تیرہویں سالگرہ سلسلہ قدر مشترک در محفلین بالفرق

ایک سال میں جتنے ہفتے ہوتے ہیں اتنے دن قبل تیرہویں سالگرہ کی لڑیوں کا آغاز کر کے محفلین نے جو دھما چوکڑی مچائی ہے اس کے چلتے صرف تین دنوں میں تیرہ نئی لڑیاں وجود میں آ گئی ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر لڑیاں محفلین کے ارد گرد گھومتی نظر آ رہی ہیں۔ ایسے میں تیرہ تاریخ کو یہ ثابت ہو گیا ہے کہ محفلین تین میں بھی ہیں اور تیرہ میں بھی۔ پھر خواہ کچھ لوگ تین کے عدد کو سعد مانیں یا تیرہ کو نحس۔ اب باری ہے چودہویں لڑی کی، کہ چودہویں کے چاند کی ضیا پاشیوں کے فیض سے چودہ طبق روشن ہوں۔ :) :) :)

اس لڑی میں ہم کنھیں دو محفلین کے درمیان قدر مشترک ڈھونڈنے کی کوشش کریں گے۔ پھر مؤخر الذکر کے ساتھ ایک نیا نام جوڑ کر سلسلے کو آگے بڑھائیں گے۔ یوں تو ہمیں بعض احباب کی "مصلحانہ" ("قالوا انما نحن مصلحون" کے مصداق) صلاحیتوں پر پورا اعتماد ہے کہ وہ کہیں بھی اور کبھی بھی اپنی تلذذ طبع کی خاطر چپقلشوں اور ریشہ دوانیوں کا پہلو نکال سکتے ہیں۔ البتہ دیگر احباب سے امید کی جاتی ہے کہ وہ سلسلے کی ایسی کڑیوں کو نظر انداز کر کے کھیل کو آگے بڑھائیں گے۔ آئیے آغاز کرتے ہیں ان دو برگزیدہ ناموں سے: :) :) :)

نبیل اور زیک
 
Top