سچن ٹنڈولکر نے 200 رنز بنا کر ورلڈریکارڈ بنادیا

سچن ٹنڈولکر نے 200 رنز بنا کرسعید انوراور کووینٹری کا 194 کا ورلڈریکارڈتوڑدیا۔
میں ہمیشہ یہی کہتا تھا کہ یہ ریکارڈ ٹنڈولکر ہی بنائے گا۔
114667.jpg
 
سچن تندولکر، ون ڈے تاریخ کی پہلی ڈبل سنچری

جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے جانے والے ایک روزہ میچ سچن تندولکر نے ایک روز میچوں کی تاریخ کی پہلی ڈبل سنچری بنائی ہے۔

گوالیار میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ سچن نے ایک سو سینتالیس گیندوں پر پچیس چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے دو سو رن بنائے اور وہ ناٹ آؤٹ رہے۔ یہ ایک روزہ میچوں کی تاریخ کا سب سے بڑا سکور ہے۔
بھارت نے جنوبی افریقہ کو چار سو دو رن کا ہدف رکھا ہے۔
(بی بی سی )
 
شمشاد

لائبریرین

یہ ایک روزہ میچوں کی تاریخ کا سب سے بڑا " انفرادی " اسکور ہے۔
 
الف عین

لائبریرین
تعجب ہے کہ ہند جنوبی افریقہ کی سیریز کے بارے میں کسی نے کوئی تھیڈ شروع نہیں کیا تھا، ابھی میں شروع کرنے ہی والا تھا کہ یہ تھریڈ نظر آ گیا۔ تو یہاں ہی اپ‌ڈیٹ دے دوں۔
جواب میں جنوبی افریقہ 7 وکٹ پر 194 رن،
اس سے پہلا پہلا ونڈے بھی محض ایک رن سے جیت چکا ہے۔
 
Top