سبق سٹرنگ جوڑ توڑ

محب علوی نے 'پائتھون' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جولائی 22, 2018

  1. محب علوی

    محب علوی لائبریرین

    مراسلے:
    12,144
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    Split
    split کے طریقہ کار سے کسی بھی سٹرنگ کو مختلف الفاظ میں توڑا جا سکتا ہے ۔ اگر اس میں جداساز (separator) دے دیا جائے تو اس کی بنیاد پر سٹرنگ کو توڑ کر الفاظ کی لسٹ بنائی جاتی ہے ورنہ خالی جگہ (space) کی بنیاد پر سٹرنگ کو توڑ دیا جاتا ہے۔

    یہاں پر ایک سٹرنگ لی گئی ہے اور اسے بغیر کوئی جداساز (separator) کے split کیا گیا ہے جس سے ہر لفظ کو وقفہ کے بعد توڑ کر تمام الفاظ کی لسٹ بن بنائی گئی ہے۔

    PHP:
    >>> urdu "How is this course going on?"
    >>> urdu.split()
    [
    'How''is''this''course''going''on?']
    اس مثال میں سٹرنگ کو کومہ کی بنیاد پر توڑا گیا ہے جس کے نتیجہ میں لسٹ میں تین ہی رکن بنے ہیں۔

    PHP:
    >>> eng 'He said,I will definitely study Python,in future'
    >>> eng.split(",")
    [
    'He said''I will definitely study Python','in future']
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  2. محب علوی

    محب علوی لائبریرین

    مراسلے:
    12,144
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    Join
    Joinکے طریقہ کار سے کسی بھی سٹرنگ یا لسٹ کے اراکین کو کسی حرف کی بنیاد پر جوڑا جا سکتا ہے جو درحقیقت اراکین کو ایک دوسرے سے جدا کرتا ہے اور split میں جدساز جیسا کام کرتا ہے۔

    اوپر والی مثال میں eng سٹرنگ کو یہاں الفاظ میں وقفہ پر توڑ کر ایک نئی لسٹ بنائی گئی ہے engsplit جس میں تمام الفاظ ایک لسٹ کی شکل میں موجود ہیں۔
    PHP:
    >>> engsplit = ['He''said,I''will''definitely''study''Python']
    [
    'He''said,I''will''definitely''study''Python']
    >>> print(
    "".join(engsplit))
    'Hesaid,IwilldefinitelystudyPython'
    اوپر جوائن کا طریقہ بغیر اسپیس (space) کے کیا گیا ہے جبکہ نیچے اسے ہی ایک خالی اسپیس (space) کے ذریعے کیا جا رہا ہے تاکہ الفاظ میں ایک اسپیس کا وقفہ موجود
    رہے۔
    PHP:
    >>> engsplit = ['He''said, I''will''definitely''study''Python']
    >>> print(
    " ".join(engsplit))
    'He said, I will definitely study Python'
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر