سلمان خیل کی مسجد میں ظالمان کا دھماکا

الف نظامی

لائبریرین
پشاور کے نواح میں واقع بڈھ بیر کے علاقے سلمان خیل کی مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں تین نمازی شہید جبکہ 24زخمی ہوگئے ہیں ،پولیس ذرائع کے مطابق دھماکا نماز عشاء کے دوران ہوا ہے، پولیس نے علاقے کا محاصر ہ کرلیا ہے اور امدادی کارروئیاں جاری ہیں، شہید اور زخمی ہونے والوں کو اسپتالوں میں منتقل کیا جارہا ہے۔دھماکے کے بعد پشاور کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

کو ہا ٹ روڈ کے علاقے سلمان خیل کی مسجد میں بڈھ بیرکی مسجد میں دہشت گردوںنے تین دستی بموں سے حملہ کیا جس سے تین افراد ہلا ک اورچوبیس کے زخمی ہوگئے جن کومقا می ہسپتا لو ں میںمنتقل کیا جا رہا ہے دوسری جانب ہسپتا لوں نے ہلا کتوں کے خدشے کی پیش نظر ایمر جنسی نافذ کردی ہے۔ فوری طور پر دھماکے کی نوعیت کا علم نہیں ہو سکا تاہم ریسکیوذرائع کے مطابق دھماکا دستی بم کے ذریعے کیا گیا ہے۔اے آر وائی نیو ز کے مطابق دھماکااس وقت کیا گیا جب مسجد میں نماز عشاءادا کی جا رہی ہے۔دھماکا اتنا زور دار تھا کہ اس کی دور دور تک آواز سنی گئی۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ پر بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں پہنچ گئی ہیں اور پشاور کے ہسپتالوں میں ایک بار پھر ہنگامی صورتحال نافذ کر دی گئی ہے۔جیو نیو ز کے مطا بق ایدھی کی سو لہ ایمبو لینسیں جا ئے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں۔پولیس نے علا قے کا محا صر ہ کر لیا ہے ۔پولیس حکام کاکہنا ہے کہ دھماکے سے تین افر اد ہلا ک اور چودہ زخمی ہوگئے ہیں۔ایس ایس پی آپریشنز اعجاز خا ن نے تصدیق کہ ہے کہ نما ز عشا ءکے وقت مسجد میں تین دستی بموں سے حملہ کیا گیا
 
Top