سوئس حکومت کی پاکستان سے بینکوں میں رقوم کی معلومات فراہم کرنے کی منظوری

الف نظامی

لائبریرین
بیرون ملک چھپائی گئی دولت واپس لانے کے معاملے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، سوئس حکومت نے پاکستان سے بینکوں میں رقوم کی معلومات فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔

سوئس حکومت مجموعی طور پر 18 ممالک کو یہ معلومات فراہم کرے گی، معلومات فراہم کرنے کی منظوری سوئس پارلیمنٹ نے دی ہے، رقوم کی معلومات غیر ملکی باشندوں کے متعلقہ ملکوں کو فراہم کی جائیں گی۔

سوئس حکومت نے پاکستان، البانیہ، اذربائیجان، برونائی، مالدیپ اومان اور دیگر ممالک معلومات حاصل کرنے کی فہرست میں شامل کیا ہے جبکہ سوئس حکومت کے مطابق سوئس بینکوں میں بیشتر ممالک کے 31 لاکھ غیر ملکیوں کے اکاونٹس ہیں۔
 

جاسم محمد

محفلین
اچھا قدم ہے، اس سے بڑی بڑی پارٹیوں کے اعمال نامے سامنے آنے کی توقع ہے!
سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈالر نے پارلیمان کو بتایا تھا کہ سوئس بینکوں میں قوم کے 200 ارب ڈالر پڑے ہیں۔ اب سوئٹزرلینڈ 2021 میں یہ معلومات حکومت کو فراہم کرے گا تو اس حوالہ سے سب جھوٹ سچ سامنے آجائے کہ کتنا لوٹا ہوا مال وہاں پڑا ہے۔
200 ارب ڈالر: ’سوئس حکومت سے مذاکرات اگست میں‘
 
Top