سوشل میڈیا اور اردو محفل

السلام علیکم اردو محفل انتظامیہ،
جیسا کے ہم سب جانتے ہیں سوشل میڈیا پر اردو لکھنے والی ایک بہت بڑی کمیونٹی موجود ہے، تو کیا ہی اچھا ہو کہ اردو محفل فورم پر بھی سوشل میڈیا پلگن کو ایکٹو کر دیا جائے؟
اردو محفل فورم کے اراکین اگر کسی مخصوص تحریر یا مخصوص پیج کو بمعہ پیج لنک کے اپنی سوشل میڈیا ٹائم لائن پر شئیر کرنا چاہیں تو کر سکیں.
اس کے ہمیں دو فائدے ہوں گے ایک تو ان شاءاللہ اردو محفل فورم کے اراکین کی تعداد میں اضافہ ہو گا اور دوسرا زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اردو محفل فورم کے بارے میں پتا چلے گا،
زین فورو میں تو میرے خیال میں بائے ڈیفالٹ سوشل میڈیا پلگن انسٹال ہے؟
 
وعلیکم السلام حمیرا بٹیا، یہ سہولت محفل میں پہلے سے ہی موجود ہے، البتہ بالکل سامنے نظر نہیں آتی۔ اول تو یہ کہ سبھی لڑیوں کی ذیل میں انھیں ٹوئٹ کرنے، گوگل پلس پر پوسٹ کرنے، اور فیس بک پر لائک کرنے کے لیے روابط موجود ہیں۔ مزید بر آں، اگر کسی مراسلے کی ذیل میں موجود نمبر شمار پر کلک کیا جائے تو ایک عدد اورلے ونڈو میں بشمول فیس بک بے شمار سوشل میڈیا سائٹوں پر تشہر کے روابط نظر آئیں گے۔ :) :) :)
 
بوجوہ ابھی محفل کو زین فورو کے حالیہ نسخے پر اپگریڈ نہیں کیا جا رہا ہے، گو کہ اس کے بعد لڑیاں شریک کرنا قدرے زیادہ سامنے کی چیز ہو گی۔ :) :) :)
 

شاہد شاہ

محفلین
اگر اگلے نسخے میں لڑائیاں روکنا اس نسخے سے زیادہ آسان ہے تو اپ گریڈ کرنے میں کوئی قباحت نہیں ہونی چاہیے
بوجوہ ابھی محفل کو زین فورو کے حالیہ نسخے پر اپگریڈ نہیں کیا جا رہا ہے، گو کہ اس کے بعد لڑیاں شریک کرنا قدرے زیادہ سامنے کی چیز ہو گی۔ :) :) :)
 

جان

محفلین
لڑی کا عنوان "سوشل میڈیا، اردو ویب اور لڑائیاں" ہونا چاہیے تھا بہنا تاکہ لڑائی کو یہاں سے سوشل میڈیا پہ منتقل کیا جا سکے۔
 
Top