سلسلہ: محفل کے سنہرے اصول

حسیب

محفلین
شہزادی محترمہ جان کی اماں پائیں تو کچھ عرض کرنے کی جسارت کریں لفظ (بود) اگر جان بوجھ کر استعمال کیا گیا ہے تو اس جملہ میں مناسب نہیں ہے اور میرا ذاتی خیال ہے ایسا کوئی علاقائی لہجہ بھی نہیں ہے جس میں (بعد) کو بود ادا کیا جاتا ہو۔۔۔۔اور اگر غلطی سے لکھا گیا ہے توبھی درستگی کا محتاج ہے او رآپ سے گزارش ہے کے اس بے چارے کی محتاجی دور کر دیں جزاک اللہ
یہ ٹائپنگ کی غلطی لگ رہی ہے. ٹائپنگ کرتے ہوئے ای کی جگہ ڈبلیو دبا دیا ہو گا
 
غریب مفکر

محفلین
مجھے کچھ سمجھ نہیں آ رہی اس پلیٹ فارم کی احباب سے گزارش ہے کہ میری رہنمائی کریں میں آپ لوگوں سے جڑا رہنا چاہتا ہوں کیونکہ آپ لوگ اردو سے جڑے ہوئے ہیں
 
مجھے کچھ سمجھ نہیں آ رہی اس پلیٹ فارم کی احباب سے گزارش ہے کہ میری رہنمائی کریں میں آپ لوگوں سے جڑا رہنا چاہتا ہوں کیونکہ آپ لوگ اردو سے جڑے ہوئے ہیں
بھائی آپ بتائیں کیسی مدد درکار ہے ۔
 
شمشاد خان

محفلین
مجھے کچھ سمجھ نہیں آ رہی اس پلیٹ فارم کی احباب سے گزارش ہے کہ میری رہنمائی کریں میں آپ لوگوں سے جڑا رہنا چاہتا ہوں کیونکہ آپ لوگ اردو سے جڑے ہوئے ہیں
جناب غریب مفکر صاحب اردو محفل میں خوش آمدید

سب سے پہلے آپ تعارف کے زمرے میں جائیں اور اپنا تعارف دیں۔

اور یہ بتائیں کہ کس قسم رہنمائی درکار ہے۔ یہاں آپ ہر رکن کو مددگار پائیں گے۔
 
بسم اللہ تعالٰی عزوجل
السلام علیکم و رحمۃاللہ
میں محفلین میں آج ہی حاضر ہوا ہوں آگے چل کر ایک فعال کارندے کے طور پر کام کرنا چاہتا ہوں باقاعدگی سے روزانہ حاضری دے. کر تمام قواعد وضوابط کو سمجھوں گا. انشاءاللہ.
 
سیما علی

لائبریرین
مجھے کچھ باتیں تو محفل میں سمجھ میں آتیں ہیں مگر لائک کرنے کےُ لیے کیاکرناہے اور آپ سب کی تحریر پڑھتی ہوں فوری جواب میں دشواری ہوتی ہے انشاءالللہ جلد آپ کی محفل کے آداب سیکھ جاؤں گی سیف کہا کرنا ہے اور بہت ساری باتیں ہیں
 
جب آپ کے مراسلوں کی تعداد پچاس ہوجائے گی تب آپ کو یہ اختیار مل جائے گا۔
 
Top