سُنی عسکریت پسندوں کا بس اور ہسپتال پر حملے کا دعوی

ساجد نے 'آج کی خبر' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جون 16, 2013

لڑی کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
  1. عسکری

    عسکری معطل

    مراسلے:
    18,520
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Daring
    اس بات پر تو وہ والی غزل بنتی ہے جہنم میں بھیج دیا تو کچھ سکون ملا کم از کم یہاں واعظ سے تو جان چھوٹی ہے :grin: والی
     
  2. عسکری

    عسکری معطل

    مراسلے:
    18,520
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Daring
    دھاگہ ہے بہت لمبا بس اب رینگنے لگا ہے 24 پیجز کے بعد
    http://www.urduweb.org/mehfil/threads/ہتھیار-weapons.53808/
     
  3. عسکری

    عسکری معطل

    مراسلے:
    18,520
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Daring
    فکر سوز و زیاں تو چھوٹے گی
    منت انعان تو چھوٹے گی
    خیر دوزخ میں مئے ملے نا ملے
    شیخ صاحب سے جان تو چھوٹے گی :grin:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  4. میر انیس

    میر انیس لائبریرین

    مراسلے:
    1,477
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    چلو پھر موقع دو میں وہاں جاکر ہتھیاروں کو کم از کم چلانے نہیں آتے تو دیکھ تو سکوں۔ ویسے کیا اس دھاگے میں انکو چلانے کے بارے میں بھی معلومات ہیں۔ وقت آگیا ہے ہتھیار چلانا سیکھنا تو چاہیئے
     
  5. عسکری

    عسکری معطل

    مراسلے:
    18,520
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Daring
    انفنٹری ہتھیاروں پر مین اسی لیے کچھ نہیں لکھتا :grin:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  6. میر انیس

    میر انیس لائبریرین

    مراسلے:
    1,477
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    یار تو پھر جنت آجانا وہاں شراب ملے گی پر شیخوں کا کہیں اتا پتہ نا ہوگا
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  7. میر انیس

    میر انیس لائبریرین

    مراسلے:
    1,477
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    واہ خود تو سیکھ لیا ہم نہ سیکھیں۔ میں سمجھتا ہوں جسطرح محفل میں مختلف کورسز ہیں وہاں ہتھیار چلانے کے ٹیٹوریل بھی ہونے چاہئیں۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  8. عسکری

    عسکری معطل

    مراسلے:
    18,520
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Daring
    نہیں اس کی کوئی ضرورت نہیں ہے :rolleyes: پر امن رہو اور بغیر ہتھیارو کے رہو
     
  9. زلفی شاہ

    زلفی شاہ لائبریرین

    مراسلے:
    4,001
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    اسلحہ مومن کی زیور ہے لیکن اس کا استعمال اگر صحیح کیا جائے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  10. عظیم اللہ قریشی

    عظیم اللہ قریشی محفلین

    مراسلے:
    2,584
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Tolerant
    اس ناگن کا دم کسی کے پاس نہیں ہے کیونکہ یہ کلیجے چبانے والی کی روحانی خلیفہ ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  11. محمود احمد غزنوی

    محمود احمد غزنوی محفلین

    مراسلے:
    6,435
    موڈ:
    Torn
    کہاں میخانےکا دروازہ غالب، اور کہاں واعظ
    پر اتنا جانتا ہوں کل وہ جاتا تھا کہ ہم نکلے۔۔۔
    اور بقول اقبال۔۔۔
    واعظ ثبوت لائے جو مئے کے جواز میں
    اقبال کو وہ ضد ہے ، کہ پینا بھی چھوڑ دے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  12. ام نور العين

    ام نور العين معطل

    مراسلے:
    2,026
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    سورۃ المنافقون انہی منافقوں کے لیے اتری ہے جن سے صحابہ کرام اور اہل بیت اطہار کا احترام برداشت نہیں ہوتا ۔ تمام صحابہ کرام اور تمام اہل بیت یکساں مکرم و محترم ہیں اور سب کے سب عدول ہیں ۔ جو ان کا احترام نہیں جانتا ، ان کے متعلق جھوٹی کہانیاں پھیلاتا ہے وہی منافق ہے ابن سبا کے حواری قیامت تک روتے پیٹتے رہیں گے، دریدہ دہن ذاکروں اور ذاکرات کی پھیلی ہوئی بانچھیں کتنا بھی کف اڑا لیں ،صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین آسمان کے روشن ستارے ہیں ان پر کیچڑ اچھالنے والوں کے اپنے منہ خاک آلود ہوں گے ۔
     
    • نا پسندیدہ نا پسندیدہ × 2
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • زبردست زبردست × 1
  13. سید زبیر

    سید زبیر محفلین

    مراسلے:
    4,362
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    نیٹ سے حاصل کی گئی ایک تحریر
    میرا نام خوش بخت شاہد ہے۔ میں سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی(بی ایم سی) کی طالبہ ہوں۔ آج کل ہمارے پیپرز ہو رہے ہیں۔ پندرہ جون دوہزارتیرہ کو بھی ہمارا پیپر تھا۔ ہمیشہ کی طرح میں مقررہ وقت پر گھر سے بس میں بیٹھنے کے لیے نکل گئی ۔

    پندرہ جون کو صبح ہی ایک بری خبر سے ہوی جب میری دوست نے مجھے بتایا کے کل رات زیارت ریزیڈ نسی کو دہشت گردی کا نشانہ بنا کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کردیا گیا ہے ۔ میرا دل خون کے آنسو رو رہا تھا ۔

    تمام طالبات ہی ریزیڈنسی کے مو ضوع پر ہی گفتگو کر رہی تھیں۔ ہم سب بہت اداس تھے ہم میں ہر فرقہ ، اور ہر زبان کی طالبات تھیں ہر ایک دکھ میں تھی ہم سب اپنے ، اپنی قوم کے اپنے ملک کے مستقبل سے مایوسی کا اظہار کر رہے تھے ۔ جو قوم اپنے عظیم قائد کے ورثے کی حفاظت نہ کر پائے وہ اور کیا کرے گی۔
    پھر ہم یونیورسٹی پہنچ گے پیپر وقت پر ہو کر ختم ہوا اور دو بجے ہم بسوں کی طرف چلے گے ۔ ہماری بسیں یونیورسٹی کے سامنے قطار میں کھڑی ہوتی ہیں۔ میری بس دہشت گردی کا شکار ہونے والی بس کے پیچھے کھڑی تھی ۔
    متاثرہ بس کے آگے بھی ایک بس کھڑی تھی ۔ وہ پورا علاقہ لڑکیوں سے بھرا ہوا تھا۔ میں اس سے پچھلی والی بس کی سب سے آخری سیٹ پر بیٹھی تھی اور ہماری بس میں نسبتاً طالبات کی تعداد کم تھی ہم سہیلیاں محو گفتگو تھے۔ متاثرہ بس میں بھی ہماری سہلیاں شگفتہ ، عبدہ، حنا، اور مہوش موجود تھی ۔
    اچانک دو بجکر اکیاون منٹ پر ایک دھماکے کی آواز آئی اور میرے سامنے والی بس کے ٹکڑے فضا میں بلند نظر آئے ۔ ہماری بس کے تمام شیشے ٹوٹ گئے اور سامنے والی طالبات زخمی ہوگئی ہم سب نے بس سے چھلانگ لگا دی اور ہماری ٹیچرز ہمیں لے کر دوسری طرف بھاگی ۔تمام طالبات کی یونی فارم خون سے لت پت تھی ہر طرف آہ و بکا تھی تمام طالبات زور زور سے رو رہی تھیں۔
    ہماری ساتھیوں کے جسم کے ٹکڑوں کی شکل میں بکھرے تھے۔ ہماری یونیورسٹی کے ایڈمن بلاک کے تمام میل اسٹاف ہماری بسوں کے ڈرائیور ہمارے چوکیدار بس ان طالبات کے جسموں کے ٹکڑوں کو ڈھکنے کے لیے ہمارے دوپٹے مانگ رہے تھے اپنی جانوں ک فکر کے بغیر وہ لوگ اپنی بہنوں، بیٹیوں کی حرمت کی حفاظت کر رہے تھے ان کو دیکھ کر احساس ہوا ہم ذندہ قوم ہیں لیکن بس کی حالت کو اور طالبات کو دیکھ کر احساس تھا ہم مردہ قوم ہیں ، ایک شعر کے مطابق
    ہم مائیں، ہم بہنیں، ہم بیٹیاں
    قوموں کی عزت ہم سے ہے

    اور آج اس قوم کی بیٹیوں کی برہنہ ٹکڑوں میں بٹی لاشیں میری آنکھوں کے سامنے تھیں۔ میری پھوپھی کا گھر یونیورسٹی کے قریب تھا اور میرے بابا کے پہنچنے سے پہلے پھوپھا جان مجھے لینے آگئے میں آپنی سہلیوں کے ساتھ پھوپھو کے گھر پھنچی وہاں پر بابا ہمیں لینے پہنچ چکے تھے ۔ میں پھوپھو سے ملی پھر ہم گھر کی طرف روانہ ہو گئے ۔
    جب ہماری گاڑی بولان میڈیکل کمپلیکس ( بی ایم سی) کے آگے سے گزری تو وہاں کہرام مچا ہوا تھا ایمبولینس زخمی طالبات کو لے کر وہاں پہنچ چکی تھی ۔ وہاں سے گزرے ہوے 5 منٹ ہی ہوئے تھے کے اطلاع ملی کہ بی ایم سی میں بھی دھماکا ہو گیا ہے۔
    یہ ایک اور ہولناک خبر تھی۔
    پھر ہم 5 بجے تک گھر پہنچے، امی کی حالت بہت خراب تھی ہم نے اللہ کا شکر ادا کیا کے اس نے مجھے محفوظ رکھا۔ میں آنے کے بعد پورا وقت ٹی وی کے سامنے بیٹھی رہی اپنی یونیورسٹی اور اپنی ساتھیوں کو دیکھتی رہی میرا دل رو رہا تھا ۔ میں اب تک صرف اور صرف یہی سوچ رہی ہو کہ اب میں یونیورسٹی کیسے جاؤں گی ؟ اپنی بس میں کیسے بیٹھوں گی؟ اور اپنی سہیلیوں کو کیسے بھولوں گی؟

    بس میری یہی دعا یہی ہے کہ،
    ہر تیرگی میں تو نے اتاری ہے روشنی
    اب خود اتر کے آ کہ سیاہ تر ہے کائنات!

    خوش بخت شاہد، کوئٹہ

    پس تحریر : اللہ کریم مسلمانوں میں تفرقہ ، نفرت پھیلانے والوں پر اپنا قہر نازل کرے (آمین ثم آمین)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 5
    • زبردست زبردست × 2
    • متفق متفق × 1
  14. باباجی

    باباجی محفلین

    مراسلے:
    3,865
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Curmudgeon
    مجھے ٹیگ کرکے ساجد بھائی نے بڑی زیادتی کی اس دھاگے میں
    پہلی بات یہ کہ دھاگے کا موضؤع ہی اصل بات سے توجہ ہٹانے والا ہے
    بجائے اس کے ہم یہ بات کرتے کہ ان واقعات کے اصل محرکات کیا ہیں
    ہم آپس میں ہی لڑ پڑے
    اور ایسے لڑے کہ فرقہ واریت پر مبنی دشمنی میں ہم اپنے اصل دشمنان کو بھی پیچھے چھوڑ گئے
    میں تو فرقہ واریت پر یقین رکھنے والوں کو مسلمان ہی نہیں مانتا کہ یہ تو سراسر اللہ کی نافرمانی ہے
    اور اس بارے میں جو آیت نازل کی گئی تھی اسے بڑے دھڑلے سے لکھواکر فریم کرواکر دیوار پر لٹکائی جاتی ہے کجا کہ اس پہ عمل کیا جائے
    اگر اس بارے بات کرنی ہی پڑے تو میں ہر دو فرقہ کے لوگوں سے یہ ضرور کہوں گا
    آپ لوگ خود ہی صحابہ کرام و اہل بیت کی شان میں گستاخی کے ذمہ دار ہیں
    آپ خود ہی ایک کی شان مین گستاخی کرکے دوسرے کو مجبور کرتے ہیں کہ وہ دوسرے کی شان میں گستاخی کرے
    رہ گئی بات شیعہ و سنی لوگوں کے قتلِ عام کی تو کیا شیعہ کے قتل میں صرف سُنی اور سُنی کے قتل میں صرف شیعہ ملوث ہوتے ہیں ؟؟؟؟؟
    کیا ملک دشمن عناصر ایسا نہیں کر سکتے ؟؟
    کیا ملک دشمن عناصر کو نہیں پتا کہ ملک خداداد پاکستان میں صرف دو فرقہ ایسے ہیں جن میں آپس میں منافرت پائی جاتی ہے ؟؟؟
    کیا وہ لوگ اس نظریاتی دشمنی کا فائدہ نہیں اٹھا سکتے ؟؟؟؟؟
    یہاں تو یہ حال ہے کہ ماچس کی تیلی دکھاکر آگ لگنے کا تماشہ دیکھا جاتا ہے
    اور جوحال ہے ہمارا کہ ہم لوگ فرقہ وارانہ منافرت میں اتنا آگے جا چکے ہیں کہ مارنا، قتل کرنا، اعلیٰ ترین ہستیوں کی شان میں گستاخی تو جیسے کوئی بات ہی نہیں ہے
    اور اس صورت کوئی اور آکر فائدہ اٹھا جائے تو اسی کوئی خطرہ نہ ہوگا کہ اسے اس کا محفوظ ترین موقع تو خود آپ حضرات نے دیا ہے
    کتنا آسان ہے نا
    کہ کسی شیعہ کو مار کر یہ کہہ دو کہ اسے سُنی نے مارا ہے
    اور سُنی کو مارکر کہہ دو کہ اسے شیعہ نے مارا ہے اور مزے کی بات تحقیق کوئی بھی نہیں کرے گا سب فوری یقین کریں گے
    ہو سکتا ہے ایسے واقعات میں کوئی غیر ملکی طاقت شامل ہو جیسے کہ انڈیا، اسرائیل، امریکہ وغیرہ
     
    • متفق متفق × 2
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  15. سیدہ سارا غزل

    سیدہ سارا غزل معطل

    مراسلے:
    292
    موڈ:
    Daring
    پیارے بھیا کوئی بھی سنی، دیوبندی یا اہل حدیث مسلمان ایسا نہیں ہے جو پاک و مطہر اہل بیت کی شان میں کوئی گستاخی بولے یا لکھے۔ کوئی اہل سنت والجماعت نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے پاک خانوادہ اور اہل بیت کے بارے توہین آمیز بات کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا ۔ نبی پاک سے پیار کرنے والا کوئی بھی عاشق رسول کبھی بھی نبی پاک کے پاک نام سے جڑی کسی ہستی کے بارے کچھ بھی نہیں کہتا۔ لیکن کچھ اہل تشیع بھائی لوگ تو میرے پیارے نبی پاک کی ازواج مطہرات اور ان جید صحابہ کی شان میں بھی کھلی گستاخیاں کرنا مذہبی فریضہ سمجھتے ہیں جو سیدنا علی کرم اللہ وجہ کی طرح آپ سے حقیقی رشتوں میں بندھے ہیں۔ جناب علی ، امام عالی مقام، جناب جعفر صادق یا کس شیعہ امام نے صحابہ یا ازواج مطہرات کو فحش گالیاں دیں جس کی سنت پوری کرتے ہوئے شیعہ بہن بھائیوں کی طرف سے صحابہ اور ازواج مطہرات کے بارے فحش کلامی کی جاتی ہے؟ میں بڑے ادب کے ساتھ مگر سختی سے اس الزام کو مسترد کرتی ہوں کہ اہل سنت والجماعت کی طرف سے پاک اہل بیت کی شان میں گستاخی کی جاتی ہے۔اہل سنت کا عقیدہ حسین سب کے حسین ہے۔ پاک اہل بیت کے کسی بھی فرد سے محبت اور عقیدت نہ رکھنے والا بھی اسی طرح بدبخت ہے جس طرح ازواجِ نبی اور صحابہِ رسول اللہ کی بے ادبی کرنے والا ملعون ہے۔ میرے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر ان کی پاک آل و اولاد پر، ان کی پاک ازواج پر، ان کے پاک صحابہ پر ان کے پاک اہل بیت پر ہزاروں لاکھوں کڑوڑوں سلام۔ اور ان میں سے کسی کیخلاف بے ادبی کرنے والے پر کل عالمین، جن و بشر اور رب العالمین کی لعنت۔
     
    • زبردست زبردست × 2
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • متفق متفق × 1
  16. باباجی

    باباجی محفلین

    مراسلے:
    3,865
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Curmudgeon
    بہت خوشی ہوئی آپ کی بات پڑھ کر
    لیکن میں نے سُنی انہیں کہا ہے جنہیں یہاں سُنی کہا گیا ہے
    یعنی لشکر جھنگوی والے یا سپاہ صحابہ والے
    ایک دفعہ Yahoo پر چَیٹ کرتے ہوئے میں ایک چیٹ روم میں گیا تو وہاں دیکھا کہ شیعہ اور سُنی حضرات میں جنگ جاری تھی اور اگلے کچھ منٹ میں میں نے وہ وہ کچھ پڑھا وہ وہ کچھ لکھا دیکھا کہ جی کیا مسلمانیت چھوڑ دوں اگر ایسی ہوتی ہے مسلمانیت
    وہ گستاخی ہو رہے تھی کہ اگر اس کی واقعی کوئی سزا ہوتی تو سنگسار کرنا ہوتی
    اسی Context میں لکھا تھا میں نے کہ ہر دو فرقہ کے حضرات قصور وار ہیں
     
    • متفق متفق × 2
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  17. انعام جی

    انعام جی معطل

    مراسلے:
    250
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm

    اوہو میں نے تو ایک صدیوں کے مظلوم کو چھیڑا دیا نہ جی آپ شوق سے رو دھو، ماتم کرو سینے، کوٹو اپنے سینوں کو مگر اپنے خرچے پر ہم آپ کا ہاتھ نہیں روکیں گے۔ بس ذرا آج کل کچھ فرصت زیادہ ہے اس لیے آپ جیسے مظلومین کے نقاب پر ہاتھ ڈال دیا ورنہ یہ تو مجھ کو بھی پتہ ہے کہ صدیوں کی سمینٹ لگا نقاب یوں نہیں اترے گا۔
    وثانیہ، باتیں گول کرنا یا ان کے پیس کر کہ کیک پیس کی طرح ہڑپ کر جانا میری عادت نہیں۔آپ کی مظلومیت کا ترانہ تو جاری رہے گا لیکن درحقیقت آپ میری باتوں کو گول کرنے کے عادی ہیں سو یہ شوق اس مرسلے میں بھی جناب نے پورا فرمایا ہے، یہ دیکھ لیں وہ دیکھ لیں حضرت آپ کی مظلومیت تو تصدیق شدہ ہے اس فورم سے لے کر چہار دانگ عالم میں آپ لوگوں کی مظلومیت کا ڈنکا پٹ رہا ہے یہ کیا آپ ایک آنے کی خبروں کا لنک دیتے ہیں۔ پاکستان میں آپ مظلوم کہ لشکر جھنگوی آپ کو قتل کر رہی ہے، ایرن میں، عراق میں عالمی استعمار آپ کے پیچھے ہے، مڈل ایسٹ کے عرب آپ کے پیچھے ہیں اور آپ تو بس علم امن لیے بھاگے جارے ہیں آگے آگے آپ ، بقیہ سب سلفی ناصبی آپ کے پیچھے پیچھے۔
    جو مطالبات آپ مجھ سے فرما رہئے ہیں کہ اہل تشیع کبھی قتل عام میں ملوث نہیں رہے تو یہ آپ کی غلط فہمی ہے کرم ایجنسی میں جب جنگ چھڑی تو اہل تشیع بھی خوب کھل کھیلے تھے اور اہل تسنن کی آبادیوں کا انہوں نے قیمہ نکال دیا تھا ملاحظہ کیجئے بی بی سی کی یہ رپورٹ جس میں صرف سنی انتہا پسندوں کا ہی نہیں بلکہ اہل تشیع دہشت گردوں کا بھی ذکر ہے

    http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/story/2008/08/080817_kurram_analysis_ra.shtml

    آپ نے پھر دونوں شیعی تنظیموں کی اس بار بھی مذمت سے صاف انکار کر دیا ایک تو اس لیے کہ آپ کو کچھ معلوم نہیں دوسری اس لیے کہ وہ آپ کی نگاہ میں بے گناہ ہے نیز ان سے فلاں فلاں تنظمیں ملتی ہیں۔
    یہی تو وہ تعصبانہ رویہ ہے جس کا رونا رویہ جارہا ہے کہ لشکر جھنگوی مذمت میں تو اہل تشیع کی زبانیں مشین گنیں بن جاتی ہیں اور ان کا تبرا ہی ختم نہیں ہوتا دوسری طرف آپ جیسے متعصب لوگ ہیں جو کبھی اپنے گریبان میں منہ ڈالنے کو تیار نہیں۔ اب میں کچھ اور کہوں گا نہیں کیوں آپ کی حقیقت اچھی طرح آشکار ہو چکی ہے۔ سب غلط ہیں ساری رپورٹس غلط ہیں لیکن میر انیس درست۔ میر انیس یہ شاعری نیست۔ یہاں ثبوت و عدم ثبوت کی بنا پر بات ہوتی ہے باتیں گول و چکور صرف شاعری میں ہوتی ہیں


    میں نے جو پہلے مراسلے میں خبریں شئیر کی تھیں وہ صرف وحدت اور لشکر مہدی کے دہشت گردوں کی گرفتاری کے حوالے سے تھیں اب اس چیز کو گھما کر یہ بات کہنا کہ ان کی گرفتاری ایسی ہے جیسے مبے گنا اہل تسنن کی، تو اب اس احمقانہ منطق کا کیا جواب دیا جائے ؟ بات ہو رہی ہے وحدت کے دہشت گردوں کی اور جناب جواب چنا دیتے ہوئے اس کو اہل تسنن کے معصوم کی گرفتاری سے ملا رہے ہیں۔ جناب وحدت اور لشکر مہدی کے جن لوگوں کو گرفتار کیا گیا وہ مسلمہ دہشت گرد تھے ان پر مقدمات موجود تھے، ڈی آئی جی نے کو گرفتار کے کہ میڈیا کے سامنے پیش کیا اور ان پر متعدد اہل تسنن کے قتل کے الزامات تھے۔ اب یہ ایک مصدقہ بات ھی جو ایک سینئر پولس افسر کہ رہا تھا۔ یہ بات میں ہر مراسلے میں کہتا ہوں لیکن ہر بار میر انیس تقیے و مکاری سے تیار شدہ قوام میں اس بات کو لپیٹ کر نکلنے کی کوشش کرتے ہیں۔ سو کرتے رہیے آپ حیلہ بازیاں لیکن اس طرح گول مول باتوں سے کچھ بن نہ پائے گا آپ سے۔

    آپ نے کوئی بات مانی ہے جو یہ بات مانیں گے کہ ان دیوبندی علما کے قاتل آپ کے ہم مسلک ہی ہیں۔ خیر ُ نہ مانیں آپ کو منوانا میرا کام بھی نہیں میرا کام تو صرف یہ باتیں پبلک کرنا ہیں تاکہ سب لوگ آپ کی مظلمومیت کے پیچھے سے چھن چھن کر آنے والے بھیانک مظالم کو دیکھ لیں ۔

    ہا ہا یہ دیکھو خمینی صاحب میدان میں آگے ہیں ۔ اچھا تو خمینی سے اہل سنت کے بارے میں یہ کچھ کہا ہے بڑی خوشی ہوئی جان کر تو پھر وہ خمینی کون ہے جو اہل سنت کو نواصب کہ کر ان کو کافر قرار دیتا ہے۔ غالباً ایک انٹرنیشنل سنسر شدہ، تقیہ زدہ اڈیشن ہے خمینی کا اور دوسرا صاف اور ظاہر۔

    [​IMG]
    [​IMG]


    اس صفحے پر آپ نے نواصب کےذیل میں حضرت عائشہ حضرت زبیر و حضرت طلحہ کا نام دیکھ لیا نا۔ پورا ترجمہ نہیں کروں گا کیوں ان ہستیوں کو جو گالیاں خمینی نے دی ہیں وہ ناقابل برداشت ہیں اور اب ذرا دیکھئے کہ یہ اہل سنت کو نواصب کے نام سے اور کیا کھتا ہے۔
    دوسری خمینی کے بڑے آپ کے ملاباقر مجلسی ارشاد فرماتے ہیں جب حضرت مہدی ظاہر ہوں گے وہ دوسرے کافروں سے پہلے سنیوں کے علما سے ابتدا کریں گے اور انہیں اور ان کے علما کو پہلے قتل کریں گے ۔حق الیقین ج2، ص 527

    یہاں یہ رویات دینے کا مقصد صرف یہی ہے کہ لوگ یہ جان جائیں کہ اہل تشیع کا نکتہ نظر اہل تسنن کے بارے میں کیا ہے۔ اس بات کا تو سب ہی رونا روتے ہیں کہ اہل تسنن کا ایک گروہ اہل تشیع کو کافر کہتا ہے سو حقیقت حال پیش ہے۔ یہ ابھی ابتداء ہے ٹھیک اسی موضؤع پر قائم رہتے ہوئے میں مزید حوالے پیش کرتا ہوں۔
     
    • معلوماتی معلوماتی × 3
    • زبردست زبردست × 2
  18. فلک شیر

    فلک شیر محفلین

    مراسلے:
    7,462
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Shh
    اک معمہ ہے سمجھنے کا، نہ سمجھانے کا....................
     
  19. Fawad -

    Fawad - محفلین

    مراسلے:
    2,163

    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


    خطے ميں موجودہ صورت حال کا عقلی اور تعميری تجزيہ اسی نتيجے کی نشاندہی کرتا ہے کہ عدم استحکام اور اتحاد کا فقدان پاکستان کو انتشار کی جانب لے جائے گا جو سارے خطے پر اثرانداز ہو گا اور نہ صرف امريکی اور عالمی مفادات کو نقصان پہنچائے گا بلکہ امريکی شہريوں کی زندگيوں کو بھی خطرے ميں ڈال دے گا۔

    يہ بات خود امريکہ کے بہترين مفاد ميں ہے کہ پاکستان ميں ايک فعال، جمہوری اور مستحکم حکومت ہو جو پورے ملک پر اپنی رٹ قائم کر سکے۔

    امريکہ پاکستان کو ايک آزاد اور خود مختار ملک کی حيثيت سے احترام کی نگاہ سے ديکھتا ہے اور اس ضمن ميں ايسی کسی کاروائ کی حمايت نہيں کی جائے گی جس سے پاکستان کی سلامتی کو خطرات لاحق ہوں۔ حقیقت يہ ہے کہ امريکہ ايک بڑی بھاری قيمت ادا کر کے اس بات کو يقينی بنا رہا ہے کہ پاکستان اقتصادی اور دفاعی اعتبار سے مستحکم ہو۔

    ان دوستوں کی تسلی کے لیے يہ واضح کر دوں جو بلوچستان کے حوالے سے امريکی کی مبينہ سازشوں پر مبنی کہانيوں پر يقين رکھتے ہيں کہ امريکی اسٹيٹ ڈيپارٹمنٹ کی ديواروں پر لگے ہوئے درجنوں نقشوں ميں بلوچستان واضح طور پر پاکستان کا حصہ ہے۔


    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


    www.state.gov

    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

    [​IMG]
     
    • نا پسندیدہ نا پسندیدہ × 2
  20. ام نور العين

    ام نور العين معطل

    مراسلے:
    2,026
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    اللہ کہ لعنت ہو ان کے امام خمینی پر ، یہی ہے نفرت و بغض صحابہ کرام کا انقلاب ایران ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • نا پسندیدہ نا پسندیدہ × 1
لڑی کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

اس صفحے کی تشہیر