سویڈن میں رمضان

جاسم محمد

محفلین
کیا وہاں مسلمان segregated ہیں؟ دوسروں کے ساتھ رہنا پسند نہیں کرتے؟ یا دوسرے ان کے ساتھ رہنا پسند نہیں کرتے؟
سویڈن کے مسلمان کافی سیگریگیٹڈ ہیں۔ ناروے اس لحاظ سے بہتر ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سویڈن میں دائیں بازو کی اینٹی اسلام و اینٹی مسلم جماعت سویڈن ڈیموکریٹس انتخابات میں بہت سرگرم دکھائی دیتی ہے۔ پچھلے دنوں جو یورپی یونین نے پاکستان کیخلاف بھاری اکثریت سے قرارداد پاس کی ہے۔ وہ بھی اسی سیاسی جماعت کے ایک ممبر کا کارنامہ تھا۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آپ کے سارے پالتو جانور آپ کے ساتھ فلیٹ میں رہتے ہیں؟

کیا وہاں مسلمان segregated ہیں؟ دوسروں کے ساتھ رہنا پسند نہیں کرتے؟ یا دوسرے ان کے ساتھ رہنا پسند نہیں کرتے؟
نہیں ایسا تو نہیں ہے۔ جو رینٹ پہ گھر ہیں وہاں ہر ایک اپنی مرضی تو نہیں کر سکتا نا یا پسند نا پسند جیسا نہیں۔ کوپن ہیگن میں تو کئی بلڈنگ ایسی ہیں جہاں تین چار پاکستانی فیملیز بھی رہتی ہیں۔
نہیں پالتو جانور فلیٹ میں نہیں رہتے۔ وہاں اجازت نہیں سوائے ایک بلی رکھنے کے۔
یہ ہمارے ساتھ اس نئے گھر میں رہتے ہیں ۔ جو ہم نے اپنی خواہش کے مطابق ایکسٹینڈ کروایا ہے۔اور اب تو اپنے پالتو جانوروں کے لئے الگ سے کمرہ بھی بنوا لیا ہے۔

کیا وہاں کوئی مقامی مسلمان نہیں ہیں؟ کیا وہاں پیدا ہوئے مسلمان بھی خود کو غیر وطن میں سمجھتے ہیں؟
ہیں۔ بہت سارے مقامی لوگوں نے اسلام قبول کیا ہے۔
نہیں جو یہاں کی پیدائش ہیں ان کے لئے وطن تو یہی ہے۔

آپ کیا سویڈن میں نہیں؟ ڈنمارک واپسی چوٹ سے پہلے ہوئی یا بعد؟ کیا ڈنمارک آپ کا وطن ہے؟
چوٹ سے پہلے۔
نہیں اس وقت ڈنمارک ۔ چچا کی فیملی سویڈن میں۔ تو اکثر ان کے پاس جا کر رہنا ہوتا ہے۔ چونکہ اس گھر کی تعمیر ہو رہی تھی تو معمول سے زیادہ آنا جانا رہا ۔ 45 منٹ کی تو ڈرائیو ہے یہاں سے۔

کیا تبدیلی آئی ہے؟
تبدیلی اس طرح سے ہیں کہ اب پہلے جیسے زیادہ لوگ نہیں اکٹھے ہوتے۔ احتیاط ہی کرتے ہیں۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بھیا یورپ میں یہ بہت ہے ہمارے بیٹے کے پڑوسی بھی دس بجے کے بعد بالکل کھٹ پٹ پسند نہیں کرتے تھے ویسے اخلاقاً بے حد اچھے لوگ تھے !!!!!ہم بھی بہت خیال رتے تھے کے دس بجے رات کے بعد کچھ چیز زور سے نہ رکھی جائے!!!!!!
جی ہاں ایسا ہی ہوتا ہے ایک دوسرے کا احساس۔
اور اگر کوئی گیدرنگ وغیرہ ہو تو بھی اخلاقاً ایک دوسرے کو مطلع کر دیا جاتا ہے۔ اس طرح تمام معاملات خوش اسلوبی سے چلتے رہتے ہیں۔
 
زیک

مسافر
بھئی ان سوالات سے ایسا لگ رہا ہے کہ گُلِ یاسمیں بٹیا تو بیچاری سہمی ہوئی کٹہرے میں کھڑی ہیں اور آپ کٹہرے سے باہر چند کاغذ ہاتھ میں تھامے، کالا کوٹ پہنے ٹہل ٹہل کر سولات ( کی بوچھار) کر رہے ہیں ۔
بٹیا! گھبرانا نہیں ہے ۔ ہم آپ کے ساتھ ہیں ۔
فکر نہ کریں گُلِ یاسمیں تو اخروٹ کھاتے جن سے نہیں گھبرائیں یہ سوال کیا چیز ہیں۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بھئی ان سوالات سے ایسا لگ رہا ہے کہ گُلِ یاسمیں بٹیا تو بیچاری سہمی ہوئی کٹہرے میں کھڑی ہیں اور آپ کٹہرے سے باہر چند کاغذ ہاتھ میں تھامے، کالا کوٹ پہنے ٹہل ٹہل کر سولات ( کی بوچھار) کر رہے ہیں ۔
بٹیا! گھبرانا نہیں ہے ۔ ہم آپ کے ساتھ ہیں ۔
اس لڑی میں ہمارے ساتھ کا نعرہ لگا رہے ہیں جبکہ دوسری لڑی میں سب سے زیادہ آپ ہی ڈرا رہے ہیں۔
سوال جواب سے نہیں سہمتے۔۔۔ نظر نہ انے والی چیزوں سے تھوڑا گھبرانا پڑتا ہے ورنہ سب ہمیں بھی بھوتنی سمجھ لیں گے۔ جیسا کہ اکثر کو گمان ہے۔
عبدالرؤف بھائی تو اس واقعہ سے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ تمہاری ٹائپنگ رفتار دیکھکر لگتا ہے کہ کوئی جن قابو کیا ہوا ہے۔
 
زیک

مسافر
میرا ایک دوست سینٹ پیٹرزبرگ (روس) میں رہتا ہے جس کا عرض البلد سویڈن اور ناروے جیسا ہی ہے فن لینڈ تو شاید بہت قریب ہے ۔ وہاں بھی افطاری کا ٹائم نو بجے اور سحری کا صبح ڈھائی بجے ہے۔
وہ لوگ اسی ٹائم سے کرتے ہیں ۔
اسلام چونکہ ٹراپیکل مذہب ہے لہذا شدید شمال و جنوب کے بارے میں احکامات واضح نہیں ہیں۔ اس وجہ سے مسلمان مختلف طریقے اپناتے ہیں۔ ٹراپیکل علاقوں میں سحر (فجر) کے لئے astronomical twilight (سورج 18 ڈگری نیچے) استعمال کیا جاتا ہے لیکن سینٹ پیٹرزبرگ میں اس رول کے تحت ابھی بھی سورج اتنا نیچے جاتا ہی نہیں۔ لہذا آپ کا دوست nautical twilight (سورج 12 ڈگری نیچے) کا rule استعمال کر رہا ہے۔ آخری روزے تک یہ بھی بیکار ہو جائے گا۔
 
سیما علی

لائبریرین
اس لڑی میں ہمارے ساتھ کا نعرہ لگا رہے ہیں جبکہ دوسری لڑی میں سب سے زیادہ آپ ہی ڈرا رہے ہیں۔
سوال جواب سے نہیں سہمتے۔۔۔ نظر نہ انے والی چیزوں سے تھوڑا گھبرانا پڑتا ہے ورنہ سب ہمیں بھی بھوتنی سمجھ لیں گے۔ جیسا کہ اکثر کو گمان ہے۔
عبدالرؤف بھائی تو اس واقعہ سے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ تمہاری ٹائپنگ رفتار دیکھکر لگتا ہے کہ کوئی جن قابو کیا ہوا ہے۔
سچ بٹیا ہمیں بھی لگتا ہے کوئی چراغ والا جن آپکے قابو میں
آپ سچ شمشاد بھیا کا زنانہ ورژن ہیں اُردو محفل میں!!!!!:applause::applause::applause::applause::applause:
 
Top