سوناکشی فلم’’چمیلی کی شادی‘‘ کے سیکوئل میں مرکزی کردار ادا کریں گی

rubab ruhi

محفلین
ممبئی(سچ ٹائمز) بالی ووڈ میں دبنگ گرل کے نام سے مشہور اداکارہ سوناکشی سنہا ماضی کی سپر ہٹ فلم’’چمیلی کی شادی‘‘ کے سیکوئل میں مرکزی کردار ادا کریں گی۔بالی ووڈ کی کامیڈی فلم’’چمیلی کی شادی‘‘ 1986 میں ریلیز کی گئی تھی جس میں اداکار انیل کپور اور امرتا سنگھ نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

جس میں دونوں اداکاروں کی جوڑی کو خوب پذیرائی حاصل ہوئی جب کہ فلم میں اداکارہ امرتا سنگھ کا کردارآج بھی لوگوں کے ذہنوں میں محفوظ ہے تاہم اب فلم ’’چمیلی کی شادی‘‘ کا سیکوئل بنانے کا فیصلہ کیاگیا ہے
میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ ہدایت کاروں رادھیکا راؤ اور ونے سپرو نے ماضی کی سپر ہٹ فلم’’چمیلی کی شادی‘‘ کا سیکوئل بنانے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ فلم میں امرتا سنگھ کا کردار اداکارہ سوناکشی سنہا ادا کریں گی اور فلم میں انیل کپور کے کردار کے لیے ابھی تک کسی اداکار کا انتخاب نہیں کیا گیا تاہم فلم کی کاسٹ کا حتمی اعلان چند روز میں کیاجائے گا
 
Top