سچّے لفظوں کی مہک

تفسیر

محفلین
سچّے لفظوں کی مہک
[flash]http://www.urduweb.org/flash/jugnoo.swf[/flash]​

جِس جگہ رہیے جہاں بھی جائیے
سچّے لفظوں کی مہک پھیلائیے

زندگی کے لالہ زاروں میں کہیں
دھوپ ہو تو اَبر بن کر چھائیے

چاند بھی اچھّا ہے، سورج بھی مگر
آپ رستے کا دِیا بن جائیے

لوگ تو صَدیَوں کو اپنا کر گئے
کوئی لَمحہ آپ بھی اپنائیے

آپ گھر میں روشنی کے نام کا
ایک جُگنو ہی سہی ، چمکائیے

- رئیس فروغ -
 
سچے لفظوں کی مہک میں فلیش مووی کا اضافہ کر دیا گیا ہے!
new0.gif
 
Top