سنو! کل فیصلہ ہو گا

عاطف ملک

محفلین
مزاحیہ تو یہ اشعار کسی صورت نہیں ہیں لیکن پھر بھی اس زمرے میں ارسال کر رہا ہوں۔
منتظمین جہاں مناسب سمجھیں،اس لڑی کو منتقل کر دیں۔
ابن سعید


بہادر شاہ ظفر کی روح سے معذرت کے ساتھ۔۔۔۔۔

سنو! کل فیصلہ ہو گا، اہا ہا ہا اہا ہا ہا
اُسی پانامہ قضیے کا، اہا ہا ہا اہا ہا ہا

ہر اک چینل پہ خبریں اک نیا قصہ سناتی ہیں
"مزے لیتا ہوں میں کیا کیا، اہا ہا ہا، اہا ہا ہا"

خزانہ قوم کا جب غیر کی جھولی میں دیکھا تو
دل آنسو خون کے رویا، اہا ہا ہا، اہا ہا ہا

وطن میرے کو یوں نوچا کھسوٹا ہے مکینوں نے
"لبِ ہر زخم ہے گویا، اہا ہا ہا، اہا ہا ہا"

یہ سن کر "احتساب، اب ہر سیاستدان کا ہوگا"
مرے لیڈر نے فرمایا، اہا ہا ہا، اہا ہا ہا

وطن کی پائی پائی لوٹ آنے کی خبر سن کر
ہر اک مزدور نے گایا، اہا ہا ہا، اہا ہا ہا

نہ کر باتیں دیوانوں سی، لے ناخن ہوش کے عاطف!
تو سوچا کرتا ہے کیا کیا، اہا ہا ہا، اہا ہا ہا​
 

عاطف ملک

محفلین
آپ کے لیے
اہا ہا ہا، اہا ہا ہا
اہا ہا ہا، اہا ہا ہا​
"نمی دانم چہ منزل بود شب جائے کہ من بودم"
نوازش بھائی!
:)
بہت عمدہ جناب. کیا کہنے.
جزاک اللہ تابش بھائی!
اہاہاہا اہاہاہا
ویسے استادِ محترم نے مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن پر پابندی لگوا دینی ہے. :)
میں فیر وی نہیں رکنا!
تو نہیں اور سہی،اور نہیں اور سہی :p
آپ کی اجازت کے بغیر پہلے مصرع میں "کل" کی جگہ "اب" لکھ کر فیس بک پر پوسٹ کر دیا ہے.
حالات کی سنگینی اور اس معاملے کی نزاکت اسی کی متقاضی تھی :eek:
آپ کی قوتِ فیصلہ کیلیے بہت سی داد :LOL:
کہا عاطف ملک نے جب، "سنو! کل فیصلہ ہوگا"
بہت ہم کو مزا آیا، اہا ہا ہا، اہا ہا ہا​
استاد جی،
یہ آپ ہی کا فیض ہے۔
اور آپ کی غزلیں پڑھ کر ہی اتنا کچھ ممکن ہوا۔
آپ کی تعریف پر دل garden garden ہو گیا ہے:)
طالبِ دعا۔
 
"نمی دانم چہ منزل بود شب جائے کہ من بودم"
نوازش بھائی!
لاحول ولا قوۃ الا باللہ ، اب فارسی پڑھنی پڑھے گی اس کو سمجھنے کے لیے۔ کوئی ہے جو اس کا صحیح صحیح ترجمہ کردے۔ مجھے لگ رہا ہے کہ عاطف بھائی نے جگت کی ہے۔
 
Top