سوات میں جاری فوج کا آپریشن راہ حق کا ایک سال۔۔۔۔۔کیا کھویا کیا پایا؟

جیہ

لائبریرین
سوات میں جاری فوج کا آپریشن راہ حق کا ایک سال
24 نومبر 2007 تا 24 نومبر 20
08​

(مقامی اخبارات کے تجزیئے سے اخذ کردہ اعداد و شمار)

17 خودکُش حملے
70 ریموٹ کنٹرول بم حملے

مجموعی ہلاکتیں: 1500
سیکیورٹی اہلکار: 190 (69 آرمی، 61 پولیس اور 35 ایف سی اہلکار)
مبینہ طالبان: 300
عام شہری: 1000
(زخمیوں کی تعداد : 1500 اہلکار ، عام شہریوں کی تعداد: 1200 )

کرفیو کا نفاذ : پورے گیا رہ مہینے (24 نومبر 2007 تا یکم اکتوبر2008 )

گرفتار کئے گئے طالبان : 1000
اغواہ شدہ سرکاری اہلکاروں کی تعداد: 86

تباہ شدہ سکول، کالجز کی تعداد: 123

گرلز سکول/کالج : 84
بوائز سکول/کالج: 39

تباہ شدہ سرکاری اور نجی املاک کی تفصیل

تباہ شدہ پلوں کی تعداد: 18
بجلی گریڈ سٹیشن منگورہ ( بجلی 24 دن بعد بحال ہوئی)
سوئی گیس پلانٹ (15 دن بعد گیس بحال ہوا)
پولیس تھانے اور چوکیاں: 10 عدد
ڈسپنسریاں : 5 عدد
سی ڈیز سنٹر /سنوکر کلب/ حجام کی دکانیں : 100 عدد
کیبل نیٹ ورک آفس: 3 عدد

سوات سے نکل مکانی کرنے والوں کی تعداد: 5 لاکھ افراد (کل آبادی: 16 لاکھ)

ہوٹل جو بند پڑے ہیں: 800

دوران آپریشن 2000 مکانات تباہ جبکہ 40 مساجد شہید

دل ہی تو ہے نہ سنگ و خشت ، درد سے بھر نہ آئے کیوں (غالب)
 
arifkarim

معطل
بہن جی اسے فوجی اپریشن نہیں بلکہ امریکی آپریشن کہیں۔۔۔۔۔ یہ دنیا کا واحد امریکی آپریشن ہے جسمیں امریکی فوج از خود ملوث نہیں ہے!
 
طالوت

محفلین
اسلام کے نام پر ان دونوں گروہوں کا تصادم شرمناک ہے ۔۔ کمال حیرت کی بات تو یہ ہے دونوں شہید ، دونوں کے لیے جنت ، دونوں کے لیے مغفرت کی دعا ، اور 70/70حوریں بھی دونوں کو ملیں گی ، گھاٹے میں تو شاید وہ 1000 رہ جائیں گے جنھوں نے "حق" کا ساتھ نہیں دیا اور بلا مقصد مارے گئے ۔۔۔
وسلام
 
ہاہاہا۔ بالکل یہ Achmed the dead terrorist والا چکر ہی ہے، جسنےصرف حوریں پانے کے چکر میں خود کشی کی تھی!
 
جیہ

لائبریرین
ہاہاہا۔ بالکل یہ Achmed The Dead Terrorist والا چکر ہی ہے، جسنےصرف حوریں پانے کے چکر میں خود کشی کی تھی!

یہاں سوات میں یہ لطیفہ مشہور ہو گیا ہے۔ کہ

ایک خود کوش حملہ آور کو حملہ کرنے اور مر جانے کے بعد کسی نے خواب میں دیکھا۔ حملہ آور خواب میں اس کو کہتا ہے کہ مولانا سے کہہ دیں کہ جیکٹ میں بارود ذرا کم ڈالیں۔ مجھے جنت سے اس پار لاکر پھینک دیا ہے۔
 
فہیم

لائبریرین
پتہ نہیں ملک کا کیا بنے
یہاں کراچی کی فضا میں بھی مجھے خون کی مہک آتی محسوس ہورہی ہے۔
گو کہ ابھی یہ دور ہے۔ لیکن کچھ پتہ نہیں کب پورے کراچی میں پھیل جائے:(

اللہ سے دعا ہے کہ وہ اس ملک پر اپنا کرم فرمائے اور یہاں کے لوگوں کو ہدایت نصیب فرمائے (آمین)
 
طالوت

محفلین
یہاں سوات میں یہ لطیفہ مشہور ہو گیا ہے۔ کہ

ایک خود کوش حملہ آور کو حملہ کرنے اور مر جانے کے بعد کسی نے خواب میں دیکھا۔ حملہ آور خواب میں اس کو کہتا ہے کہ مولانا سے کہہ دیں کہ جیکٹ میں بارود ذرا کم ڈالیں۔ مجھے جنت سے اس پار لاکر پھینک دیا ہے۔
اتنے سنگین حالات میں بھی سوات کے ہم وطنوں کی حس مزاح کا قائم رہنا قابل تعریف ہے۔۔
وسلام
 
Top