہی کہا جاتا ہے۔ کیونکہ ان سب ممالک کے ایک دوسرے سے بہت قریبی تعلقات ہیں۔ یہ اپنے آپ کو کسی بھی ملک سے علیحدہ نہیں کر سکتے۔ لیکن یہ صرف مانا جاتا ہے کہ فن لینڈ اور آئس لینڈ سیکنڈے نیویا میں شامل ہیں۔ اصل میں صرف تین ممالک ہی سکینڈے نیویا میں آتے ہیں۔ :?


:p
 

قیصرانی

لائبریرین
بحث تو میں بھی نہیں کر رہا ابھی۔ مگر آپ کی بات سے بات وہیں پہنچ گئی ہے جہاں سے چلی تھی۔ آپ کتاب پڑھ لیں۔ ایک اور بات۔ سکینڈے نیویا اور نارڈک ممالک کو مکس نہ کیجئے گا۔ میں نے بھی کافی گڑ بڑ کی تھی اس معاملے میں‌ابتداء‌ میں۔
قیصرانی
 

ماوراء

محفلین
ناردک میں سویڈن، ڈنمارک، ناروے اور فن لینڈ آتے ہیں۔ اس لیے یہ مکس نہیں ہوتے۔ سکینڈے نیویا میں فن لینڈ اور آئس لینڈ آتا ہے یا نہیں۔۔ اصل تو یہ بات ہے۔ :?
ویسے آپ یہ کیوں نہیں مان رہے کہ فن لینڈ سکینڈے نیویا میں نہیں آتا۔؟ :wink:
 

زیک

مسافر
برٹانیکا کہتا ہے:

[align=left:2dd8bbb15e]historically Scandia part of northern Europe, generally held to consist of the two countries of the Scandinavian Peninsula, Norway and Sweden, with the addition of Denmark. Some authorities argue for the inclusion of Finland on geologic and economic grounds and of Iceland and the Faroe Islands on the grounds that their inhabitants speak North Germanic (or Scandinavian) languages related to those of Norway and Sweden.

The term Norden has also come into use to denote Denmark, Finland, Iceland, Norway, and Sweden, a group of countries having affinities with one another and a distinctness from the rest of continental Europe.[/align:2dd8bbb15e]

اس سے تو یہ لگتا ہے کہ اصل میں فنلینڈ سکینڈے‌نیویا کا حصہ نہیں ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
جب تک کسی قابل اعتماد ذریعے سے بات کنفرم نہ ہو، میں‌کیسے مان لوں۔ ویسے ایک ذریعہ ایک بات کرتا ہے تو دوسرا دوسری۔ اس لئے مزید تحقیق کروں گا۔ بس میری استانی صاحبہ واپس آجائیں سینٹ پیٹرز برگ سے۔ پھر بمع حوالہ جات کے جو بھی بات ہوگی، وہی بتا دوں گا۔
قیصرانی
 

قیصرانی

لائبریرین
زکریا نے کہا:
برٹانیکا کہتا ہے:

[align=left:9d0c386830]historically Scandia part of northern Europe, generally held to consist of the two countries of the Scandinavian Peninsula, Norway and Sweden, with the addition of Denmark. Some authorities argue for the inclusion of Finland on geologic and economic grounds and of Iceland and the Faroe Islands on the grounds that their inhabitants speak North Germanic (or Scandinavian) languages related to those of Norway and Sweden.

The term Norden has also come into use to denote Denmark, Finland, Iceland, Norway, and Sweden, a group of countries having affinities with one another and a distinctness from the rest of continental Europe.[/align:9d0c386830]

اس سے تو یہ لگتا ہے کہ اصل میں فنلینڈ سکینڈے‌نیویا کا حصہ نہیں ہے۔
شکریہ زکریا بھائی، میں نے ابھی تک جتنے بندوں سے بات کی ہے سب نے فن لینڈ کو سکینڈے نیویا کا حصہ بتایا ہے۔ میوزیم والوں کا بھی یہ کہنا ہے۔اب میں نے اپنی استانی صاحبہ سے پوچھنا ہے۔ دیکھیں پر کنفرم کروں‌گا اپنی طرف سے۔
قیصرانی
 

ماوراء

محفلین
چلو، قیصرانی اب آخری بار اپنی ٹیچر سے پوچھ آئیں۔ پھر ہی کچھ فیصلہ کرتے ہیں۔ قیصرانی اپنا شوق پورا کر لیں۔ :wink:
 

ماوراء

محفلین
زکریا نے یہ لکھا ہے۔

اس سے تو یہ لگتا ہے کہ اصل میں فنلینڈ سکینڈے‌ نیویا کا حصہ نہیں ہے۔ :roll:
 

قیصرانی

لائبریرین
میرے پاس سکرین شاٹ ہے جس میں انہوں‌نے لکھا کہ سکینڈے نیویا کے بندے بڑے جھگڑالو ہیں اور وہ ہمارا تصفیہ کرانے لگے ہیں۔
قیصرانی
 

ماوراء

محفلین
اب تصفیہ ہو گیا ہے۔ زکریا تھوڑی دیر پہلے آ جاتے اتنی دیر کے بعد بتایا ہے۔ میں یہاں بھوکی مر گئی ہوں۔ huh :p
 
Top