سپریم کورٹ کے حکم کے بعد سی این جی کی قیمت میں 30 روپے90 پیسے فی کلو کمی

حسان خان

لائبریرین
اسلام آ باد: سپریم کورٹ کے حکم کے بعد اوگرا نے سی این جی کی قیمت میں 30 روپے 90 پیسے فی کلو کمی کر کے نوٹی فیکیشن جاری کردیا۔

اوگرا کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق سی این جی کی قیمت میں30 روپے 90 پیسے فی کلو کمی کردی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبرسے ہوگا۔

دوسری جانب آل پاکستان سی این جی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین غیاث پراچہ نے کہا ہے کہ آپریشنل کاسٹ کے تعین تک سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے کیوں کہ اوگرا کی جانب سے جو نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے اس میں نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر سے طے پایا ہے لہٰذا سی این جی موجودہ نرخوں پر ہی فروخت کی جائے گی۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بنچ نے سی این جی اورپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اپنے حکم میں سی این جی کی آپریٹنگ کاسٹ اور منافع کو غیر قانونی قرار دے کر ہفتہ وار قیمت مقرر کرنے کا فیصلہ بھی واپس لینے کا حکم دیا تھا۔اس موقع پرسیکریٹری یپٹرولیم وقارمسعود نے عدالت کو یقین دہانی کرائی تھی کہ سی این جی کی قیمت یکم جولائی 2012 کی سطح پر لائی جائے گی جو کہ 6 ماہ تک نافذالعمل رہے گی۔

منبع
 
عسکری

معطل
صرف پنجاب میں۔ اور فیصل آباد کی انڈسٹری کے لئے خصوصی پیکج ہے چھ دن بندش کا۔لعنت ایسی حکومت اور جمہوریت پر۔
مجھے آج تک ایک بات سمجھ نہیں آئی یہ چیمبر والے خود بجلی کیوں بنا لیتے ائیر پورٹ تو بنا ڈالتے ہیں پھر کیوں نہیں لگاتے کوئی اپنی ضرورت جتنا پلانٹ ؟ ضروری نہیں کہ گیس تیل سے ونڈ اور سولر بنوا لیں بڑا سا :rolleyes:
 
ساجد

محفلین

بڑی بڑی ملیں تو اپنے پلانٹ لگا لیتی ہیں لیکن کوئی چیمبر آف کامرس اس طرف نہیں آیا۔ اس کی وجہ یہ ہے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ذاتی پروڈکشن نہیں کرتا بلکہ پروڈکٹرز کی نمائندگی کرتا ہے۔ ائر پورٹ بنانا اور بات ہے لیکن گیس تو بنائی نہیں جا سکتی اور بجلی پر ہر کام بھی نہیں ہوتا۔ بہت ساری ایسی پراڈکٹس ہیں جس کو اگر سی این جی کی بجائے بجلی پر بنایا جائے تو ان کی پروڈکشن کاسٹ بہت بڑھ جائے گی۔ اور سی این جی کا زیادہ تر استعمال انہی صنعتوں میں ہوتا ہے جو بڑی صنعتیں نہیں کہلاتیں۔ ان کے مالکان اتنی پسلی نہیں رکھتے کہ اپنے پاور پلانٹ لگا لیں اور اگر لگا بھی لیں تو بجلی سے ان کی پروڈکشن کاسٹ بڑھ جاتی ہے۔ مثلا پلاسٹک کے گھریلو پانی سپلائی سے لے کر انڈسٹری میں استعمال ہونے والے پائپ سی این جی یا ایل پی جی کی بجائے اگر بجلی سے بنائے جائیں گے تو وہ مہنگے ہو جائیں گے۔ مختلف اقسام کے میٹیریل کی ری سائیکلنگ اور مولڈنگ کی بھٹیاں اگر بجلی سے گرم کی جائیں گی تو ری سائیکلنگ اور مولڈنگ نئی پروڈکٹ سے بھی مہنگی ہو جائے گی۔ ایسا ہی حال بہت ساری صنعتوں کا ہے۔ اگر یہ سب بجلی سے چلانا ہے تو اس کی قیمت موجودہ قیمت سے 80 فیصد تک کم ہونی چاہئے لیکن سولر سے اتنی سستی بجلی پیدا نہیں ہو سکتی اور ونڈ پاور پنجاب کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بجلی پیدا کرنے کے لئے مناسب نہیں۔ یہ راجن پور کے بعد کے علاقے میں ممکن ہے۔
بہر حال بات شروع ہوتی ہے تو دور تک جاتی ہے۔ انتہائی افسوس ناک بات ہے کہ ہماری کسی بھی حکومت نے جنوبی پنجاب میں انڈسٹری لگانے پر توجہ نہیں دی حالانکہ وہ علاقہ بالائی اور وسطی پنجاب سے زیادہ خام مال اور توانائی کے ذرائع رکھتا ہے۔
 
عسکری

معطل
میں یونائیڈ پروجیکٹ کہہ رہا تھا ساجد بھائی جس میں ایک انڈسٹریل کی ہو پر آپ کی بات میں بھی وزن ہے اب صبر کیا جاسکتا ہے بس
 
دوست

محفلین
گاڑیوں میں گیس کا استعمال ظلم ہے۔ اس کی وجہ سے گھروں میں روٹی نہیں پکتی، اور فیکٹریاں کئی کئی دن بند رہتی ہیں۔ صرف یہ ہوا ہے کہ لوگوں نے دھڑا دھڑ کاریں خرید لیں کہ ایندھن سستا ہے۔ جو گزارہ پبلک ٹرانسپورٹ یا موٹر سائیکل پر ہو سکتا تھا وہ غیرضروری طور پر بڑھا کر سی این جی پر لاد دیا گیا۔
 
یہ تو بات ٹھیک ہے ہمارے ملک میں گیس دریافت کیا ہوئی ہم نے ہر چیز گیس پر کر دی اب گیس کا اتنا زیادہ استمال ہو گا تو کہاں سے ملے گی اتنی ۔
 
دوست

محفلین
اصل میں بھیڑ چال ہے۔ کسی کو یہ تخمینہ لگانے کی توفیق نہیں ہوئی کہ دس لاکھ گاڑیاں سی این جی پر ہو گئیں تو اس کے مضمرات کیا ہوں گے۔ منصوبہ بندی کا فقدان، ڈنگ ٹپاؤ پالیسی۔ جو ہر جگہ نظر آتی ہے۔
 
فہیم

لائبریرین
اور پھر زرمبادلہ کے ذخائر 0 مہنگائی آسمان پر ملک کا دیوالیہ نکل جائے قرضے کوئی دے نہیں تو سول وار بھی ہو گی پھر :whistle::D

تو ذخائر ابھی کون سے بھرے ہوئے ہیں۔
اس حکومت نے تو آتے ہی کنگالی کا رونا الپانا شروع کردیا۔

مشرف کے دور میں پاکستان نے معاشی لحاظ سے جتنی ترقی 8 سال میں کی تھی۔
اس حکومت نے تو 5 سال بلکہ شروع کے دو تین سال میں ہی پانی پھیر دیا۔

اور اوپر سے یہ ہمارا کرپٹ ترین میڈیا اسی مشرف کو آمر اور پتہ نہیں کیا کیا بولتا ہے۔
 
عسکری

معطل
تو ذخائر ابھی کون سے بھرے ہوئے ہیں۔
اس حکومت نے تو آتے ہی کنگالی کا رونا الپانا شروع کردیا۔

مشرف کے دور میں پاکستان نے معاشی لحاظ سے جتنی ترقی 8 سال میں کی تھی۔
اس حکومت نے تو 5 سال بلکہ شروع کے دو تین سال میں ہی پانی پھیر دیا۔

اور اوپر سے یہ ہمارا کریٹ ترین میڈیا اسی مشرف کو آمر اور پتہ نہیں کیا کیا بولتا ہے۔
ہاں میرے بھائی پر ٹائم پر پیمنٹ مل رہی ہے تو تیل پاکستان کو مل رہا ہے نا اگر ہم نے پیسے نا دے تو تین مہنے بعد وہ لوگ بھی نہین بھیجیں گے ۔ہمارا سب سے بڑا بل فیول بل ہی ہے ہمیں سوچ سمجھ کر قیمتیں کم زیادہ کرنی پڑتی ہیں کیونکہ ہمارا تیل باہر کے ملکوں سے خریدا جاتا ہے
 
تو مشرف دور میں کیا یہ پاکستان سے ہی نکل رہا تھا؟
یا دودھ کی نہریں بہہ رہی تھی پاکستان میں

اب تو کیا دودھ کیا پیٹرول ہر کچھ ہی بے تحاشہ مہنگا ہوچلا ہے۔
 
عسکری

معطل
تو مشرف دور میں کیا یہ پاکستان سے ہی نکل رہا تھا؟
یا دودھ کی نہریں بہہ رہی تھی پاکستان میں

اب تو کیا دودھ کیا پیٹرول ہر کچھ ہی بے تحاشہ مہنگا ہوچلا ہے۔
اس وقت پاکستان کی جی ڈی پی 8 فیصد تک گئی تھی ملک میں فارن انویسٹمنٹ اربوں میں تھی اور مشرف کی حکومت پر دنیا کا بھروسہ تھا اسلیے پاکستان کو فارن ریزیروز میں کوئی مسئلہ نا تھا اس لیے عوام کو سبسڈی دی جاتی تھی ۔ پر اسوقت ان کو فوج کو گالیاں دینا اور ڈیکٹیٹر وغیرہ یاد آتے تھے ۔ جنرل کیانی کو 5 سال لگے فوج کا تھوڑا امیج ری سٹور کرنے میں بہت ہی شدید پالیسیاں اپنا کر فوج کو سول سے دور کیا گیا ۔ اب حکومت جانے عوام :grin:
 
Top