سویڈن، ڈنمارک، فن لینڈ، آئس لینڈ میں روزہ 21 سے 24 گھنٹے، ارجنٹائن آسٹریلیا میں 9 گھنٹے کا ہوگا !

arifkarim

معطل
سویڈن، ڈنمارک، فن لینڈ، آئس لینڈ میں روزہ 21 سے 24 گھنٹے، ارجنٹائن آسٹریلیا میں 9 گھنٹے کا ہوگا

اسلام آباد (صباح نیوز) رمضان المبارک میں سحرو افطار کے اوقات دنیا بھر میں مختلف ہوتے ہیں کہیں روزے کا دورانیہ طویل اورکہیں کم ہوتا ہے، فن لینڈ اور سوئیڈن کے مسلمان دنیا کے طویل ترین دورانیے کے روزے رکھیں گے۔ پاکستان سمیت دنیا کے اکثر ممالک میں روزے کا دورانیہ 15 سے 16 گھنٹے کے قریب ہوگا۔ سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں دوزہ دار 50 ڈگری سینٹی گریڈ کی گرمی میں روزے پورے کرتے ہیں۔ ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ اس سال سویڈن، ڈنمارک، فن لینڈ اور آئس لینڈ میں روزے کا دورانیہ 21 گھنٹے کا جبکہ ان ممالک کے شمالی حصوں میں دورانیہ 24 گھنٹے تک محیط ہوگا۔ ارجنٹائن اور آسٹریلیا میں روزے9 اور 10 گھنٹے کے ہونگے۔
http://www.nawaiwaqt.com.pk/islamabad/18-Jun-2015/393463
لئیق احمد عبدالقیوم چوہدری ایچ اے خان
 
arifkarim

معطل
قطب شمالی کے گرد و نواح میں رہنے والے مسلمانوں کو یہ طویل دورانیے کے روزے بہت بہت مبارک ہوں :)
 
فہیم

لائبریرین
24 گھنٹے کا مطلب تو پورے دن کا روزہ ہوگیا پھر سحری اور افطاری کا ٹائم کہاں سے آئے گا؟
 
سویڈن، ڈنمارک، فن لینڈ، آئس لینڈ میں روزہ 21 سے 24 گھنٹے، ارجنٹائن آسٹریلیا میں 9 گھنٹے کا ہوگا

اسلام آباد (صباح نیوز) رمضان المبارک میں سحرو افطار کے اوقات دنیا بھر میں مختلف ہوتے ہیں کہیں روزے کا دورانیہ طویل اورکہیں کم ہوتا ہے، فن لینڈ اور سوئیڈن کے مسلمان دنیا کے طویل ترین دورانیے کے روزے رکھیں گے۔ پاکستان سمیت دنیا کے اکثر ممالک میں روزے کا دورانیہ 15 سے 16 گھنٹے کے قریب ہوگا۔ سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں دوزہ دار 50 ڈگری سینٹی گریڈ کی گرمی میں روزے پورے کرتے ہیں۔ ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ اس سال سویڈن، ڈنمارک، فن لینڈ اور آئس لینڈ میں روزے کا دورانیہ 21 گھنٹے کا جبکہ ان ممالک کے شمالی حصوں میں دورانیہ 24 گھنٹے تک محیط ہوگا۔ ارجنٹائن اور آسٹریلیا میں روزے9 اور 10 گھنٹے کے ہونگے۔
http://www.nawaiwaqt.com.pk/islamabad/18-Jun-2015/393463
لئیق احمد عبدالقیوم چوہدری ایچ اے خان

اسکا ایک اسان طریقہ یہ ہے کہ قریبی مسلم ملک جہاں معمول کے مطابق روزے رکھے جاتے ہوں اس کو فالو کریں
اس سے اسان طریقہ یہ ہے کہ سعودی عرب کے اوقات فالو کریں
 
arifkarim

معطل
شمالی جرمنی میں 21 جون کے روزے کا دورانیہ 18 گھنٹے 29 منٹ ھو گا۔
انشاءاللہ اگلے سال صورت حال مزید خراب ہو جائے گی :)

ناروے میں کتنے گھنٹے کا ہو گا؟؟
وہی جو اوپر خبر میں لکھا ہے ۔ 21 سے 24 گھنٹے :)

کویت میں پہلا روزہ تقریباً 15 گھنٹے اور 37 منٹ کا ہے
یہ تو پھر بھی قابل برداشت ہے۔ :)

24 گھنٹے کا مطلب تو پورے دن کا روزہ ہوگیا پھر سحری اور افطاری کا ٹائم کہاں سے آئے گا؟
یہ تو آپ ان مسلمانوں سے دریافت فرمائیں جو واقعتاً سورج کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے ان شمالی علاقوں میں روزے رکھتے ہیں :)

اسکا ایک اسان طریقہ یہ ہے کہ قریبی مسلم ملک جہاں معمول کے مطابق روزے رکھے جاتے ہوں اس کو فالو کریں
اور یہ ’’معمول‘‘ بنائے گا کون؟ اب تو ماشاءاللہ قریباً ہر یورپی ملک میں اچھے خاصے مسلمان بستے ہیں :)

اس سے اسان طریقہ یہ ہے کہ سعودی عرب کے اوقات فالو کریں
اب ہر کوئی آپ کی طرح الباکستانی بننے سے رہا:)
بہرحال ’’معمول‘‘ کی طرح ہم اس سال بھی خط استوا پر مقیم شہر جیسے انڈونیشن پونٹیانک کے حساب سے روزے رکھیں گے:
b550.gif

http://www.hamariweb.com/islam/pontianak_ramadan-timing105974.aspx
خط استوا پر گرمیاں ، سردیاں سورج کا اتار چڑھاؤ دیگر مقامات کے مقابلہ میں یکساں رہتا ہے۔ یوں زمین کے شمالی اور جنوبی ترین علاقہ جات میں مقیم مسلمانوں کیلئے سوائے خط استوا پر چلنے کے اور کوئی منطقی حل نہیں ہے۔ اور جو الباکستانی احباب سعودی عرب کے حساب سے روزے رکھنے کے فتوے دے رہے ہیں وہ قطب جنوبی کے آس پاس رہنے والوں کو کیا منہ دکھائیں گے جہاں ہماری گرمیوں میں انکے ہاں روزے 8 سے 9 گھنٹے تک ہو جاتے ہیں :)
 
مدیر کی آخری تدوین:
Top