خواجہ طلحہ

محفلین
solid-state-300x300.jpg

سولڈ سٹیٹ ڈرائیور solid-state drive یعنی SSD ایسی ہارڈ ڈرائیو ہے ،جس میں ڈیٹا محفوظ کرنے کے لیے مائیکرو چپس استعمال ہوتی ہیں۔ جبکہ عام ہارڈ ڈسک یعنی HDD گھومتی ہوئی ڈسکس اور ریڈ رائیٹ ہیڈز جیسے electromechanical ڈوائسز پر مشتمل ہوتی ہیں۔جس کے بارے میں ایک تفصیلی مضمون محفل میں یہاں موجود ہے۔
SSD،ہارڈ ڈرائیور انڈسٹری میں جدت کی طرف ایک قدم ہے جو کہ ایچ ڈی ڈی کے مقابلے میں تیز رفتار ہے، کم پاور استعمال کرتی ہے،اور تیز رفتا رہے۔
فی الحال مہنگی ہیں اورعام ہارڈ ڈرائیو کے مقابلے میں کم کپسٹی کی ہیں۔

31SolidStateHardDrive.jpg

سولڈ سٹیٹ ڈرائیو ٹیکنالوجی کے پیچھے یہ اصول ہے کہ ہارڈ ڈرائیو میں کوئی گھومنے والی (سپنگ) ڈوائس استعمال نہیں ہونی چاہیے۔
ڈیٹا ،ورڈ لنگتھ کی صورت میں میموری میں محفوظ کیا جاتا ہے۔اور ڈیٹا تک فوری رسائی کے لیے ان ورڈ لنگتھ ٹکڑوں کو الاٹ کیے گئے ایڈریسز استعمال کیے جاتے ہیں۔ یہ طریقہ کار کافی عرصہ ریم میں استعمال ہورہا ہے۔لیکن مہنگا ہونے کی وجہ سےہارڈ ڈسک مینوفیکچرر اس طرف نہیں آرہے تھے۔

مزید معلومات کے لیے ذیل کے روابط ملاحظہ کیجیے۔
http://www.pctechguide.com/31HardDisk_SolidStateDrives.htm

http://en.wikipedia.org/wiki/Solid-state_drive
 

arifkarim

معطل
ہولو گرام ڈسک کے سامنے یہ تو کچھ بھی نہیں:
http://en.wikipedia.org/wiki/Holographic_data_storage
بلکہ اسکا لائف ٹائم بھی کم ہوتا ہے۔ ہمارے کالج میں کئی مائکروچپس یا ایس ایس ڈیز اچانک ہارٹ اٹیک کا شکار ہو چکی ہیں۔ اور کئی طالب علم اپنے ضروری ڈیٹا کو اسکی اچانک موت کی وجہ سے کھو چکے ہیں۔
 
Top