سوال یہ ہے کہ

جُنید

محفلین
درود بر حبیب خدا کے نام سے ایک لڑی چل رہی ہے جس میں صرف کوپی اور پیسٹ سے ہی کام چلایا جا رہا ہے. اس کا مقصد کیا ہے؟
صرف اپنی پوسٹس کی تعداد بڑھانا؟
اگر یہی مقصد ہے تو افسوس ہے ہم لوگ درود شریف کو کس طرح استعمال کر رہے ہیں.
 
نایاب

لائبریرین

السلام علیکم
محترم جنید بھائی
سدا خوش رہیں آمین
آپ نے جس طرف توجہ دلائی ہے ۔
میں اپنے طور پر یہ سمجھتا ہوں کہ
جس محترم بھائی / بہن نے یہ لڑی شروع کی ہے ۔
اللہ تعالی اسے بہت سی رحمتوں سے نوازے آمین۔
میں جب محفل اردو پر حاضری دیتا ہوں تو
درود شریف والی لڑی پر پہنچ کر
درود شریف پڑھتے ہوئے کسی محترم بھائی / بہن کا لکھا
درود شریف کاپی کر کے پیسٹ کر دیتا ہوں ۔
خود لکھنے سے پرہیز اس لئے کرتا ہوں کہ
زیر زبر پیش کی غلطی کسی سزا کا سبب نہ بن جائے ۔
باقی جہاں تک آپ نے پوسٹس کی تعداد بڑھانے کا لکھا ہے ۔
تو یہ آپ کی ذاتی سوچ ہو سکتی ہے ۔
" اعمالوں کا دارومدار نیتوں پر ہے "
نایاب
 
شمشاد

لائبریرین
اللہ تعالیٰ دوست (شاکر عزیز) کو جزا دے، جنہوں نے یہ لڑی شروع کی تھی۔

الحمد للہ، میں جتنی دفعہ بھی نقل کر کے چسپاں کرتا ہوں۔ زبان سے پڑھتا ضرور ہوں۔

جنید بھائی مراسلوں کی تعداد بڑھانے کے اور بہت طریقے ہیں۔
 
نایاب

لائبریرین
وہی تو میں پوچھ رہا ہوں کہ کوپی پیسٹ کا مقصد کیا ہے.

محترم جنید بھائی
سدا سلامتی ہو آپ پر ۔
اس کا مقصد صرف اتنا ہی ہے کہ
جب آپ محفل پر آیا کریں ۔
درود شریف کی لڑی میں درود شریف
پڑھتے ہوے درود شریف لکھ دیا کریں ۔
" ذکر درود شریف واحد ایسی عبادت ہے جو بنا کسی میزان پر تلے عنداللہ قبول ہے ۔"
نایاب
 
تعبیر

محفلین
میں بھی جب بھی آتی ہوں درود پڑھنے تو وہ دھاگہ لاک ہوتا ہے :(

ویسے تو نایاب بھائی اور شمشاد بھائی کی جوابات کے بعد میرے کہنے کو کچھ نہیں رہ جاتا

ہم سب پڑھتے بھی ساتھ ساتھ ہیں اور جہاں ہم یہاں دوسری باتوں میں وقت گزارتے ہیں تو اگر وہاں ایک دفعہ درود بھی پڑھ/لکھ لیا جائے تو کیا حرج ہے
 
شمشاد

لائبریرین
وہ دھاگہ لاک کیوں ہوتا ہے، ایسا تو نہیں ہے۔ کہیں ایسا تو نہیں کہ آپ کوئی پرانا دھاگہ دیکھ رہی ہوتی ہیں۔
 
arifkarim

معطل
سوال کا جواب یہ ہے کہ اس فارم پر مذہبی بحث کرنے پر پابندی ہے۔ اگر آپکو درود نہیں بھیجنا تو نہ بھیجیں۔ باقی جو کاپی پیسٹ کر رہے ہیں وہ اپنی پوسٹس بڑھا رہے ہیں۔
 
تعبیر

محفلین
وہ دھاگہ لاک کیوں ہوتا ہے، ایسا تو نہیں ہے۔ کہیں ایسا تو نہیں کہ آپ کوئی پرانا دھاگہ دیکھ رہی ہوتی ہیں۔

ہو سکتا ہے کہ ایسا ہی ہو پر میرے ساتھ ہی ایسا کیوں ہوتا ہے :grin:

سوال کا جواب یہ ہے کہ اس فارم پر مذہبی بحث کرنے پر پابندی ہے۔ اگر آپکو درود نہیں بھیجنا تو نہ بھیجیں۔ باقی جو کاپی پیسٹ کر رہے ہیں وہ اپنی پوسٹس بڑھا رہے ہیں۔

اے لو یک نا شد دو شدھ

عارف اگر ایسی بات ہوتی تو ہم صرف ایک دفعہ ہی درود کیوں پوسٹ کرتے
کرنا تو صرف کاپی پیست ہی ہے نا :rolleyes:
 
تعبیر

محفلین
ایسا کیوں لگا آپکو جبکہ میں تو حال میں مست رہتی ہوں

ویسے اس بات کا حال یا ماضی سے کوئی لینا دینا نہیں بلکہ میریجلد بازی اور غائب دماغی سے ہے :grin:
 
Top