سلو شٹر اسپیڈ اور لائٹ پینٹنگز: فوٹو گرافی میں میرےکچھ نئے تجربے

اوہ یہ رہ گئی تھی

یا حیرت!!!! یہ کیا ہے ؟؟

1463192_754207784595119_1633122164_n.jpg
 
جناب امجد میانداد صاحب، برائے مہربانی اس طریقہ کار کے بارے میں کچھ وضاحت تحریر فرمائیں۔
جناب اس میں سب سے پہلی درکار چیز ہے کیمرہ جو کہ اگر ڈی ایس ایل آر نہیں تو کم از کم سیمی پروفیشنل پوائنٹ اینڈ شوٹ ہونا چاہیے جس میں شٹر اسپیڈ وغیرہ سیٹ کی جاسکتی ہو۔
دوسرے نمبر پر آپ کو ٹرائے پوڈ یعنی کیمرہ کا اسٹینڈ چاہیے جس کی قیمت 2 ہزار سے شروع ہو کر اوپر جاتی ہے۔
اور تیسری چیز مختلف سائز اور کلرز کی لائٹس۔ (میرے پاس ایک تو موبائل کی ٹارچ تھی اور دوسرے میں ابھی باہر مارکیٹ سے 30 روپے کی ایک لائٹ لے کر آیا تھا سرخ اور نیلی جلتی بجھتی روشنی والی چھوٹی سی چابی چین والی لائٹ)۔

کیمرے کو ٹرائے پوڈ (یا اسٹینڈ) پر سیٹ کر یں (شام، رات یا اندھیرے کمرے یا ہال میں )،
پھر
شٹر اسپیڈ کو کم کر کے تجربے کریں یعنی 1 سیکنڈ، 4 سیکنڈز، 8 سیکنڈز، 15 سیکنڈز ، 30 سیکنڈز یا 60 سیکنڈز کی اسپیڈ سے سیٹ کریں، ٹائمر لگا دیں 10 سیکنڈ کا اور فوٹو کھینچنے والا بٹن دبانے سے پہلے تمام لائٹس بجھا دیں۔
لائٹ بند کر کے اپنے ہاتھ میں پکڑ لیں۔
اب کیمرے کا فوٹو کھینچنے والا بٹن دبا دیں اور فوکس کیے گئے ایریا میں جا کر کھڑے ہو جائیں، جیسے ہی 10 سیکنڈ گزرنے کے بعد فوٹو والا بٹن پریس ہو گا آپ لائٹ آن کر کے ہوا میں کچھ بنانے کی کوشش کریں یعنی قلم یا برش کی جگہ آپ نے لائٹ کو استعمال کرنا ہے اور کینوس یا کاغذ کے بجائے کیمرے کی طرف رخ کر کے ہوا میں کچھ بنائیں تو ویسا ہی ہو گا جیسا میری لی گئی تصویروں میں آپ نے دیکھا۔
 
امجد بھائی اگر بیک گراؤند بلیک ہوتا تو ؟؟
یہ خالی کمرہ غنیمت ہے جو ملا ہے :)

ویسے تو باقی تصویروں کی طرح یہاں بھی بغیر فلیش کے کام چلایا جا سکتا تھا پر پھر میں نظر نا آتا اور میری حیرت نظر نہ آتی، یہ تو ویسے بھی ایک عام منظر یا کمرے میں ناچتی یا گھومتی روشنی دیکھ کر حیرت کا اظہار کیا جا رہا ہے نا بھائی :)
 

عمر سیف

محفلین
یہ خالی کمرہ غنیمت ہے جو ملا ہے :)

ویسے تو باقی تصویروں کی طرح یہاں بھی بغیر فلیش کے کام چلایا جا سکتا تھا پر پھر میں نظر نا آتا اور میری حیرت نظر نہ آتی، یہ تو ویسے بھی ایک عام منظر یا کمرے میں ناچتی یا گھومتی روشنی دیکھ کر حیرت کا اظہار کیا جا رہا ہے نا بھائی :)
اگر کالی چادر دیوار سے لٹکا دیتے اور لائٹ آن ہی رہتی ؟
 
اگر کالی چادر دیوار سے لٹکا دیتے اور لائٹ آن ہی رہتی ؟
وہ کہتے ہیں نا کہ یار زندہ صحبت باقی :)
تو بس دعا کریں تجربے تو انشاءاللہ چلتے ہی رہیں گے، ابھی آج کل تو اسی موضوع پر طبع آزمائی کی جا رہی ہے۔ بس کالی چادر لینی پڑے گی۔
 
آخری تدوین:

عمر سیف

محفلین
وہ کہتے ہیں نا کہ یار زندہ صحبت باقی :)
تو بس دعا کریں تجربے تو انشاءاللہ چلتے ہیں رہیں گے، ابھی آج کل تو اسی موضوع پر طبع آزمائی کی جا رہی ہے۔ بس کالی چادر لینی پڑے گی۔
تجربہ کریں اور شئیر کریں ۔۔ کام زبردست کر رہے ہیں آپ ۔۔
 

منصور مکرم

محفلین
واہ زبردست
امجد بھائی کہاں گئے تھے۔میں نے آج ہی سوچ رکھا تھا کہ تلاش گمشدہ میں آپکی گمشدگی کا اعلان کردوں۔
 
Top