قمر جلالوی سکون پایا ہے بے کسی نے حدودِ غم سے نکل گیا ہوں

ابو المیزاب اویس نے 'حمد، نعت، مدحت و منقبت' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اگست 4, 2016

  1. ابو المیزاب اویس

    ابو المیزاب اویس محفلین

    مراسلے:
    368
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful

    سکون پایا ہے بے کسی نے
    حدودِ غم سے نکل گیا ہوں
    خیالِ حضرت جب آ گیا ہے تو گرتے گرتے سنبھل گیا ہوں

    کبھی میں صبحِ ازل گیا ہوں
    کبھی میں شامِ ابد گیا ہوں
    تلاشِ جاناں میں کتنی منزل خدا ہی جانے نکل گیا ہوں

    حرم کی تپتی ہوئی زمیں پر
    جگر بچھانے کی آرزو تھی
    بہارِخلدِبریں ملی تو بچا کے دامن نکل گیا ہوں

    مرے جنازے پہ رونے والو
    فریب میں ہو بغور دیکھو
    مرا نہیں ہوں غمِ نبی میں لباسِ ہستی بدل گیا ہوں

    یہ شان میری یہ میری قسمت
    خوشا مَحَبّت زہے عقیدت
    زباں پہ آتے ہی نامِ نامی ادب کے سانچے میں ڈھل گیا ہوں

    بفیضِ حسّان ابنِ ثابت
    برنگِ نعتِ نبیِ اکرم
    قمؔر میں شعر و سخن کی لے میں ادب کے موتی اگل گیا ہوں

     
    آخری تدوین: ‏اگست 4, 2016
    • زبردست زبردست × 4
  2. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    26,632
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    سبحان اللہ۔ بہت عمدہ شراکت
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    26,632
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    بہتر ہو گا کہ مصرعوں کو ایک ہی لائن میں مکمل لکھیں۔ مصرع توڑ کر لکھنا اتنا بھلا معلوم نہیں ہوتا۔ :)
     
    • متفق متفق × 1
  4. ابو المیزاب اویس

    ابو المیزاب اویس محفلین

    مراسلے:
    368
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    کردیا گیا ہے :thumbsup4:
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  5. حسن محمود جماعتی

    حسن محمود جماعتی محفلین

    مراسلے:
    2,523
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    کیا بات ہے!! بہت خوب سبحان اللہ زبردست!!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  6. قاری محمد عثمان صدیقی

    قاری محمد عثمان صدیقی محفلین

    مراسلے:
    88
    ماشاءاللہ بہت اچھا
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  7. محمد حمزہ عاجز

    محمد حمزہ عاجز محفلین

    مراسلے:
    2
    جھنڈا:
    Pakistan

اس صفحے کی تشہیر