تیسری سالگرہ سوفٹویر ڈے کا انعقاد

ماوراء

محفلین
نبیل بھائی۔ پلان میں جو نیا شامل کیا گیا ہے، وہ کچھ اس طرح ہے۔


11 جولائی۔
سافٹوئیر انٹروڈکشن/ڈسکشن ڈے


12 جولائی۔
ٹیوٹوریل ڈے



13 جولائی۔
ڈیزائن اینڈ ڈیویلوپمینٹ کانٹیسٹ ڈے
 
- سافٹوئیر انٹروڈکشن/ڈسکشن ڈے
- ٹیوٹوریل ڈے
- ڈیزائن اینڈ ڈیویلوپمینٹ کانٹیسٹ ڈے

نبیل بھائی سلام مسنون!

میرا ائیڈیا یہ تھا کہ سافٹوئیر ڈے کے نام پر جو تین دن ماوراء اپیا نے الاٹ کیئے ہیں اس میں پہلے دن یعنی 11 اپریل کو سافٹوئر انٹروڈکشن ڈے رکھتے ہیں۔ اس میں ہم محفل پر دستیاب اس سے متعلق جتنے بھی سافٹوئیر ڈیویلوپ ہوئے یا استعمال میں ہیں مثلاً لوکلائزیشن کے ٹول، ٹرانسلٹریشن ٹول وغیرہ وغیرہ۔ (جن میں سے بیشتر ڈاؤن لوڈ سیکشن میں دستیاب ہیں) ان کا تعارف کرایا جائے۔ طریقہء استعمال سے لیکر اس کی ٹیکنیکل معلومات (کیسے اور کیوں کر تحریک ہوئی کس کس نے کس کس طرح اس میں کنٹریبیوٹ کیا) فوائد، مسائل، مزید سدھار کیا کیا جا سکتا ہے اور اس میں کیا مسائل ہیں وغیرہ وغیرہ۔ اس کے لئے بہتر رہے گا کہ اس سافٹوئیر کے ڈیویلوپرس خود بھی تھوڑا سا وقت نکالیں اسے انٹروڈیوس کرانے کے لئے۔ یا ایک فارمیٹ میں اینٹرز کر دیں پہلے سے ہی۔ اور اس دن ترتیب وار سبھی کو ایک ہی دھاگے میں سجا دیا جائے۔ بچوں کی سائٹ کے منصوبے کو بھی زیرِ بحث لایا جائے۔

دوسرا دن یعنی 12 جولائی ٹیوٹوریلس کا رکھتے ہیں۔ اس میں گرفکس ڈیزائننگ، فلیش دیزائننگ، پروگرامننگ، ویب ڈیویلوپمینٹ، اوپن سورس ٹولس، وکی، فورم اور بلاگ سیٹ اپ اور اس میں اردو کا انٹیگریشن وغیرہ پر سیر حاصل معلومات فراہم کی جائیں۔ اور پہلے سے موجود مضامین کا بجائے ربط دینے کے مختصر مضامین کو ان لائن کاپی پیسٹ کیا جائے۔ (لوگوں کو روابط چیک کرنے میں تھکان ہوتی ہے یہ براوزنگ بیہیوئیر کی اسٹڈی کی رپورٹ ہے۔)

تیسرے دن 13 جولائی کے لئے کچھ کونٹیسٹ (مقابلے) کرائے جائیں جو کہ ڈیزائننگ/ڈیویلوپمینٹ بیسڈ ہوں خصوصاً جن پر ٹیوٹوریلس پچلے دن کرائے گئے ہوں۔ نیز کونٹیسٹ پیریڈ میں ایک دوسرے کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ایکسپرٹ تیار رہٰیں۔ اور فوری مدد فراہم کریں۔ کچھ جنرل سافٹوئیر اوئیرنیس کے کوئز پوسٹ کر دئے جائیں جن پر وہ احباب شغل کر سکیں جو بہت زیادہ ٹیکنیکل نہ ہوں۔ کونٹیسٹ کے لئے سوالات اور اسائنمینٹ پہلے سے ہی تیار کرکے رکھنے ہونگے۔ احباب کا لیویل دیکھتے ہوئے۔ اور اس کی پبلسٹی بھی ضروری ہوگی بلکہ ایک خاکہ تیار ہو جانے کے بعد اس کے لئے ریجسٹریشن شروع کرا دیتے ہیں۔ اگر دوسرے فورمس تک بھی اس کونٹیسٹ کو پہونچایا جا سکے تو نہ صرف محفل کا دائرہ کار بڑھے گا بلکہ کچھ مزید ٹیکنیکل افراد بھی متعارف ہو جائیں گے۔

کل ملا کر میرا مقصد اس جشن کو اس شکل میں پیش کرنا ہے کہ یہاں کے پروجیکٹس، اغراض و مقاصد اورعزائم کار کردگی وغیرہ کو ایک گیلری مل جائے جس سے نئے احباب روشناس ہو سکیں اور اپنے اندر چھپی صلاحیتوں کو جگانے میں کامیاب ہو سکیں۔

ہمارا عزم سہل اردو کمپیوٹنگ!!

--
سعود ابن سعید
 
نبیل بھائی اگر ہو سکے تو گلوبل نوٹِس والے پلگ اِن کو پھر سے فعال کر دیں۔ اور اس میں اس طرح کے اناؤنسمینٹ ڈالتے رہیں۔ خاص کر حالیہ ڈے کے متعلق اعلانات۔

نیز اس پلگ ان سے متعلق ایک سوال اور کہ کیا اسے صارف کے ذریعہ ہائڈ کر دیئے جانے کے باوجود نئے اناؤنسمینٹ پر وہ خود بخود شو ہوتا (یا ہو سکتا) ہے؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
میں نے ان پیغامات کو علیحدہ کر دیا ہے تاکہ اس گفتگو کا ربط برقرار رہے۔
ابن سعید، آپ کے آئیڈیا بہت اچھے ہیں، لیکن دیکھنا یہ پڑے گا کہ آیا ہم اس کے سکوپ کو ہینڈل کر پائیں گے یا نہیں۔ یہاں کے ڈاؤنلوڈ سیکشن میں چند استشنیات کو چھوڑ کر بیشتر سوفٹویر میرے ہی کنٹریبیوٹ کیے ہوئے ہیں۔ ان سب کا ایک دن میں احاطہ کرنا میرے لیے مشکل ہوگا۔ اس لیے اگر اس کے سکوپ کو قدرے محدود کر دیا جائے تو کچھ آسانی پیدا ہوجائے گا۔ اگر کام کو کچھ تقسیم کر لیا جائے تو بھی اس میں بہتری آ سکتی ہے۔ میرے خیال میں سوفٹویر کے تعارف کے لیے ذیل کے زمرہ جات پیش نظر رکھے جانے چاہییں:

- اردو فورم سوفٹویر
- اردو بلاگنگ سوفٹویر اور اردو بلاگ ہوسٹ
- اردو وکی سوفٹویر
- اردو ایڈیٹر
- اردو فونٹس
- اردو لغت اطلاقیہ ۔۔ یہ الف نظامی یا محب علوی کو کرنا چاہیے

اسی طرح اگر ہم پہلے سے ٹیوٹوریلز کا تعین کر لیں تو ان کی تیاری میں آسانی ہو جائے گی۔ میری تجویز ہے کہ ایک آدمی کو صرف ایک ٹیوٹوریل کی تیاری تفویذ کی جائے۔ ٹیوٹوریل تیار کرنا کافی محنت کا کام ہوتا ہے، اس کے لیے سکرین شاٹ یا ویڈیو تیار کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ ایک آدمی کے لیے ایک سے زائد ٹیوٹوریل تیار کرنا مشکل ہو سکتا ہے۔ آپ کے ذہن میں اگر ٹیوٹوریلز کے لیے خاص موضوعات ہیں تو ضرور ان کے بارے میں بتائیں تاکہ اس پر کام کا آغاز کیا جا سکے۔ اس وقت میرے ذہن میں ذیل کے موضوعات آ رہے ہیں:

- کئی دوستوں نے تقاضا کیا ہے کہ فوٹو شاپ اور کورل ڈرا میں اردو گرافک آرٹ تیار کرنے کا ٹیوٹوریل فراہم کیا جائے۔ میرے خیال میں ایک ٹیوٹوریل ان پیج کے ٹیکسٹ کو کورل ڈرا میں کاپی پیسٹ کرکے اسے بطور eps سیو کرنے اور اس کے بعد اسے فوٹو شاپ میں امپورٹ کرنے کا ہونا چاہیے۔ اس ٹیوٹوریل کو اردو گرافک آرٹ کے تمام ٹیوٹوریلز میں بطور ریفرینس استعمال کیا جا سکے گا۔ اس کے بعد ایک علیحدہ ٹیوٹوریل میں اس امپورٹ کردہ ٹیکسٹ پر فوٹوشاپ کے layer سٹائلز اپلائی کرنے کے بارے میں بتایا جا سکتا ہے۔ یہاں بہت سے دوست اس کام میں مہارت رکھتے ہیں اور وہ ضرور اس سلسلے میں کوئی اچھا ٹیوٹوریل پیش سکتے ہیں۔ ان پیج کے علاوہ دوسرے سوفٹویر جیسے کہ کلک اور میر عماد وغیرہ کے ٹیکسٹ کو فوٹوشاپ میں امپورٹ کرنے کے بارے میں معلومات فراہم کر دی جائیں تو اس سے بھی بہت سے دوستوں کو فائدہ ہو سکتا ہے۔

- فلیش ٹیوٹوریل۔ شوبی ہمارے فلیش کے ایکسپرٹ ہیں اور کئی بہترین فلیش کے ٹیوٹوریل پیش کر چکے ہیں۔ ان سے اس سلسلے میں درخواست کی جا سکتی ہے۔ اگر کوئی صاحب یا صاحبہ فلیش کے کسی خاص پہلو کے بارے میں جاننا چاہیں تو وہ اس کے بارے میں یہاں بتا سکتے ہیں۔

- ویب ڈیویلپمنٹ۔ اس زمرے میں کئی ٹیوٹوریل پیش کیے جا سکتے ہیں۔ ایک ٹیوٹوریل ایک سادہ اردو ویب پیج بنانے کا بھی ہو سکتا ہے۔ کئی دوست اس بارے میں معلومات ڈھونڈتے پائے جاتے ہیں۔ بلاگسپاٹ یا ورڈپریس کی تھیم کو اردوانے کا ٹیوٹوریل بھی پیش کیا جا سکتا ہے۔ آپ اس میں کونسا ٹیوٹوریل پیش کر نا چاہیں گے؟

- پروگرامنگ۔ اگر اس بارے میں کچھ تعین ہو جائے کہ کونسی پروگرامنگ لینگویج پر فوکس کیا جائے اور کس سطح کا ٹیوٹوریل پیش کیا جائے، یعنی یہ مبتدیوں کے لیے ہونا چاہیے یا اس سے آگے کی سطح کا؟
۔۔
آپ اس میں مزید موضوعات کا اضافہ کر سکتے ہیں۔

کونٹیسٹ ڈے

میں نے فورم پر ایک کوئز سسٹم انسٹال کیا ہوا ہے لیکن اسے کبھی ٹیسٹ نہیں کیا۔ اگر آپ چاہیں تو اس پر طبع آزمائی کر سکتے ہیں، یعنی کوئی کوئز شامل کرنے کا تجربہ کر سکتے ہیں۔

گلوبل اناؤنسمنٹ خودکار نہیں ہے۔ اسے مینولی فعال کرنا پڑتا ہے۔ میں اس میں جلد ہی سوفٹویر ڈے کی اناؤنسمنٹ ڈال دوں گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اس مرتبہ سالگرہ کی خاص بات یہ ہے کہ اس سے ہمیں فورم کو بہتر بنانے کے کئی آئیڈیاز ملے ہیں۔ بہترین شاعر کے انتخاب کے لیے مشاورت کے دوران ہمارے ذہن میں یہ آئیڈیا آیا کہ اس سلسلے کو مستقل بنیادوں پر چلایا جائے اور بہترین تحاریر کا انتخاب کرکے انہیں نمایاں کیا جائے۔ اگر سوفٹویر ڈے کے انعقاد کا تجربہ کامیاب رہتا ہے تو میں اسے بھی مستقل بنیادوں پر چلانے کی کوشش کروں گا۔ اس طرح سال میں صرف ایک مرتبہ اس کا انعقاد کرنے کی بجائے اس کا ہر مہینے یا دو مہینے میں ایک مرتبہ اس کا انتظام کیا جا سکتا ہے۔ اور ہر مرتبہ کسی ایک خاص موضوع پر ٹیوٹوریل اور مضامین پیش کیے جا سکتے ہیں، بالکل اسی طرح جیسے ہر مرتبہ کمپیوٹر میگزین کسی ایک خاص ٹاپک پر مضامین پیش کر تے ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ٹیوٹوریل اور مضامین پوسٹ کرنےکے لیے جس انفراسٹرکچر کی ضرورت ہوگی ہم اس کا انتظام کر دیں گے۔ مضامین میں تصاویر شامل کرنے کے لیے ہم آپ کو اٹیچمنٹ اپلوڈ کرنے کی سہولت فراہم کر دیں گے۔ میں ایک پوسٹ میں تصویر کو بطور اٹیچمنٹ پوسٹ کرنے اور اسے پوسٹ میں ان لائن دکھانے کی وضاحت پیش کر دوں گا۔ اس کے علاوہ میں فورم پر ایک آرٹیکل منیجمنٹ سسٹم شامل کرنے کا ارادہ بھی رکھتا ہوں۔
 
میرا بھی یہی خیال ہے کہ ایک شخص کے ذمہ ایک سے زائد ٹیوٹوریل نہیں ہونا چاہئے۔ اسکوپ کو ذرا بڑھا کر اس لئے پیش کیا تھا کہ آنے والے سالوں میں ہمارے دماغ میں جشن کے انعقاد اور نظامت کا پہلے سے ہی ایک خاکہ دستیاب ہو اور ہم پہلے سے ہی اسکی تیاری کر سکیں۔ اس بار اسے صرف تجرباتی حد تک سماجھے جائے یا یوں کہیں کہ محفل میں ایک نئے روایت کی بنیاد ڈل دی جائے۔

مجھے جو بات سب سے زیادہ کھٹکتی ہے وہ ہے کونٹیسٹ کا مسئلہ۔ اسے کس طرح اور کس لیویل کا رکھا جائے شراکت مل سکے۔ اور اس میں کسی پروجیکٹ آئیڈیے پر موڈیولر کام کرایا جائے، یا آسان لرننگ پروگرامس۔ لینگویج کا انتخاب یہاں بھی ایک غور طلب امر ہے۔ بہر حال اس کا کچھ حل سوچتے ہیں۔ ایک طریقہ یہ ہوسکتا ہے کہ احباب کو ریجسٹریشن کی دعوت دی جائے اور ان سے ان کے پروگرامنگ اسکل کے ساتھ ساتھ کوئی پروجیکٹ آئیڈیا بھی پوچھا جائے جس پر وہ خود کام کرنا چاہتے ہوں پر عدم تعاون کے سبب کر پانے سے قاصر ہوں۔ انہیں اس بات کا یقین دلایا جائے کہ کانٹیسٹ آورس میں ان کی پوری مدد کی جائے گی تاکہ وہ اپنے پروجیکٹ کو انجام کی طرف جس قدر لے جا سکتے ہیں لے جائیں۔ نیز انہیں مناسب مینٹر فراہم کیا جائے۔ جو اس فیلڈ سے متعلق ہو اور حسب حال تعاون کر سکے۔

پروگرامنگ لینگویج کے انتخاب میں میرے خیال سے اس بر فوکس کرنا چاہئے کہ جی یو آئی بیسڈ ایپلیکیشن ڈیویلوپمینٹ پر دھیان دیا جائے کیوں کہ یہ نسبتاً لوگوں کے لئے زیادہ ایکسائٹمینٹ کا باعث ہوتے ہیں۔ خواہ وہ جی یو آئی ڈیسکٹاپ بیسڈ ہو خواہ ویب بیسڈ۔ کچھ احباب سی شارپ پر کام کرتے پائے گئے ہیں۔ وہ ادھر کا رخ کر سکتے ہیں۔ ڈاٹ نیٹ بھی ایک انتخاب ہو سکتا ہے۔ جی ٹی کے یا کیو ٹی ایک اور آپشن ہے۔ اسی طرح ویب بیسڈ میں بیگینرس کے لئے ایچ ٹی ایم ایل اور انٹرمیڈیٹ کے لئے پی ایچ پی، روبی آن ریلس، اے ایس پی پائتھون وغیرہ اچھے انتخاب ہو سکتے ہیں۔ جب کہ ایکسپرٹس بجائے شرکت کرنے کے مینٹر شپ کا کام سنبھال لیں۔

تھوڑے اور ڈسکشن کے بعد ایک پروجیکٹ پروپوزل فارم ڈیزائن کر کے ریجسٹریشن کراتے ہیں اور سافٹوئیر ڈے کے تین دنوں تک پروگرامنگ کرنے دیتے ہیں۔ پورٹل پر آخر دن فائنل سبمشن کراتے ہیں ایویلویشن کے لئے۔ :)

مزید آئیڈیاز بھی ہیں پر سب کو ایک ساتھ ڈسکس کرنا مناسب نہیں سمجھتا۔ دھرے دھیرے کر کے کچھ ایسا کرتے ہیں کہ کچھ ہو جائے۔ :)

والسلام!
 

نبیل

تکنیکی معاون
ابن سعید، میرے خیال میں اگر پراگرامنگ کونٹیسٹ کا آئیڈیا فی الحال ڈراپ کر دیں تو بہتر ہوگا۔ اتنے شارٹ نوٹس پر اس کا انتظام کرنا مشکل ہوگا۔ البتہ پراگرامنگ کے ابتدائی ٹیوٹوریل کے لیے سی شارپ یا پی ایچ پی کا انتخاب کیا جا سکتا ہے۔
 
جی بہتر!

پھر ہم یہ کونٹیسٹ کسی اور وقت کے لئے اٹھا رکھتے ہیں جب یوزر بیس کا ایویلویشن ہو جائے گا۔ :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
ابن سعید، میرے خیال میں کونٹیسٹ کا انعقاد کرنے سے قبل لوگوں کو ٹریننگ دینا ضروری ہے۔ ابھی شاید یہاں پر پروگرامنگ کا علم رکھنے والے لوگوں کی تعداد اتنی زیادہ نہیں ہے کہ ان میں اس مقابلے کا انعقاد کروایا جا سکے۔ میں یہاں پر آئی ٹی ٹریننگ کا سلسلہ شروع کرنا چاہتا ہوں لیکن اس کے لیے کافی تیاری اور منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔
 
جی میرا مقصد یہی جاننا تھا کہ کتنے لوگ اور کس حد تک پروگرامننگ کیں خرد برد رکھتے ہیں۔ پر اس میں شرکاء کی تعداد کو لیکر پریشان میں بھی تھا اور ایک طرح سے یہ مشاورتی بات چیت ہی تھی۔ اسی ضمن میں دوسرے فورمس پر انویٹیشن بھیجنے کی بھی بات کی تھی پر وہ اتنے شارٹ نوٹس پر ممکن نہیں دکھتی۔ خیر!

اللہ دیر سویر ہی سہی ہمیں یہ تونائی فراہم کرے یہی دعا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ابن سعید، ہم باقی نکات کے بارے میں تجاویز کا سلسلہ آگے بڑھا سکتے ہیں۔ ٹیوٹوریل ڈے کے بارے میں میں نے عرض کیا تھا اس پر جتنے ممکن ہو سکیں لوگ ایک ایک ٹیوٹوریل پیش کریں۔ میں ذیل میں سے کوئی ایک ٹیوٹوریل پوسٹ تیار کر سکتا ہوں:

- ایک سادہ اردو ویب پیج بنانا ۔۔ یہ کافی بنیادی معلومات ہیں لیکن اکثر لوگ اس کے بارے میں سوال کرتے پائے جاتے ہیں
- کسی ورڈپریس تھیم کو اردو تھیم میں کنورٹ کرنا
- کسی بلاگسپاٹ‌ تھیم کو اردو میں کنورٹ کرنا
۔۔۔

میرے خیال میں ذیل کے افراد کو ٹیوٹوریل ڈے کے لیے ایک ایک ٹیوٹوریل تیار کرنا چاہیے:

- عارف کریم: ٹیوٹوریلز کے لیے سکرین شاٹ اور سکرین کاسٹ ویڈیو تیار کرنا
- محمد کاشف مجید: انپیج کے ٹیکسٹ کو فوٹو شاپ میں لیجا کر اس پر layer ایفیکٹ اپلائی کرنا
شوبی: فلیش ٹیوٹوریل
-ابن سعید ؟
- الف نظامی ؟
- زیک ؟
- محسن حجازی ؟
- جہانزیب ؟

جن دوستوں کے ناموں کے آگے سوالیہ نشان ہے وہ خود سے بتا سکتے ہیں کہ وہ کس موضوع پر ٹیوٹوریل پیش کرنا چاہیں گے۔ اس کے علاوہ بھی اگر دوست ٹیوٹوریل ڈے پر کوئی مفید ٹیوٹوریل پیش کرنا چاہتے ہیں تو بصد شوق اس کام میں حصہ لیں اور اپنا نام یہاں درج کروا دیں۔
 
م م مغل صاحب بھی اس کام کو بخوبی کر سکتے ہیں جو محمد کاشف مجید بھائی کے ذمہ کیا گیا ہے۔ ایسا میرا اندازہ ہے ان کے کچھ کاموں کو دیکھ کر۔ لہٰذا مغل بھائی سے بھی تعاون کی توقع رکھی جا سکتی ہے۔

میں خود

- جاوا اسکرپٹ/ایجاکس
- سی ایس ایس
- پی ایچ پی
- ایچ ٹی ایم ایل/ایکس ایم ایل/ایکس ایچ ٹی ایم ایل/ ایکس پاتھ/ایکس کویری
- روبی آن ریلس

وغیرہ میں سے کسی پر بھی ٹیوٹوریل تیار کر سکتا ہوں۔ لہٰذا میں موضوع کا انتخاب باقی احباب کے جواب کے بعد ہی کروں گا۔

نبیل بھائی بہتر ہوگا کہ آپ لوگوں کو ذاتی پیغام ارسال کر دیں۔

والسلام!
 

جہانزیب

محفلین
میں ویب پیج، تھیم یا سی ایس ایس کے متعلق اسباق لکھ سکتا ہوں ۔ لیکن اگر پورا ورڈپریس کا تھیم بنانے کا کہا جائے تو یہ مشکل ہے، دوسرا کئی دوست فوٹوشاپ سے جب گمپ پر آتے ہیں تو اکثر شکایت کرتے ہیں کہ گمپ کی سمجھ نہیں آتی، اس سلسلے میں بھی میں بنیادی اوزاروں اور ان کے استعمال کے متعلق بنیادی معلومات مہیا کر دوں گا۔ لیکن میرے ساتھ مشکل یہ ہے کہ میں کسی متعین وقت میں شاید یہ کام نہ کر سکوں، اس لئے میں کسی بھی بات کی ہامی نہیں بھرتا ۔
ورڈپریس کے لئے تھیم کے تیار کردہ اسباق جو میں نے اپنے بلاگ پر ارسال کئے تھے، انہی کو یہاں پوسٹ کیا جا سکتا ہے، اس کا صرف سرچ انجن میں مسلہ ہوگا، کہ وہ اردو محفل کی سرچ نتائج کو اس بنیاد پر کم کر سکتا ہے ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ابن سعید، آپ اگر ایجیکس کا ایک بنیادی ٹیوٹوریل تیار کر لیں تو یہ زبردست ہوگا۔ میں باقیوں سے رابطہ کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔

جہانزیب، ہمیں تم سے بہت امیدیں وابستہ ہیں، کچھ تو حامی بھرو۔:) تمہارے ورڈپریس کی تھیم بنانے والےٹیوٹوریل بھی اچھے ہیں۔
 

جہانزیب

محفلین
:grin: نبیل میں نے کب انکار کیا ہے؟‌لیکن میں‌نے یہ کہا ہے کہ میں‌ انشااللہ لکھوں‌گا، لیکن آپ کہہ سکتے ہیں‌کہ آغاز کروں‌ گا،لیکن دن کچھ آگے پیچھے ہو سکتا ہے ۔
 

دوست

محفلین
اچھا آئیڈیا ہے۔ ورڈپریس پر جہانزیب کررہے ہیں۔ میں‌ زیادہ سے زیادہ سی شارپ پر کوئی سادہ سا ٹیوٹوریل لکھ سکتا ہوں۔ زبان بذریعہ ٹیوٹوریل سکھانا زبان کے ساتھ زیادتی لگتی ہے۔ ٹیوٹوریل میں وہ تمام تفاصیل نہیں آسکتیں‌ جن کی وضاحت ضروری ہوتی ہے۔ تاہم سادہ سا تعارف پیش کرنے کی کوشش کرسکتا ہوں۔
وسلام
 
نبیل بھائی سلام مسنون!

بہتر! میں اجاکس پر تیار کرتا ہوں۔ لیکن شروعات میں تھوڑا سا جاوا اسکرپٹ بتانا ہوگا۔

ایک بات اور بتائیں کہ اسکرین کاسٹ ٹائپ ویڈیو ٹیٹوریل بنائے جائیں یا ٹیکسٹ بیسڈ؟

پہلی قسم سرچیبل نہیں رہے گی پر سمجھنا آسان ہوگا جبکہ ٹیکسٹ بیسڈ ٹیوٹوریل سرچیبل ہونے کے ساتھ ساتھ لائٹ ویٹیڈ اور بینڈوڈتھ سیونگ بھی ہوگی۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ابن سعید، ویڈیو ٹیوٹوریل کے ساتھ کچھ تحریری ایبسٹریکٹ موجود ہو تو یہ بھی سرچ رزلٹس میں نظر آجاتا ہے۔ یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ کس فارمیٹ میں ٹیوٹوریل تیار کرتے ہیں۔ دونوں فارمیٹ کے ٹیوٹوریل کی اپنی افادیت ہے۔ ایجیکس میں کئی ٹیکنالوجیز استعمال ہوتی ہیں۔ ہر ایک کی وضاحت کرنا غیر ضروری طوالت کا باعث بن سکتا ہے۔ کیا ایسا نہیں ہو سکتا کہ ٹیوٹوریل کے شروع میں بتا دیا جائے کہ یہ انٹرمیڈیٹ یا ایڈوانسڈ سطح کا ٹیوٹوریل ہے اور اس کے فلاں فلاں pre-requisites ہیں؟
 
Top