سولھویں سالگرہ سولہویں سالگرہ کے موقعے پر تک بندی کا مشاعرہ - حسب روایت ۔

گلستانِ محفل
سو رنگ ہیں یہاں پر، سو طرح کے نظریے
رکھتے ہیں شوق اپنا سب ممبرانِ محفل
بیلا، گلاب، گیندا، نرگس، کنول، چنبیلی
سب پھولوں سے سجا ہے یہ گلستانِ محفل​
 

سیما علی

لائبریرین
گلستانِ محفل
سو رنگ ہیں یہاں پر، سو طرح کے نظریے
رکھتے ہیں شوق اپنا سب ممبرانِ محفل
بیلا، گلاب، گیندا، نرگس، کنول، چنبیلی
سب پھولوں سے سجا ہے یہ گلستانِ محفل​
بہت شاندار
تابش میاں گلستاں مہک رہا ہے سارے خوشبودار پھولوں سے :redrose::flower::redrose::flower::redrose:
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
گلستانِ محفل
سو رنگ ہیں یہاں پر، سو طرح کے نظریے
رکھتے ہیں شوق اپنا سب ممبرانِ محفل
بیلا، گلاب، گیندا، نرگس، کنول، چنبیلی
سب پھولوں سے سجا ہے یہ گل ستانِ محفل​
بس ہمیں تو اپنا نام کھینچ لاتا ہے اس لڑی میں ورنہ شاعری اور ہم۔۔۔۔ دور دور ہی رہتے ہیں۔
بہت زبردست لکھا ہے تابش بھائی۔
جیتے رہئیے خوش رہئیے۔
 

سیما علی

لائبریرین

فاخر رضا

محفلین

امین شارق

محفلین
اردو محفل کی شان میں تیسری نظم
جب کبھی نیا سال آتا ہے
میرے دل میں خیال آتا ہے


میری اردو محفل
تیری تعریف میں غزل لکھوں
تجھے شبنم کہوں کنول لکھوں
تیری خوشبو کسی سے کم تو نہیں
خوشنما پھولوں کا بدل لکھوں
تیرے انداز سب اپناتے ہیں
رہبری کی تجھے مشعل لکھوں
اور بھی ہیں کئی جو اچھی ہیں
پر سبھی سے تجھے افضل لکھوں

تیری تعریف میں اچھے لفظوں کا
دیکھ مجھے استعمال آتا ہے


میری اردو محفل
جب کبھی دل اداس ہوتا ہے
اور دکھ آس پاس ہوتا ہے
چین ملتا نہیں اک پل کے لئے
درد دل کا لباس ہوتا ہے
ناگہانی مصیبتوں سے جب
آدمی بد حواس ہوتا ہے
ایسے میں تمہاری دید سے دل
خوشی سے روشناس ہوتا ہے

اور تیرا نام اے اردو محفل
دل کو اک نئی خوشی دے کر
رنج و غم سے نکال آتا ہے

میری اردو محفل
اور جب تیری دید ہوتی ہے
ہم سمجھتے ہیں عید ہوتی ہے
اس میں تحریر اپنی دیکھیں لوگ
ہر کسی کو امید ہوتی ہے
تیرے اشعار اچھے ہوتے ہیں
تیری باتیں مفید ہوتی ہیں
جیسے ممکن ہو تیرا ساتھ ملے
دل میں خواہش شدید ہوتی ہے

قلب لوگوں کے جیت لینے کا
تجھ کو اچھا کمال آتا ہے

میری اردو محفل
ہم تیرا انتظار کرتے ہیں
اور فقط تجھ سے پیار کرتے ہیں
سچے لفظوں کی مالا تیرے لئے
سوچ کر ہم تیار کرتے ہیں
تیرے حاسد تیرے نقصاں کے لئے
یوں تو کوشش ہزار کرتے ہیں
تیرے انداز پڑھنے والے کے
دل کو باغ و بہار کرتے ہیں

اور بھی بزم ہیں اردو کی مگر
یاد تو بے مثال آتا ہے


پیاری اردو محفل
چار دن کی یہ زندگانی ہے
دو جہاں میں ہر ایک فانی ہے
دورِ حاضر میں نفسا نفسی ہے
ازل سے فطرتِ انسانی ہے
تونے الفت کے پھول بانٹیں ہیں
یہ فقط تیری مہربانی ہے
کتنے لوگوں کے دل کا چین ہے تو
تیرا کردار تو لاثانی ہے

فانی دنیا ہے یہ یہاں شارؔق
ہر اک شے کو زوال آتا ہے


جب کبھی نیا سال آتا ہے
میرے دل میں خیال آتا ہے
 

امین شارق

محفلین
حسب روایت محفل کی اس سال کی سالگرہ کا کافی ماحول بن چکا ہے کئی نئی لڑیاں محفل کی سولہویں کےلیے آرائش و تزئین کا سامان لیے آویزاں کی جا چکی ہیں اور اپنے اپنے موضوعاتی تنوّع کے ساتھ محفلین ان میں اپنی استطاعت، محفل سے محبت اور نیک خواہشات کے جذبات کے مطابق گرمجوشی کے ساتھ رونق افروز ہو رہے ہیں ۔
ان میں محفلین کی سینئر شخصیات کے شخصی تعارف، علمی مکالمات اور روز مرہ گپ شپ کے ساتھ ساتھ دوستانہ نوک جھونک کے نہ رکنے والے سلسلوں نے ماحول میں ایک سماں باندھا ہوا ہے ۔اس سے یہ گمان بھی ثبوت کو پہنچتا نظر آتا ہے کہ نوک جھونک کی صلاحیتیں اس محفلی قوم میں برجۂ اتم موجود ہیں اور اپنی آب و تاب سے فضا کو گرمائے ہوئے ہیں ۔اس رونق کے جاری رہنے کے امکان میں ابھی کم از کم دو تہائی ماہ کا عرصہ باقی ہے ۔ اس سلسلے میں ایسا ممکن نہ تھا کہ تحریروں اور تقریروں کے ساتھ مشاعرے کا اہتمام نہ ہو تا۔ اگر چہ چند سال سے یہ سلسلہ تعطل کا بھی شکار رہا ۔ اور اب کئی شعراء اور شاعرات نے اسے برپا کرنے کی ہامی بھری ہوئی ہے ۔ مولیٰ تعالٰی کامیاب کرے ۔

انہی سلسلوں میں ایک سلسلہ شعراء کی تخلیقات کا صوتی ادائیگی میں بھی شروع ہوا اور خوب سراہا گیا ہے ۔

اسی نسبت سے تمام محفلین سے گزارش ہے کہ سولہویں سالگرہ کے لیے حسب روایت جو تک بندی کی لڑی اب تک آویزاں نہیں ہوئی تھی اسے اس کی لڑی کی کڑی سمجھا جائے اور اپنی شعری تک بندیاں پیش کی جائیں ۔

اس میں کوئی بحر کی پابندی نہیں بس لڑی کی مناسبت سے ایک شعری تقاضا ہے ۔ تک بندی بحری کے ساتھ ساتھ برّی (یعنی بے بحری) بھی ہو سکتی ہے ۔ بس پیش دلی جذبات سے کی جائے ۔

گزشتہ برس محفل کی پندرہویں سالگرہ پر ہم نے محفل کی جوانی پر کچھ عرض کیا تھا

ایک اسی کا ضمیمہ اور تتمّہ آج بطور آغاز پیش خدمت ہے ۔

سولہ سنگھار
گزشتہ سال چڑھا تھا شباب محفل پر
ہوئے تھے پندرہ پورے جو سال محفل پر
سجا کے بزم یہ کہتے ہیں محفلین امسال

"بھری جوانی" کے سولہ سنگھار محفل پر
خوبصورت کیا کہنے عاطف بھائی
 

امین شارق

محفلین
اردو محفل کی شان میں چوتھا نذرانہ

اس درجے میری جاں حسیں دیدار تمہارا ہے
اردو کا جو شوقین ہے وہ یار تمہارا ہے

اس دور میں کوئی کسی کو یاد نہیں کرتا
اور وقت کوئی اپنا برباد نہیں کرتا
ہم سب تیرے قاری ہیں یہ پیار تمہارا ہے
اردو کا جو شوقین ہے وہ یار تمہارا ہے

کیسے نثر لکھتے ہیں تونے یہ ُگر سکھائے
محفل نے تیری کتنے اہلِ سخن بنائے
بے مثل فروغِ ادب میں کردار تمہارا ہے
اردو کا جو شوقین ہے وہ یار تمہارا ہے

تیرے بغیر دنیا اُجڑی ہوئی لگتی ہے
جانے کیوں زندگی میں کوئی کمی لگتی ہے
جس شخص کو دیکھو وہ طلب گار تمہارا ہے
اردو کا جو شوقین ہے وہ یار تمہارا ہے

غزلیں اور مضامین اسکے دلنشیں ہیں لگتے
اسکے تمام سلسلے بھی بہتریں ہیں لگتے
ہے جس کو ذوقِ سخن پرستار تمہارا ہے
اردو کا جو شوقین ہے وہ یار تمہارا ہے

معیار کا تمہارے مشتاق زمانہ ہے
انداز ہی تمہارا کچھ ایسا سہانا ہے
ہر ایک سلسلہ بھی شاہکار تمہارا ہے
اردو کا جو شوقین ہے وہ یار تمہارا ہے

تیرے لئے دعا گو ہیں محفلین سارے
گلشن ہے تو ہمارا ہم پھول ہیں تمہارے
پھولوں سے مہکتا ہوا گلزار تمہارا ہے
اردو کا جو شوقین ہے وہ یار تمہارا ہے

اللہ کرے کبھی نہ تجھ کو زوال آئے
ہر وقت مسکرائے ہر دم عروج پائے
جاں سے عزیز ہم کو وقار تمہارا ہے
اردو کا جو شوقین ہے وہ یار تمہارا ہے

آئے ہیں سالگرہ میں تیرے محفلین سارے
کرتے ہیں پیار دل سے سب بالیقین سارے
شدت سے اردو محفل انتظار تمہارا ہے
اردو کا جو شوقین ہے وہ یار تمہارا ہے

یہ چند لفظ میں نے لکھے ہیں تیری خاطر
سو بار ملے جیون سو بار بنے شاعر
رب کی قسم یہ شارؔق ہر بار تمہارا ہے

اردو کا جو شوقین ہے وہ یار تمہارا ہے

اس درجے میری جاں حسیں دیدار تمہارا ہے
اردو کا جو شوقین ہے وہ یار تمہارا ہے
 

امین شارق

محفلین
اردو محفل کی شان میں ایک تحفہ

کئی جو ساتھی تمہارے تھے ساتھ چھوڑ گئے
ہمیشہ ساتھ نبھانے کا عہد توڑ گئے
مگر وہ نام تیرے ساتھ اپنا جوڑ گئے
میری دعا ہے تیرا اوج انتہا تک ہو
پیاری اردو محفل تمہیں سالگرہ مبارک ہو

کہ اس سفر میں تیرے کتنے سال گزرے ہیں
کئی لکھاری تیرے اہلِ کمال گزرے ہیں
اور اس میں تھوڑا حصہ ہم بھی ڈال گزرے ہیں
میری دعا ہے تیرا اوج انتہا تک ہو
پیاری اردو محفل تمہیں سالگرہ مبارک ہو

اگر نہ تجھ سے ملے ہوتے ہم تو کیا ہوتا
جہانِ زیست کا ہر لمحہ بے مزہ ہوتا
قلم کی نوک کو بھی زنگ لگ گیا ہوتا
میری دعا ہے تیرا اوج انتہا تک ہو
پیاری اردو محفل تمہیں سالگرہ مبارک ہو

ہر ایک آنکھ تمہارا ہی انتخاب کرے
اک نظر دیکھ لے جو تُو اسے بیتاب کرے
یہی ہے خوبی تیری جو تجھے نایاب کرے
میری دعا ہے تیرا اوج انتہا تک ہو
پیاری اردو محفل تمہیں سالگرہ مبارک ہو

تیرے ساتھی یونہی رکھیں گے سدا یاد تجھے
ہم دعاگو ہیں کہ بس رکھے خدا شاد تجھے
اور ہر بزم میں بس ملتی رہے داد تجھے
میری دعا ہے تیرا اوج انتہا تک ہو
پیاری اردو محفل تمہیں سالگرہ مبارک ہو

تیرے حق میں جو ہو بہتر وہی حالات رہے
خوش نصیبی سے تیری ہر وقت ملاقات رہے
اچھے لوگوں کی تیری بزم میں بہتات رہے
میری دعا ہے تیرا اوج انتہا تک ہو
پیاری اردو محفل تمہیں سالگرہ مبارک ہو

تیرے سب سلسلے کیا خوب ہیں معیاری ہیں
ساری دنیا میں تیرے بے شمار قاری ہیں
ہم تو اس بزم میں ادنیٰ سے اک لکھاری ہیں
میری دعا ہے تیرا اوج انتہا تک ہو
پیاری اردو محفل تمہیں سالگرہ مبارک ہو

تیرے انداز کا مشتاق یہ زمانہ ہے
تُو وہ شمع ہے کہ شارؔق تیرا پروانہ ہے
یہ نظم تیرے لئے چھوٹا سا نذرانہ ہے
میری دعا ہے تیرا اوج انتہا تک ہو
پیاری اردو محفل تمہیں سالگرہ مبارک ہو
 

الف عین

لائبریرین
اردو محفل کی شان میں ایک تحفہ

کئی جو ساتھی تمہارے تھے ساتھ چھوڑ گئے
ہمیشہ ساتھ نبھانے کا عہد توڑ گئے
مگر وہ نام تیرے ساتھ اپنا جوڑ گئے
میری دعا ہے تیرا اوج انتہا تک ہو
پیاری اردو محفل تمہیں سالگرہ مبارک ہو

کہ اس سفر میں تیرے کتنے سال گزرے ہیں
کئی لکھاری تیرے اہلِ کمال گزرے ہیں
اور اس میں تھوڑا حصہ ہم بھی ڈال گزرے ہیں
میری دعا ہے تیرا اوج انتہا تک ہو
پیاری اردو محفل تمہیں سالگرہ مبارک ہو

اگر نہ تجھ سے ملے ہوتے ہم تو کیا ہوتا
جہانِ زیست کا ہر لمحہ بے مزہ ہوتا
قلم کی نوک کو بھی زنگ لگ گیا ہوتا
میری دعا ہے تیرا اوج انتہا تک ہو
پیاری اردو محفل تمہیں سالگرہ مبارک ہو

ہر ایک آنکھ تمہارا ہی انتخاب کرے
اک نظر دیکھ لے جو تُو اسے بیتاب کرے
یہی ہے خوبی تیری جو تجھے نایاب کرے
میری دعا ہے تیرا اوج انتہا تک ہو
پیاری اردو محفل تمہیں سالگرہ مبارک ہو

تیرے ساتھی یونہی رکھیں گے سدا یاد تجھے
ہم دعاگو ہیں کہ بس رکھے خدا شاد تجھے
اور ہر بزم میں بس ملتی رہے داد تجھے
میری دعا ہے تیرا اوج انتہا تک ہو
پیاری اردو محفل تمہیں سالگرہ مبارک ہو

تیرے حق میں جو ہو بہتر وہی حالات رہے
خوش نصیبی سے تیری ہر وقت ملاقات رہے
اچھے لوگوں کی تیری بزم میں بہتات رہے
میری دعا ہے تیرا اوج انتہا تک ہو
پیاری اردو محفل تمہیں سالگرہ مبارک ہو

تیرے سب سلسلے کیا خوب ہیں معیاری ہیں
ساری دنیا میں تیرے بے شمار قاری ہیں
ہم تو اس بزم میں ادنیٰ سے اک لکھاری ہیں
میری دعا ہے تیرا اوج انتہا تک ہو
پیاری اردو محفل تمہیں سالگرہ مبارک ہو

تیرے انداز کا مشتاق یہ زمانہ ہے
تُو وہ شمع ہے کہ شارؔق تیرا پروانہ ہے
یہ نظم تیرے لئے چھوٹا سا نذرانہ ہے
میری دعا ہے تیرا اوج انتہا تک ہو
پیاری اردو محفل تمہیں سالگرہ مبارک ہو
جب زیادہ تر 'تو' کا ضمیر استعمال کیا ہے تو 'تجھے سالگرہ مبارک ہو' ہی کہو۔ اگرچہ یہ تک بندی کا سلسلہ ہے، لیکن عام بات چیت میں بھی کیا کوئی کسی کو کبھی تو اور کبھی آپ کہتا ہے؟
 
Top