سن ری چنچل مادھوی

الف عین

لائبریرین
ہاں۔ یہ بھی بتا دوں کہ سمت۔ 12 میں تمہارے گوشے میں دوہے بھی لے لیے ہیں، ماہیے، ہائیکو اور واکا بھی شاعری کے تحت۔ کہانیوں میں دو کہانیاں۔ ایک محسن بھوپالی پر مضمون لیا ہے۔ علی ظہیر جیسی مشہور شخصیت کا گوشہ بہت مختصر ہو گیا ہے!! ان پر محض ایک مضمون ہے۔
 
خاورچودھری

محفلین
محترم اعجاز صاحب
سمت میں گوشہ رکھنے کے لیے شکریہ۔۔۔ ویسے کب تک سمت آرہا ہے۔۔ یہاں ایک دوست میرے حوالے سے لکھی گئی تحریروں کو جمع کرنے کے بعد کتابی صورت میں چھاپنے کا ارادہ رکھتا ہیں۔۔۔آپ کو جو مضامین مہیا کیے گئے تھے وہ انہی کے مرتب کردہ ہیں۔
نیازمند
 
محسن حجازی

محفلین
’’اللہ سے بڑا کوئی خالق و موجد نہیں!!!‘‘
اس جملے کی وجہ سے آپ مجھے بہت پسند ہیں اور دوسرا آپ کی مزاح کی حس بھی خوب ہے۔ مجھے وہ بھی اپنی طرف کھینچتی ہے۔۔۔۔۔۔ تعارف تو شاید میں پہلے ہی دے چکا ہوں۔۔۔۔
اصل مادھوری نہیں، مادھری ہے۔۔
ویسے میں‌گانے کے خلاف نہیں‌ہوں۔۔۔ لیکن کم ازکم میرے تعلق داروں میں‌کوئی ایسا نہیں‌جو یہ خدمت بجا لاسکے
خوش رہیے

یہ دوہے چونکہ ہماری سمجھ سے بالاتر ہیں، سو ان کے اعلی تر ہونے کی دلیل بھی ہیں۔ :grin:
باقی جس قسم کی گفتگو یہاں ہوتی ہے، ہماری نپی تلی رائے ہے کہ اس فورم کو تاریخ میں ایک اور پاک ٹی ہاؤس کے نام سے یاد رکھا جائے گا۔ :cool:

تو ہو جائے خاور بھائی ایک ایک پیالی؟ :grin:

چھوٹے۔۔۔۔۔!
دو کپ چائے! دودھ روک کے پتی ٹھوک کے! :cool:
 
محمداحمد

لائبریرین
بہت عمدہ خاور صاحب،

بے حد رواں اور بے ساختہ اشعار ہیں۔ داد حاضرِ خدمت ہے ۔ قبول فرمائیے۔
 
سجادعلی

محفلین
یہ دوہے چونکہ ہماری سمجھ سے بالاتر ہیں، سو ان کے اعلی تر ہونے کی دلیل بھی ہیں۔ :grin:
باقی جس قسم کی گفتگو یہاں ہوتی ہے، ہماری نپی تلی رائے ہے کہ اس فورم کو تاریخ میں ایک اور پاک ٹی ہاؤس کے نام سے یاد رکھا جائے گا۔ :cool:

تو ہو جائے خاور بھائی ایک ایک پیالی؟ :grin:

چھوٹے۔۔۔۔۔!
دو کپ چائے! دودھ روک کے پتی ٹھوک کے! :cool:

محسن صاحب

خاور بھائی تو چلے گئے ہیں گرمیوں کی چھٹیاں منانے۔ جانے کب ان کی واپسی ہو۔
آپ چائے دیگر ہم محفلو‌ں کو پیش کر سکتے ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
یہ دوہے چونکہ ہماری سمجھ سے بالاتر ہیں، سو ان کے اعلی تر ہونے کی دلیل بھی ہیں۔ :grin:
باقی جس قسم کی گفتگو یہاں ہوتی ہے، ہماری نپی تلی رائے ہے کہ اس فورم کو تاریخ میں ایک اور پاک ٹی ہاؤس کے نام سے یاد رکھا جائے گا۔ :cool:

تو ہو جائے خاور بھائی ایک ایک پیالی؟ :grin:

چھوٹے۔۔۔۔۔!
دو کپ چائے! دودھ روک کے پتی ٹھوک کے! :cool:

دو کپ نہیں تین کپ، میں بھی تو موجود ہوں اور خالی دودھ نہیں بلکہ ددھ چینی روک کے تے پتی ٹھوک کے۔ :grin:
 
محسن حجازی

محفلین
سب کے لیے ایک ایک پیالی اورشمشاد بھائی کے لیے تو خاص طور پر ملائی والی لے کر آؤ چھوٹے۔۔۔! :grin:
لیکن چھوٹا ہے کون؟ :confused:

تفنن برطرف،
میں واقعی سمجھتا ہوں کہ پاک ٹی ہاؤس کے بعد شاید یہی ایک ایسی جگہ ہے جہاں اردو ادب کے متوالے جمع ہیں، پڑھنے والے، لکھنے والے سبھی اسی جگہ پر ہیں کوئی عجب نہیں کہ اردو ادب کی تاریخ میں آگے چل کر ایسے ادیب کو معتبر ہی نہ سمجھا جائے جو یہاں سے ہو کر نہ گیا ہو۔ :cool:
ویسے پاک ٹی ہاؤس کے متعلق اگر آپ کو علم نہ ہو تو لاہور میں ایک قہوہ خانہ تھا جہاں فیض سے لیکن ناصر کاظمی اور ہر طرح کی ادیب شاعر جمع رہتے تھے اورچائے قہوہ چلتا رہتا تھا۔ پھر اسے بند کر دیا گیا۔ زور دے کر پھر سے چلوایا گیا کہ یہ تو اب ثقافت کا گڑھ بن چکا ہے، پھر جہاں تک میری معلومات ہیں، کچھ عرصہ چلا اور پھر سے بند ہو گیا۔
 
جناب علی
میں خاور صاحب کے ہمراہ وہاں جایا کرتا تھا اور دال خوری بھی خوب کی۔ کچھ بڑوں سے ہاتھ ملانے کا شرف بھی ملا۔اب یقینا وہاں ٹی ہاوس نہیں بلکہ سننے میں آیا ہے کہ وہاں پلازہ کھڑا کردیا گیا ہے۔آخری بارجب ہم گئے تھے تو صرف کھانا ملا تھا،ادیب نہیں،ادیب حضرات ناصرباغ کے چوپال اٹھ آئے تھے۔
 
Top