خواجہ طلحہ
محفلین
سولڈ سٹیٹ ڈرائیور solid-state drive یعنی SSD ایسی ہارڈ ڈرائیو ہے ،جس میں ڈیٹا محفوظ کرنے کے لیے مائیکرو چپس استعمال ہوتی ہیں۔ جبکہ عام ہارڈ ڈسک یعنی HDD گھومتی ہوئی ڈسکس اور ریڈ رائیٹ ہیڈز جیسے electromechanical ڈوائسز پر مشتمل ہوتی ہیں۔جس کے بارے میں ایک تفصیلی مضمون محفل میں یہاں موجود ہے۔
SSD،ہارڈ ڈرائیور انڈسٹری میں جدت کی طرف ایک قدم ہے جو کہ ایچ ڈی ڈی کے مقابلے میں تیز رفتار ہے، کم پاور استعمال کرتی ہے،اور تیز رفتا رہے۔
فی الحال مہنگی ہیں اورعام ہارڈ ڈرائیو کے مقابلے میں کم کپسٹی کی ہیں۔
سولڈ سٹیٹ ڈرائیو ٹیکنالوجی کے پیچھے یہ اصول ہے کہ ہارڈ ڈرائیو میں کوئی گھومنے والی (سپنگ) ڈوائس استعمال نہیں ہونی چاہیے۔
ڈیٹا ،ورڈ لنگتھ کی صورت میں میموری میں محفوظ کیا جاتا ہے۔اور ڈیٹا تک فوری رسائی کے لیے ان ورڈ لنگتھ ٹکڑوں کو الاٹ کیے گئے ایڈریسز استعمال کیے جاتے ہیں۔ یہ طریقہ کار کافی عرصہ ریم میں استعمال ہورہا ہے۔لیکن مہنگا ہونے کی وجہ سےہارڈ ڈسک مینوفیکچرر اس طرف نہیں آرہے تھے۔
مزید معلومات کے لیے ذیل کے روابط ملاحظہ کیجیے۔
http://www.pctechguide.com/31HardDisk_SolidStateDrives.htm
http://en.wikipedia.org/wiki/Solid-state_drive