سوفٹ وئیر پر تبصرے اور ویب سائیڈ پر تبصرے

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وباکۃ!
جناب والا عرض یہ کرنی تھی کی کیا ہی اچھا ہو اگر آپ سوفٹ وئیر پر تبصرے اور ویب سائیڈ پر تبصرے والا آپشن بھی محفل پرمہیا کردے تاکے لوگوں کو مزید یہ محفل پسند آنے لگے۔
بہت بہت شکریہ
 
فاتح

لائبریرین
وعلیکم السلام آفریدی صاحب! محفل پر خوش آمدید۔ امید ہے محفل پر وقت اچھا گزرے گا۔

یہ دھاگا تعارف کے لیے مخصوص نہیں ہے۔ آپ (ذرا پورے کپڑے پہن کر;)) تعارف کے زمرہ میں اپنا تعارف کروا دیجیے۔ شکریہ!

کسی بھی پریشانی کی صورت میں ڈاکٹر (قیصرانی صاحب) سے رجوع کیجیے۔ (مذاق کر رہا ہوں کہ یہ انداز قیصرانی صاحب کا ہے) لیکن محفل پر کوئی بھی مسئلہ ہو (یا نہ بھی ہو) بندہ حاضر ہے۔:)
 
لیکن جو مسئلہ میں نے بتاہے اوپر اس کا کیا کیا ہے؟
 
فاتح

لائبریرین
لیکن جو مسئلہ میں نے بتاہے اوپر اس کا کیا کیا ہے؟

جناب عویدص صاحب! عین اس پیغام کی ناک کے نیچے والا جواب پڑھیے گا:

محمد عویدص صاحب،
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ!

آپ کا مشورہ سمجھ نہیں آیا۔

محفل کے صفحۂ اول پر پہلے ہی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا کے زمرہ میں ویب سائٹس پر تبصرے اور سوفٹویر پر تبصرے کے ذیلی زمرہ جات موجود ہیں۔

اگر آپ کا مشورہ اس کے سوا کچھ تھا تو وضاحت کر دیجیے کہ نبیل صاحب کا شکریہ ظاہر کرتا ہے کہ منتظمین کی نظر میں بھی آپ کے پیغام کا مقصد وہی تھا جو میں نے اخذ کیا۔
 
میرا کہنے کا مطلب یہ تھا کہ یہ واضع فورم کے مین صفحہ پر ہونا چاہیے آپ کو نہیں لگتا یہ ذرا ڈھکا چھپا ہے جو بندہ پہلی دفعہ یہاں آئے تو اسے ڈھونڈنے میں کافی دشواری نہیں ہوگئ۔
 
فاتح

لائبریرین
میرا کہنے کا مطلب یہ تھا کہ یہ واضع فورم کے مین صفحہ پر ہونا چاہیے آپ کو نہیں لگتا یہ ذرا ڈھکا چھپا ہے جو بندہ پہلی دفعہ یہاں آئے تو اسے ڈھونڈنے میں کافی دشواری نہیں ہوگئ۔

جناب! "مین" صفحے پر ہی تو موجود ہیں۔ یہ رہا دوبارہ سے ربط مین صفحے کا:
http://www.urduweb.org/mehfil/forum.php
 
Top