سٹیفن ہاکنگ کا خدا پر ان سرٹینیٹی پرنسپل کا اطلاق کرنا اور قلندر بابا اولیاء کا جواب

الف نظامی

لائبریرین
سٹیفن ہاکنگ اپنی کتاب دی یونیورس ان نٹ شیل اردو ترجمہ از یاسر جواد ، ناشر مقتدرہ قومی زبان ،صفحہ 107 میں لکھتا ہے:
ہم یہ فرض بھی نہیں کر سکتے کہ پاریٹیکل ایک پوزیشن اور ولاسٹی رکھتا ہے جو خدا کو معلوم ہیں ، لیکن ہم سے مخفی ہیں۔
اس قسم کی مخفی ویری ایبلز والی تھیوریز ایسے نتائج کی پیش گوئی کرتی ہیں جو مشاہدے کے ساتھ متفق نہیں۔ حتی کہ خدا بھی اصولِ لاقطعیت (Uncertainty principle)کے باعث بندھا ہوا ہے اور پوزیشن اور ولاسٹی نہیں جان سکتا ، وہ صرف ویو فنکشن ہی جان سکتا ہے۔


قلندر بابا اولیاء اپنی کتاب لوح و قلم صفحہ 16 پر لکھتے ہیں:
انسان کا لاشعور اچھی طرح جانتا ہے کہ کائنات کے ہر ذرے کی شکل و صورت ، حرکات اور باطنی حسیات کیا ہیں۔ وہ ان تمام حرکات کو صرف اس لئے نہیں سمجھ سکتا کہ اس کو اپنے لاشعور کا مطالعہ کرنا نہیں آتا۔
 
آخری تدوین:
Top