سمارٹ فونز کا تعارف اور بیٹری کی لائف بڑھانے کا طریق

واصل محمود

محفلین
سمارٹ فونز کا تعارف اور بیٹری کی لائف بڑھانے کا طریق

سمارٹ فون ایک ایسا موبائل فون ہے جو جدید خصوصیات مثلاً ذرائع روابط،کیمرہ،ملٹی میڈیا،جی پی ایس،مختلف اقسام کے پروگرامز پر مشتمل ایپلی کیشنز وغیرہ کا حامل ہو تاہے۔ٹیلی فون کیساتھ کمپیوٹر کےذریعہ کام کرنے والے آلہ کا سب سے پہلے 1973 میں خیال پیش کیا گیا۔اور 1993 میں اسے فروخت کے لئے پیش کیا گیا۔سمارٹ فون کی اصطلاح سب سے پہلے 1997 میں منظر عام پر آئی جب SonyEricssonکی جانب سے GS88سمارٹ فون متعارف کروایا گیا۔

دور جدید میں سمارٹ فون کی دنیا میں اس وقت سات بڑےآپریٹنگ سسٹم منظر عام پر ہیں۔

clip_image001.gif
Androidآپریٹنگ سسٹم Googleکی جانب سے مہیا کیا گیا ہے۔ Andy Rubinنے 2003میں اس کی بنیاد رکھی۔HTC,Samsung,Motorola,Huawei,LG,Sony,Qmobileاور بہت سی کمپنیاں اس آپریٹنگ سسٹم کو اپنے سمارٹ فونز میں استعمال کررہی ہیں۔

clip_image001.gif
Iosایپل کمپنی کی طرف سے 2007 میں پہلا آئی فون متعارف کروایا گیا۔جس نے بہت جلد اپنے خرید کاروں کے دلوں میں اپنے دلکش ڈیزائن اور بے پناہ ایپلی کیشنز کے ذریعہ جگہ بنالی۔

clip_image001.gif
اس کے علاوہ Blackberry,Bada,Sailfish os,Windows Phones,Firefox Osدوسرے اہم آپریٹنگ سسٹم ہیں۔اس وقت سب سے زیادہ فروخت ہونے والا آپریٹنگ سسٹم Androidجبکہ دوسرے نمبر پر Apple iosہے۔

آج تیزی سے ترقی کرتی ہوئی اس ٹیکنالوجی کی بدولت سمارٹ فونز کے صارفین میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔آج اس مضمون کے ذریعہ ہم آپ کو چند ایک ایسے طریق بتائینگے جن کے ذریعہ آپ اپنے سمارٹ فون کی بیٹری کی لائف بڑھا سکتے ہیں۔

اس وقت دو قسم کی بیٹریاں زیادہ تر استعمال ہورہی ہیں ایکLithium-ionاور دوسریNickel-baseبیڑیز۔Nickel-baseبیڑیز کی عمر ہر دفعہ چارج کرنے پر کم ہوتی جاتی ہے۔اس لئے ان کو صرف اسوقت چارج کرنا چاہئے جب بیٹری کی حد بہت کم ہو اور بیٹری کو مکمل چارج کرنا چاہئے۔

جبکہLithium-ionکو اگرچہ بیٹری کی کافی مقدار موجود ہو چارج کرلینا چاہئے تا اس میں بیٹری کی مقدار کو برقرار رکھا جاسکے۔اس بات کا انتظار کیے بغیر کے بیٹری کی چارجنگ مکمل ختم ہو۔

سب سے زیادہ بیٹری کا استعمال ڈسپلے سکرین کرتی ہے۔اس کے لئےآپ اپنے فون کی Brightnessکوآٹو سے ختم کرکے 40فیصد یا اس سے کم کردیں۔

اپنے فون کا Wifi,Bluetooth,GPS,3Gوغیرہ کو اگر آپ استعمال نہیں کررہے تو بند رکھیں۔

اپنے فون کی vibrationاور ساؤنڈ جو آپ کے سکرین کو ٹچ کرنے سے بجتے ہیں ان کو بند رکھیں۔

اپنے androidاور ios سمارٹ فونز میں Battery Doctorجیسی ایپلی کیشنز انسٹال کرکے آپ بیٹری کی کافی حد تک بچت کرسکتے ہیں۔

اپنے مو بائل فون کا سکرین ٹائم آؤٹ کا دورانیہ کم سے کم پر کردیں اور جب موبائل استعمال میں نہ ہو تو اس کو standby پر رکھیں۔

جن ایپلی کیشن کا استعمال آپ نہ کرہے ہوں ان کو بند کردیا جائے ۔اس کے لئے بہت سے Ram boosterاور Application killerکی ایپلی کیشنز کا استعمال کیا جاسکتا۔

اپنے مو بائل فون کی ان ایپلی کیشنز کو جو Auto syncپر ہوں ان کی Autoکی آپشن ختم کردیں۔جیسا کہ ای میلز،موسم وغیرہ کا حال معلوم کرنے والی ایپلی کیشنز ہوتی ہیں۔

علاوہ ازیں اپنے فون کی سکرین نوٹیفیکیشن آپشن کو بند رکھیں اور My location Accessکی Apps کو بھی بند کردیں۔
 

arifkarim

معطل
سمارٹ فون کی اصطلاح سب سے پہلے 1997 میں منظر عام پر آئی جب SonyEricssonکی جانب سے GS88سمارٹ فون متعارف کروایا گیا۔
دنیا کا سب سے پہلا اسمارٹ فون آئی بی ایم نے 1993 نے بنایا:
the-first-touchscreen-the-ibm-simon-it-was-also-the-first-smartphone-ever.jpg

http://www.businessinsider.com/smartphone-firsts-2011-8?op=1

جس نے بہت جلد اپنے خرید کاروں کے دلوں میں اپنے دلکش ڈیزائن اور بے پناہ ایپلی کیشنز کے ذریعہ جگہ بنالی۔
میں تو ابھی تک "اسمارٹ" فون سے محروم ہوں اور بہت خوش ہوں :)
 
Top