تیسری سالگرہ سوفٹویر ڈے کا انعقاد

دوست

محفلین
تحریری جمع تصاویر میرے خیال سے بات کو واضح کرنے کے لیے کافی سے زیادہ ہیں۔ تو کب چاہیے آپ کو یہ ٹیوٹوریل۔ یہ مضمون زیادہ اور ٹیوٹوریل کم ہوگا۔ :cool:
 
شوبی بھائی فلیش کا ٹیوٹوریل ت متحرک ہی جمتا ہے۔ ویسے آپ کا ریگولر اسٹائل اسکرین شاٹس اور متن والا بھی بہت مفید اور عام فہم ہوتا ہے۔

ویسے تو آپ نے ٹاپک وائز بہت کچھ محفل کی نذر کر رکھا ہے۔ لہٰذا میری صلاح ہوگی کہ جشن محفل کے عنوان پر اسی کی مناسبت سے کوئی بہترین اینیمیشن تیار کیجئے اور اس میں جگہ جگہ اپنے پچھلے ٹیوٹوریلس کے حوالے دے دیجئے گا۔ اخیر میں اپنی اب تک کی ساری ٹیٹوریلس کا انڈیکس ڈال دیجئے گا۔ :)
ابن سعید بھائی!
سارے فلیش ٹیوٹوریلز کا تو عیلحدہ فارم ’’فلیش ٹیوٹوریل‘‘ فارم میں پہلے سے ہی موجود ہے۔ اس میں تمام فلیش ٹیوٹوریلز کا انڈیکس موجود ہے۔ لہذا دوبارہ انڈیکس ڈالنے کی وجہ سمجھ نہیں آئی۔ :(
اس کے علاوہ نبیل بھائی کی فرمائش پر ایک ٹیوٹوریل پر میں پہلے ہی کام شروع کر چکا ہوں۔ اسے تحریری صورت میں بنانے کی کوشش کر رہا ہوں۔ ابھی عنوان نہیں بتا رہا ورنہ ’’سسپینس‘‘ ختم ہوجائے گا۔ آُپ کی فرمائش بھی انشااللہ اگلے ٹیوٹوریل میں پوری کرنے کی کوشش کرونگا۔ بہرحال تجویز پیش کرنے کا بہت شکریا! :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
جو دوست بھی ٹیوٹوریل تیار کر لیں، ان سے گزارش ہے کہ وہ اسے ذیل کی فورم میں پوسٹ کر دیں:

مضامین کی ادارت

ہم اسے نظر ثانی اور ضروری ادارت کے بعد پبلک فورم پر منتقل کر دیں گے۔
 

جہانزیب

محفلین

محمد وارث

لائبریرین
ماشاءاللہ کیا صاحبانِ علم و عقل یہاں جمع ہوئے ہیں، لا جواب۔

ذاتی طور پر مجھے انتظار رہے گا ورڈ پریس کے تھیمز کو اردو قالب میں ڈھالنے والے ٹیوٹوریل کا۔

ایک رائے یہ کہ جتنا مفید کام یہ لگ رہا ہے اس چھوڑنا نہیں چاہیئے :) اسے مستقل بنیادوں پر جاری رہنا چاہیئے جو احباب ٹیوٹوریل پیش کر رہے ہیں ان کو مناسب وقت دے کر پورا سال باری باری یہ کام جاری رہنا چاہیئے۔

اور بقول نبیل صاحب کے ہی، دخل در معقولات کیلیئے معذرت :)
 
Top