سندھی فورم کا اجرا

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

چند دن قبل کچھ دوستوں نے فورم پر ایک سندھی زبان کے لیے زمرہ سیٹ اپ کرنے کا مطالبہ کیا تھا، اسی کو مد نظر رکھتے ہوئے میں نے ذیل کے ربط پر ایک نیا زمرہ سیٹ اپ کر دیا ہے:

سندھی فورم

فی الحال میں نے اس زمرہ کا ڈیفالٹ فونٹ MB Sindhi Web پر سیٹ کر دیا ہے۔ اس فونٹ کو اور دوسرے سندھی فونٹس کو آپ اس ربط سے ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔ میں نے سندھی فورم کے باقی ٹیکسٹ کے لیے انگریزی زبان منتخب کی ہے تاکہ اس پر اردو کی زیادہ چھاپ نہ پڑھے۔ کچھ ٹیکسٹ MB Sindhi فونٹ میں ڈسپلے ہو رہے ہیں۔ یہ فونٹ انگریزی ٹیکسٹ کے لیے زیادہ اچھا نہیں لگ رہا، یا ہو سکتا ہے کہ میرے پاس اس فونٹ کا جو ورژن ہے اس میں انگریزی کے حروف اسی انداز میں شامل کیے گئے ہیں۔

میں نے سندھی فورم میں سندھی اوپن پیڈ انٹگریٹ کیا ہے۔ میں نے اس کے لیے جناب عبدالماجد بھرگھڑی کے معین کردہ سندھی کی میپنگ کا استعمال کیا ہے۔ اس ربط پر موجود سندھی ایڈیٹر میں یہی کی میپنگ استعمال ہو رہی ہے۔ ذیل میں اس کی میپنگ کی تفصیل موجود ہے:

ا = a
ب = b
ٻ = B
پ = p
ڀ = v
ت = t
ٿ = y
ٽ = T
ٺ = |
ث = Y
ج = j
ڄ = }
جھ = J
ڃ = {
چ = ]
ڇ = [
ح = H
خ = x
د = d
ڌ = =
ڏ = -
ڊ = D
ڍ = \
ذ = Z
ر = r
ڙ = R
ز = z
س = s
ش = S
ص = w
ض = W
ط = c
ظ = C
ع = u
غ = U
ف = f
ڦ = F or P
ق = q
ڪ = k
ک = ;
گ = g
ڳ = i
گھ = G
ڱ = '
ل = l
م = m
ن = n
ڻ = N
و = o
ه = h
ء = V
ي = e
۾ = M
۽ = &
ء = $
زير = E
زبر = Q
پيش = O
ٻٽو پيش = %


میں امید کرتا ہوں کہ میرے سندھی سپیکنگ دوست سندھی فورم کے اجرا کو پسند کریں گے اور اس پر سندھی زبان میں موجود علمی اور ادبی مواد کو پیش کریں گے۔ سندھی فورم کے بارے میں تجاویز اور تبصرے کے لیے اسی دھاگے کا استعمال کریں۔

والسلام
 

تعبیر

محفلین
بہت بہت شکریہ :)

سب سے پہلے اس فارم کو خوش خبری مین نے سنی ہے۔ شکریہ
میں باقی ساتھیوں کا انتظار کرتی ہوں خاص کر ابوشامل کا :)
 

محمد وارث

لائبریرین
شکریہ آپ کا نبیل صاحب۔

سب اہلِ محفل کو اور ان سب احباب کو جو سندھی فورم کا مطالبہ کر رہے تھے خصوصاً بہت مبارک ہو۔
 

ابوشامل

محفلین
نبیل صاحب! بہت شکریہ، اصل میں یہ خیال ام طلحہ کی سندھی سیکھنے کی فرمائش کے بعد سندھی ساتھیوں کے درمیان شروع ہونے والی گپ شپ سے ذہن میں آیا، جسے آپ نے چند روز میں عملی جامہ پہنا کر سب کے دل جیت لیے ہیں۔ یہ اردو محفل کا ایک اور سنگ میل ہے کہ وہ پاکستان کی مقامی زبانوں کی بھی نمائندگی کرنے لگی ہے۔ ایک مرتبہ پھر تمام ساتھیوں کو بہت بہت مبارک
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
آپ دوستوں کی پسندیدگی کا شکریہ۔ میری گزارش ہے کہ اگر سندھی فورم میں کوئی تکنیکی مسائل درپیش آ رہے ہیں جیسے کہ ایڈیٹر کی کی میپنگ یا سٹائل میں فونٹ وغیرہ تو اسے یہاں ڈسکس کر لیں کیونکہ سندھی فورم کے مراسلات مجھے سمجھ نہیں آئیں گے۔ :)
 

ابوشامل

محفلین
فوری طور پر دو مسائل سامنے آ رہے ہیں، ایک تو سندھی کے چند الفاظ جیسے ۽ ، ٰ ءِ ءَ ءُ وغیرہ لکھنے میں نہیں آ رہے نہ ہی کی بورڈ پر کلک کرنے سے نظر آ رہے ہیں۔
دوسرا مسئلہ فورم کا ڈیفالٹ خط اردو نسخ ایشیا ٹائپ ہونے کی وجہ سے اوپر ہیڈر وغیرہ میں الفاظ ٹوٹے ہوئے دکھ رہے ہیں۔ جیسے اس طرح کے جملے وغیرہ
اس تھریڈ کے 4 جوابات پوسٹ‌ کیے گئے ہیں اور اسے 26 مرتبہ دیکھا گیا ہے|​
 

ابوشامل

محفلین
فی الوقت میں نے اس مسئلے کا حل یہ ڈھونڈا ہے کہ اپنی تھیم تبدیل کر کے "نفیس ویب نسخ" رکھ لی ہے کیونکہ اس میں سندھی کی مکمل سپورٹ ہے !
 

نبیل

تکنیکی معاون
ابو شامل، تو کیا یہ فونٹ‌ کا مسئلہ ہے، یعنی کیا MB Sindhi Web فونٹ میں سندھی کی مکمل سپورٹ موجود نہیں ہے؟
 

ابوشامل

محفلین
نہیں نبیل بھائی! ایسا نہیں بلکہ MB Sindhi Web تو مکمل سپورٹ کا حامل ہے اور جب میں جاوا اسکرپٹ کے بجائے اپنے کمپیوٹر سے مواد ٹائپ کر رہا ہوں تو مذکورہ بالا تمام الفاظ درست لکھے جا رہے ہیں لیکن جب میں اوپن پیڈ کو استعمال کرتا ہوں تو یہ الفاظ و اعراب لکھنے میں نہیں آتے۔
اور ہاں میں غلطی سے کل سمجھ بیٹھا کہ نفیس ویب نسخ میں سندھی سپورٹ ہے، ایسا نہیں ہے :( اس کا مطلب ہے اس کا حل بھی ڈھونڈنا ہوگا۔
 
Top