سکینڈے‌نیویا

زیک

مسافر
اعجاز اختر نے کہا:
اور محب ہیلسنکی فن لینڈ میں ہے۔ زکریا بھی سکینڈینیویا کہہ کر رہ گئے۔

Scandinavia سے میری مراد شمالی یورپ کے ممالک یعنی ڈنمارک، ناروے، سویڈن، آئس‌لینڈ اور فن‌لینڈ تھی۔ مگر اب احساس ہوا ہے کہ عام طور سے فن‌لینڈ کو سکینڈینیویا میں شامل نہیں کیا جاتا۔
 
زیک

مسافر
ماوراء: ادھر تو لکھا ہے کہ فن‌لینڈ عموماً سکینڈینیویا میں شامل سمجھا جاتا ہے مگر وکی‌پیڈیا کے مطابق سب سے عام تعریف میں صرف ڈنمارک، ناروے اور سویڈن آتے ہیں۔
 
ماوراء

محفلین
یہ کہا جا سکتا ہے کہ ناروے، سویڈن اور ڈنمارک سیکنڈے نیویا کے بڑے ممالک ہیں۔ لیکن فن لینڈ، ڈنمارک، آئس لینڈ، سویڈن اور ناروے یہ ممالک سیکنڈے نیویا میں ہی آتے ہیں۔ (میں نے تو ایسا کچھ کبھی نہیں سنا کہ عام طور پر ان ممالک کو سیکنڈے نیویا میں شامل نہ کیا جاتا ہو۔) :?
 
قیصرانی

لائبریرین
اعجاز بھائی، خوش آمدید۔ میں تمپرے میں ہوں۔ بڑی خوشی ہوئی کہ آپ ہمسائے نکل آئے(ملتان اور ڈیرہ غازی خان)(ہیلسنکی اور تمپرے)۔ اب باقی دوستوں سے۔
ارے جناب سکینڈے نیویا میں عموماًسویڈن(یورپ کا سب سے بڑا ملک)، فن لینڈ(دوسرا بڑا ملک)، ناروے(یورپ کا سب سے امیر ملک) اور ڈنمارک آتے ہیں۔ فن لینڈ کو ویسے ڈنمارک والے سکینڈے نیویا میں شامل نہیں سمجھتے۔ اگر سویڈن اسے سکینڈے نیویا میں نہ سمجھے تو وہ خود سکینڈے نیویا سے باہر نکل جائے گا(فن لینڈ 800 سال تک سویڈن کے زیر قبضہ رہا تھا)۔ باقی ناروے کی رائے کیا ہے؟ وہ ماوراء بی بی سے پوچھ لیتے ہیں۔
قیصرانی
 
ماوراء

محفلین
لیکن ڈنمارک کی مخالفت کرنے سے فن لینڈ سیکنڈے نیویا کی لسٹ سے باہر تو نہیں ہیں نا۔
اور قیصرانی، یہ سویڈن نے کب اور کیسے فن لینڈ پر اتنے عرصہ حکومت کی۔ میرے علم میں تو ایسا کچھ نہیں ہے۔ ہاں ڈنمارک اور سویڈن نے ناروے پر بہت عرصہ حکومت کی ہے۔ :?
باقی، ناروے تو ان پانچوں ممالک کو سیکنڈے نیوین سمجھتا ہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
ماوراء نے کہا:

جنابہ ماوراء بی بی، دسویں صدی عیسوی کے اوائل میں‌فن لینڈ میں‌انسانی آبادی شروع ہوئی مگر بطور ملک یہاں کچھ نہ تھا۔ اس دوران سوئیڈن نے یہاں قبضہ کر کے اس کو اپنے صوبے کا درجہ دیا اور باقاعدہ انسانی آباد کاری شروع کی۔ اس سے قبل یہاں صرف “سامی“ لوگ رہتے تھے، جو کہ یہاں کے مقامی اسکیمو سمجھ لیں۔ اٹھارویں صدی میں سوئیڈن نے روس سے جنگ بندی کے معاوضے کے طور پر فن لینڈ روس کے حوالے کر دیا۔ 1917 میں تمپرے شہر میں تاریخی جنگ لڑی گئی جس میں فننز نے بالشویکوں کو شکست دے کر اپنی آزادی حاصل کر لی۔
مزید کچھ؟
قیصرانی
 
F@rzana

محفلین
لیجئے یہاں تو تاریخ اور جغرافیہ بھی شروع ہوچکی ہے، بہت خوب لگے رہیئے، ہماری معلومات کی خاطر اگر محب ایسے سوال پوچھتا رہے تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔واہ واہ
 
ماوراء

محفلین
قیصرانی نے کہا:
ماوراء نے کہا:
لیکن ڈنمارک کی مخالفت کرنے سے فن لینڈ سیکنڈے نیویا کی لسٹ سے باہر تو نہیں ہیں نا۔
اور قیصرانی، یہ سویڈن نے کب اور کیسے فن لینڈ پر اتنے عرصہ حکومت کی۔ میرے علم میں تو ایسا کچھ نہیں ہے۔ ہاں ڈنمارک اور سویڈن نے ناروے پر بہت عرصہ حکومت کی ہے۔ :?
باقی، ناروے تو ان پانچوں ممالک کو سیکنڈے نیوین سمجھتا ہے۔
جنابہ ماوراء بی بی، دسویں صدی عیسوی کے اوائل میں‌فن لینڈ میں‌انسانی آبادی شروع ہوئی مگر بطور ملک یہاں کچھ نہ تھا۔ اس دوران سوئیڈن نے یہاں قبضہ کر کے اس کو اپنے صوبے کا درجہ دیا اور باقاعدہ انسانی آباد کاری شروع کی۔ اس سے قبل یہاں صرف “سامی“ لوگ رہتے تھے، جو کہ یہاں کے مقامی اسکیمو سمجھ لیں۔ اٹھارویں صدی میں سوئیڈن نے روس سے جنگ بندی کے معاوضے کے طور پر فن لینڈ روس کے حوالے کر دیا۔ 1917 میں تمپرے شہر میں تاریخی جنگ لڑی گئی جس میں فننز نے بالشویکوں کو شکست دے کر اپنی آزادی حاصل کر لی۔
مزید کچھ؟
قیصرانی

آپ کی ساری بات بالکل ٹھیک ہے۔ کہ یہاں سامی لوگ رہتے تھے۔ اور روس فن لینڈ پر قابض تھا۔ اور جنگ وغیرہ لڑی گئی۔ لیکن مجھے یہ نہیں پتہ کہ سویڈن نے فن لینڈ کو روس کے حوالے کیا۔ خیر، چلو اچھا ہوا۔ میری غلطی درست ہو گئی۔ اب میرے ذہن میں آ رہا ہے کہ میں سکینڈے نیوین ممالک کی تاریخ کے بارے میں آرٹیکل لکھوں۔ اگر آپ کے پاس کوئی مزید معلومات ہوئیں تو مجھے ضرور بتائیے گا۔
 
قیصرانی

لائبریرین
آپ پوچھتی رہیں۔ میں بتاتا جاؤں گا۔ ٹھیک؟
ویسے ویلکم بیک، جلدی واپسی پر کہا۔
قیصرانی
 
ماوراء

محفلین
اب میں تھیک یو کروں کیا۔۔؟ لیکن اب میں جلدی ہی پھر جا رہی ہوں۔ :p
ہاں ٹھیک ہے، پہلے میں کچھ بکس وغیرہ لے آؤں۔ پھر ہم دونوں مل کر تاریخ پر ایک اچھا سا مضمون لکھتے ہیں۔ :p

ویسے زکریا نے اچھی بات چھیڑ دی ہے۔
 
ماورا اور قیصرانی ، سیکنڈے نیوین ممالک پر تاریخ کے فورم میں‌ ایک تھریڈ شروع کرکے بات چیت کا سلسلہ شروع کرتے ہیں، اس طرح‌ باقی لوگوں‌ کی معلومات میں‌ بھی اضافہ ہوگا اور میں‌ بھی حتی المقدور کچھ تحقیق کی کوشش کروں گا۔

یہ حلوے اور پراٹھوں کا کیا چکر ہے ؟ :)
 
ماوراء

محفلین
ہاں محب، میں نے تاریخ پڑھی تو ہوئی ہے لیکن اتنا دماغ نہیں ہے کہ مکمل یاد رہ گئی ہو۔ اس لیے میں پہلے سارا مواد اکھٹا کر لوں۔ پھر کوئی نیو تھریڈ کھولیں گے۔ تم بھی کچھ ضرور بتانا۔

حلوے پراٹھے کا مجھے تو کچھ نہیں پتہ؟
 
ہاں‌ یہ بہتر ہے ، بس بھول نہ جانا ۔

زیادہ سے زیادہ مواد اکھٹا کر لو اور کوشش کرنا کہ حوالہ جات بھی ہوں۔ میں قیصرانی کو بھی کھینچتا ہوں :lol:

حلوے اور پراٹھے ، فرزانہ اور قیصرانی نے شروع کررکھے ہیں :)
 
قیصرانی

لائبریرین
نیکی اور پوچھ پوچھ۔ میں‌تو حاضر ہوں۔ جب دل کرے بتا دیں۔ اپنی ساری معلومات لے کر حاضر ہو جاؤں گا۔ ویسے پراٹھے اور حلوے والی بات پر آپ پورا تھریڈ پڑھیں۔ خصوصاً فرازانہ صاحبہ کا ملانی بننا اور اس سے پچھلا میرا پیغام بھی۔ مزید معلومات کے لئے میں‌حاضر ہوں۔
قیصرانی
 
ماوراء

محفلین
قیصرانی، مجھے اب بہت ساری معلومات چاہیں۔ پہلے آپ مجھے یہ بتائیں کہ سکینڈے نیوین ممالک کون کون سے ہیں؟
 
قیصرانی

لائبریرین
دیکھیں ہر سورس اپنے حوالے سے بات کرے گا۔ ویسے فن لینڈ، ناروے، سوئیڈن، ڈنمارک، آئس لینڈ، گرین لینڈ(کنفرم نہیں) شامل ہیں۔ مزید پوچھیں۔ کئی سوالات ایک پیغام میں‌پوچھ لیں تو زیادہ مزا آئے گا جواب دہی کا۔
قیصرانی
 
ماوراء

محفلین
مزید تو میں تب پوچھو گی نا جب یہ معمہ حل ہو گا کہ سکینڈے نیویا میں کون کون سے ممالک آتے ہیں۔ پھر میں مزید پڑھوں گی تو سوال بھی ہو جائیں گے۔

زکریا نے صیحح کہا تھا کہ ڈنمارک، سویڈن اور ناروے سکینڈے نیویا کے ممالک ہیں۔ اور باقی دو فن لینڈ اور آئس لینڈ سکینڈے نیویا میں شامل نہیں ہیں۔ لیکن یہ پانچ ممالک یورپ کے شمال میں آتے ہیں تو اس لیے ان کی تعلقات بھی آپس میں بہت اچھے ہیں۔ اس لحاظ سے ان پانچ ممالک کو باہر کے ملکوں میں سکینڈے نیوین ممالک کے نام سے ہی جانا جاتا ہے۔ لیکن اصل میں سکینڈے نیویا میں فن لینڈ اور آئس لینڈ نہیں آتے۔ :?
 
Top