سمرقند و بخارا جي رت رگیل کھاٹی -سمرقند و بخارا کی خونیں سرگزشت

تمام احباب کو سلام و آداب
معذرت خواہ ہوں کہ باوجود سندھی زبان نہ آنے کے، میں یہاں دھاگہ شروع کررہا ہوں۔ دراصل یہاں میں اپنے دادا جان مرحوم اعظم ہاشمی ترکستانی کی خودنوشت داستان ہجرت جو سندھی زبان میں ترجمہ شدہ ہے، سے آپ سب کو آگاہ کرنا چاہتا ہوں۔
دادا اجان مرحوم ترکستان (وسط ایشیاء) جو اب پانچ جمہوریتوں ازبکستان، کرغزستان، ترکمانستان، تاجکستان اور قازقستان کی صورت میں دنیا کے نقشہ پر موجود ہے کے رہنے والے تھے۔ ان کے ملک پر جب سوویت یونین نے قبضہ کیا تو وہاں کے مسلمانوں اور خود انہیں کن حالات کا سامنا کرنا پڑا ، اس کتاب میں مختصر مگر جامع انداز میں پڑھنے کو ملیں گے۔ افسوس کہ سندھی ترجمہ آن لائن یا پی ڈی ایف میں نہیں ہے اس لیے فی الحال ٹائٹل کی تصویر اور معلومات دے رہا ہوں۔
https://www.facebook.com/photo.php?...4827473.-2207520000.1356882510&type=3&theater
سمرقند و بخارا جي رت رگیل کھاٹی
مصنف : اعظم ہاشمی مہاجر ترکستانی مرحوم
مترجم: کیپٹن محمد یوسف شیخ ( پرنسپل کیڈٹ کالج لاڑکانہ)
ناشر : فکر و نظر پبلی کیشنز
زیر اہتمام : تنظیم فکر و نظر سندھ
سندھ اسلامک سینٹر ، منارہ روڈ ، سکھر ، سندھ ۔ پاکستان

اگر آپ اصل کتاب جو کہ اردو میں ہے ، پڑھنا چاہیں تو اس لنک سے ڈاؤنلوڈ کرسکتے ہیں :
http://archive.org/details/Samarqand-O-Bukhara--Ki-Khuni-Sargazisht

آپ کی توجہ کا شکر گزار ۔
 
مجھے وہ طریقہ معلوم نہیں جس سے تصویر کو یہاں اسی دھاگے میں دکھایا جائے ۔کسی بھائی کو معلوم ہو تو رہنمائی کردے ۔شکریہ
 

ساجد

محفلین
مطلوبہ تصویر کو کسی معروف امیج ہوسٹنگ سائٹ پر اپ لوڈ کر کے یہاں آئیں اور میسیج کی ونڈو کی اوپری بار میں درخت کی شکل میں بنے آئکون پر کلک کریں ایک ذیلی ونڈو کھلے گی اس میں اپلوڈڈ تصویر کا لنک پیسٹ کر دیں ۔ گوگل پلس پر اپلوڈڈ تصاویر کا لنک بھی کام کرے گا۔
 
یہ آگئی تصویر
samarkandoBukharainSindhi_zpsa480fcdd.jpg.html
samarkandoBukharainSindhi_zpsa480fcdd.jpg


شکریہ ساجد بھائی۔
 
Top